اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے ڈرایکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی، ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے
دوران سماعت ادکارہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ گارڈین عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کی تحویل میں دینے کا کا حکم دیا
لیکن سابق شوہر عمر فاروق دھوکے سے بچیوں کو بیرون ملک لے گیا اور اس مقصد کیلئے عمر فاروق نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر جعلی پاسپورٹ تیار کیے
عدالت نے بچیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے
سماعت کے بعد ماڈل و ادکارہ صوفیہ مرزا کا کہنا تھا بچیوں کو باہر لے جانے میں سابق شوہر عمر فاروق
کے ساتھ زبیر احمد اور صدف ناز شامل ہیں
صوفیہ مرزا، ماڈل و اداکارہ، ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعے میرے بچوں کو بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے
اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر فاروق سے ان کی شادی دس سال پہلے ہوئی، پھر طلاق ہو گئی
نومبر دو ہزار بیس میں گارڈین عدالت نے درخواست گزار کی بیٹیوں کی بازیابی کا حکم سنایا تھا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،