مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ صوفیہ مرزا کا اپنی بچیوں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ڈرایکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا

اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے ڈرایکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی، ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے

دوران سماعت ادکارہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ گارڈین عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کی تحویل میں دینے کا کا حکم دیا

لیکن سابق شوہر عمر فاروق دھوکے سے بچیوں کو بیرون ملک لے گیا اور اس مقصد کیلئے عمر فاروق نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر جعلی پاسپورٹ تیار کیے

عدالت نے بچیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے

سماعت کے بعد ماڈل و ادکارہ صوفیہ مرزا کا کہنا تھا بچیوں کو باہر لے جانے میں سابق شوہر عمر فاروق

کے ساتھ زبیر احمد اور صدف ناز شامل ہیں
صوفیہ مرزا، ماڈل و اداکارہ، ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعے میرے بچوں کو بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے

اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر فاروق سے ان کی شادی دس سال پہلے ہوئی، پھر طلاق ہو گئی

نومبر دو ہزار بیس میں گارڈین عدالت نے درخواست گزار کی بیٹیوں کی بازیابی کا حکم سنایا تھا

%d bloggers like this: