دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

اوور ہیڈ پلوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹریفک مسائل روزانہ کا معمول بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اوور ہیڈ پلوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹریفک مسائل روزانہ کا معمول بن گئے ،درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ،سینکڑوں زخمی اور بے شمار افراد معذور ہوکر زندگیاں

گزارنے پر مجبور ہیں ،انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے سرکلرروڈ پر اوور ہیڈ پلوں کی تعمیر اشدضرورت ہے ۔حکومتی ارباب اختیارعوامی مسئلہ پر توجہ دیں ،شہریوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق 17

لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ جس پر ملحقہ علاقوں کے عوام کے آمدورفت کا بوجھ ہے ،شہر میں داخل ہونے کے لئے سرکلر روڈ کا سہارا لیاجاتاہے لیکن سرکل روڈ پر اوور ہیڈ یا زیر زمین پل نہ

ہونے کے باعث ٹریفک حادثات روزانہ کا معمول بنے ہوئے ہیں ،گزشتہ چند سالوں کے دوران درجنوں مردو خواتین حادثات کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ،سینکڑوں زخمی اور بے شمار مستقل طور پر معذوری

کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں ،شہر سمیت ملحقہ دیہاتوں ،تحصیلوں ،قصبات کے ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر ضلعی ہیڈکوارٹر میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاءضروریہ اور دیگر سرکاری امور کے انجام دہی کے

لئے شہر کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث سرکلر روڈ پر شہریوں اور ٹریفک کا رش بڑھ چکا ہے ۔سرکلر روڈ کے چاروں اطراف گنجان آبادی قائم ہونے کے باعث شہریوں اور دیگرامور نمٹانے کے لئے سرکلرروڈ پر

پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے آمدورفت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن سرکلر روڈ پر زیرزمین یا اوور ہیڈ پل نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات تیز رفتار گاڑیوں کے ٹکرانے سے خونی حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ،محتاط

اندازے کے مطابق متعددافراد ان حادثات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،سینکڑوں افراد زخمی ہوئے جبکہ بیشمار حادثات کی وجہ سے معذوری کی زندگیاں گزاررہے ہیں ،بدقسمتی سے منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی

اس اہم اور گھمبیر مسئلے کی جانب توجہ دینے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع ڈیرہ پتھر کے زمانے کی منظر کشی کررہاہے ،آئے روز سرکلر روڈ اور دیگر مقامات پر ہونے والے ٹریفک

حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری وساری ہے۔

کانداروں اور گوالوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
قتل کا ہولناک واقعہ،دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)قتل کا ہولناک واقعہ،دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ، قتل کے ہولناک واقعہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے 36 سالہ قبائلی نوجوان کو فائرنگ سے قتل کرکے

لاش کو جلا ڈالا ،ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ،سی ٹی ڈی پولیس نے مقتول کے سوتیلے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم قاتلوں کیخلاف دہشتگردی اور قتل کی

دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ بائی پاس ملک مارکیٹ کے قریب جھاڑیوں میں جلی ہوئی لاش کی مو جودگی کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پرپہنچ گئی

،پولیس کو جائے وقوعہ کے معائنہ کے دوران لاش کا موٹر سائیکل اور جلا ہوا اسلحہ لائسنس ملا جس سے اس کی شناخت گلا خان دوتانی ولد امیر محمد سکنہ توئے خلہ جنوبی وزیرستان حال درابن چونگی اور عمر 36 سال کی گئی

،پولیس نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے دوران پسٹل کے 11 خول کے علاوہ موٹر سائیکل اور لائسنس برآمد کیا ، جس پر مقتول کا پتہ جنوبی وزیرستان تحصیل توئی خلہ درج تھا ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد

نے حاجی گلا خان ولد امیر محمد خان دوتانی پر پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور بعدازاں لاش پر مٹی کا تیل جھڑک کر اسے آگ لگادی ۔،لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد

لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ، سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ مقتول کے سوتیلے بھائی باچہ خان دوتانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔رپورٹ

مین بتایا گیا ہے کہ مقتول گلا خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور بعد میں مٹی کا تیل ڈال کر نعش کو نذر آتش کردیا گیا
٭٭٭
صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں رہائشی و کاروباری مراکز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے، انتظامیہ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے

باعث ڈیرہ شہر میں رہائشی و کاروباری مراکز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی ڈھیروں اور نکاسی آب سسٹم مفلوج ہوجانے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، اگر فی

الفور صفائی کے انتظامات کو بہتر نہیں بنایا گیا تو شہر اور شہریوں کا اللہ ہی حافظ ہے ان خیالات کا اظہار شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے

بلدیاتی دور کے اختتام کے بعد ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر شہریوں نے امید باندھی تھی کہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہوگا لیکن بلدیاتی دور سے زیادہ اب شہر کا بیڑا غرق ہوگیا ہے ایسا لگتا ہے سرکاری افسران کو شہر اور

شہریوں کو درپیش بلدیاتی مسائل حل کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ شہرمیں جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ وبائی امراض و بیماریاں پھیل رہے ہیں شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں

کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے صفائی کا عملہ سیاسی اور سرکاری افسران کے بنگلوں پر ڈیوٹیاں دے رہا ہے لیکن شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں ،انہوں نے

صوبائی وزیر بلدیات و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
جعلی سرکاری دستاویزات بنانے والے تین ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جعلی سرکاری دستاویزات بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے حساس دستاویزات اور کمپیوٹر و لیب ٹاپ قبضے میں لے لئے گئے ،کینٹ پولیس نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش

کردیا ۔ ڈی ایس پی سٹی عبدالرحیم خان گنڈہ پور اور ایس ایچ اوتھانہ کینٹ عبدالغفار خان نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو عرصہ دراز سے جعلی دستاویزات تیاری کی شکایات موصول ہورہی

تھیں جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محسود مارکیٹ سرکلر روڈ اور قلعہ روڈ پر دو کمپوزنگ سنٹرزپر چھاپے مار ے ، چھاپہ زنی کے دوران پولیس نے تین ملزمان اکلیم الحسنین، ساجد اور عنایت علی کو گرفتار کرکے ان

کے قبضے سے تیار شدہ جعلی سرکاری دستاویزات برآمد کرکے کمپیوٹر، لیب ٹاپ، پرنٹر اور سکینرز قبضے میں لے لئے۔ میڈیا کوبتایا گیا کہ تینوں ملزمان کیخلاف 419-420-468-471ppcکے تحت الگ الگ

مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
٭٭٭
مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے

مطابق ضلع بھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،دودھ فروش کیمیکل اور کھاد سمیت دیگر ناقص وغیر معیاری اشیاءکا استعمال کرکے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں پھر آسانی

شہرکی مختلف دکانوں ،ہوٹلوں اور گھروں میں فروخت کردیتے ہیں ،مذکورہ مضر صحت اور ناقص دودھ کے استعمال سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے

ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے ناقص وغیر معیاری مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والے گوالوں کو کبھی چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے دودھ فروش اور گوالے دیدہ

دلیری کے ساتھ ڈیرہ اور اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مضر صحت دودھ فروخت کرکے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کررہے ہیں،شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

سے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
ساﺅنڈ سسٹم کے استعمال اور خواجہ سراﺅں کی ڈانس پارٹی پر چھاپہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شادی کی تقریب میں ساﺅنڈ سسٹم کے استعمال اور خواجہ سراﺅں کی ڈانس پارٹی پر چھاپہ،پولیس نے چار افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا، ایک شخص پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے

میں کامیاب ،پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،۔ پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی پولیس نے بستی لوہارانوالی میں شادی کی تقریب کے دوران چھاپہ مارا ،پولیس نے اونچی آواز میںسا ﺅنڈ سسٹم

استعمال کرنے اور خواجہ سراﺅں کے ناچ گانے کی محفل پر امجد علی سکنہ ملانہ، ضیغم عباس سکنہ کوٹلہ قائم شاہ، عرفان اللہ مروت سکنہ مڈی ٹاﺅن اور نعمت اللہ سکنہ بستی ریت والی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم رضوان سکنہ بستی

لوہارانوالی پولیس کو جل دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ یونیورسٹی پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
دوافراد نے اسلحہ کی نوک پر18سالہ دوشیزہ کو اغواءکرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) دوافراد نے اسلحہ کی نوک پر18سالہ دوشیزہ کو اغواءکرلیا، دوشیزہ کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کیخلاف ا غوائیگی کا مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب

شہید کی حدود وانڈہ لالی میں18سالہ (م بی بی) دختر عالم گل سکنہ وانڈہ لالی کو اس کا بھائی اور چچازاد بھائی اپنی پھوپی کے گھر سے واپس اپنے گھر لیکر آرہے تھے کہ راستے میں مسلح ملزمان رضوان اللہ ولد نعمت اور

طاہر ولد کشمیرمروت سکنائے وانڈہ لالی نے اسلحہ کی نوک پر مسماة م بی بی کو اغواءکرلیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ مغوی لڑکی کے والد عالم گل کی رپورٹ پر تھانہ نواب شہید پولیس نے نامزد مسلح ملزمان کیخلاف اس

واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے گا ،تاجر برادری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے گا ،آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلنے والے حکمران غریب عوام کیلئے بھی سوچیں ،اور غریب

مہنگائی اور بے روزگاری سے مر گئے ،تو حکمرانی کس پر کریں گے ،ان خیالات کا اظہار تاجر برداری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کے پاس

نہ جانے کی باتیں کرنے والے آج آئی ایم ایف کے قدموں میں پڑے ہیں ،اور انکی سخت ترین شرائط پر قرض حاصل کررہے ہیں ،ملک بھر میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکا ،جبکہ پہلے سے بنی

سڑکیں انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں،آئے روز بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھا دئیے جاتے ہیں ،نااہل حکمرانوں کے پاس مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی منصوبہ اور سوچ نہیں ہے ،انہوں

نے کہا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں ،حکمران اگر ملک وقوم کا فائدہ نہیں کرسکتے تو اقتدار چھوڑ دیں۔
٭٭٭
نزلہ ، زکام ، کھانسی اور بخار جیسی علامات سے بچاﺅ کیلئے ضروری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین طب کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی نزلہ ، زکام ، کھانسی اور بخار جیسی علامات عام ہو جاتی ہیں ان سے بچاﺅ کیلئے ضروری ہے کہ ان اسباب سے بچا جائے جن

سے یہ علامات پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں سرد غذائیں ،سرد لباس اور سر دماحول ہے۔ سرد غذا ﺅں میں ٹھنڈا پانی ، ٹھنڈے مشروبات، آئس کریم ، کھیرے ،گنڈیریاں ، گاجر کا جوس ، گنے کا رس ، کولڈرنکس شامل

ہیں۔سرد لباس میں کاٹن کے ملبوسات اور باریک کپڑے سرد ماحول میں ، کھلے کمرے ، ہوادار جگہ اور سرد موسم ان میں سے کوئی بھی چیز آپ کیلئے بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔
٭٭٭
دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے سے ہی ہماری زندگی پرسکون اور اطمینان والی ہوگی،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لئے سب سے بہتر اور احسن ہے ،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ ،انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے

دوران کہا کہ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطافرما ہے جوہمارے لئے سب سے بہتر اور احسن ہے ۔اگر ہم اپنی زندگی کو ان قواعد وضوابط کے مطابق گزار یں گے تو پھر ہماری زندگی پرسکون

اور اطمینان والی ہوگی ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس کو اپنی زندگی کے معمولات میں اپنائیں اور اپنے ہر عمل کو اسلام کے اصولوں کے مطابق اختیار کریں ۔عشق الہی دل کے اندر وہ جذبہ پیدا کرتاہے کہ پھر

بندہ رضائے الہی کے علاوہ کسی چیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا،اپنی ذات کی نفی ہوتی چلی جاتی ہے اور اپنے ہرعمل کو اللہ کی ذات پر چھوڑ دیتاہے ،یہی منزل ہے قرب الہی کی جوکہ ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے ۔
٭٭٭
موٹرسائیکل ،رکشوں کے شور ،دھوئیں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)موٹرسائیکل ،رکشوں کے شور ،دھوئیں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں ،کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر لائسنس کے خطرناک طریقے سے رکشہ

ڈرائیونگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور حادثات کے باعث انسانی زندگیوں کا ضیاع ہورہا ہے ۔شہر کے اندرونی علاقہ ٹانک اڈہ ،بنوں اڈہ ،مشن موڑ ، پرانی سبزی منڈی ،ہسپتال روڈ ودیگردرجنوں مقامات پر

ہمہ وقت سینکڑوں موٹرسائیکلیں ،آٹو رکشہ ،چنگ چی رکشہ کے کھڑے ہونے سے ٹریفک جام رہتی ہے ۔بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو بھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑتاہے ،رکشوں کے شور

ودھوئیں سے شہری بہرے پن ،دمے ،ٹی بی کے مرض اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔اس حوالے سے ان مخصوص جگہوں پر ڈیوٹیاں کرنے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر

رہتے ہیں ،ٹریفک پولیس قانون شکن افراد کے خلاف کاروائی کی بجائے خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں ،شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ڈیرہ میں چلنے والے غیر قانونی رکشوں کے

خلاف کریک ڈاﺅن کے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں جبکہ غفلت کے مرتکب ٹریفک پولیس کے افسران واہلکاروںکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
٭٭٭
آلودہواوں نے سردی کی شدت میںمزید اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اور گردنواح میںدوروز سے جاری آلودہواوں نے سردی کی شدت میںمزید اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں صوبے کی دیگر اضلاع کی طرح دو روز سے جاری

یخ بستہ ہواوں نے جہاں زندگی کی ضروریات کو بری طرح متاثر کیا تو دوسری طرف سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش،کم پریشر،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،پینے کا صاف پانی کیلئے بھی شہری ترستے رہے لیکن

سہولیات میسر نہیں ہوسکی گیس،بجلی،پانی کی کمی کی وجہ سے شہری تہرے عذاب مبتلا رہے جبکہ شدید سردی کی وجہ سے موسم میں اچانک تبدیلی سے عوام گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے رہے بجلی گیس پانی نہ ہونے

کی وجہ سے روز مرہ معمولات زندگی بری طرح سے متاثر رہے خواتین کو گھروں کے کام کاج میں بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا جبکہ سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار

ہوئے ہیںانہوںنے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ کے عوام کو سردی گرمی میں متعلقہ ادارے شدید کوفت دیتے ہیں انکی مشکلات کو مدنظر رکھ کر سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
٭٭٭
سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، سینیٹ انتخابات کی تیاریاں3مراحل میں ہوں گی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول کی تیاری پرکام شروع کردیا ، سینیٹ انتخابات کا شیڈول

فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے آفیسرزکی ٹریننگ پرکام شروع کردیا، الیکشن کیلئے پولنگ عملے کی دومرحلوں میں تربیت ہوگی،

پولنگ عملے کے پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق عملے کے پہلے بیج کی 3 روزہ تربیت ہفتہ،اتوارپیرکوجاری رہے گی جبکہ دوسرے بیج کی تربیت منگل،بدھ اورجمعرات کوہوگی، الیکشن

کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملے کو تربیت ددیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملے کو کنڈکٹ الیکشنز پر اور چاروں صوبوں کے سینئرآفیسرزکوتربیت دی جائیگی، سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسرز،

پولنگ عملے کی تعیناتی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔سینیٹ انتخابات متناسب نمائندگی اورسنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کی بنیادپر ہوں گے ، سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ زیر سماعت ریفرنس کے فیصلے کے بعد ہوگا۔خیال

رہے سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے ، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
٭٭٭
حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی۔نجکاری کمیشن کے دستاویزات کے مطابق بینکنگ کے شعبے میں سب سے پہلے ایس ایم ای

بینک کی نجکاری کی جائے گی، ایس ایم ای بینک کی اپریل میں نجکاری مکمل کرنے کی توقع ہے۔فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری ستمبر، اکتوبر میں مکمل کر دی جائے گی، ہاو¿س بلڈنگ فنانس کی نجکاری ستمبر،اکتوبر

2021 میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔دستاویز کے مطابق جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہے، جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری رواں سال اگست تک مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ دستاویز

نجکاری کمیشن کے مطابق اسٹیل ملز کی نجکاری ستمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے، دو چینی اور ایک روسی کمپنی پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچسپی لے رہے ہیں، اسٹیل ملز کی نجکاری کے لیے بولی جون میں متوقع

ہے۔دوسری جانب سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کیلئے 6سرمایہ کارنجکاری میں بولی کیلئے پری کوالیفائی کرچکے ہیں، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کیلئے بولی مارچ میں مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے، سروسز انٹرنیشنل

ہوٹل کی نجکاری مارچ میں مکمل کر دی جائے گی۔حویلی بہادرپاور، بلوکی پاورپلانٹ کی نجکاری مکمل کرنیکی فروری 2022 میں متوقع ہے۔
٭٭٭
بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ایپس پر پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشنز بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ایپس پر پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی, وقاص انور گجر ایڈوکیٹ

نے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ، بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی کے مالکان سمیت

دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز نوجوانوں کے قیمتی وقت کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں، انہیں استعمال کرنے والے نوجوان

اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ان ایپلیکشنز کے ذریعے بیہودگی، عریانیت اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دیا جارہاہے، چونکہ پاکستان اسلامی ملک ہے اس لیے ریاست کی زمہ

داری ہے کہ اسلامی شعائر کو فروغ دیا جائے۔درخواست میں بتایاگیا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے کئی نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں، یہ ایپلیکشنز نوجوانوں کو خود غرضی کی طرف مائل

کررہی ہیں اور ہم جنس پرستی کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔ان پر پابندی کے لیے پی ٹی اے سمیت دیگر محکموں کو درخواستیں دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدلیہ بیگو، لائیکی، ٹک ٹاک سمیت تمام

سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد کرے اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی مانیٹرنگ کیلئے قانون سازی کا حکم بھی جاری کرے۔
٭٭٭
(نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا۔نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کو

سال2007 میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا۔اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد

حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مولانافضل الرحمان کے خلاف دو انکوائریاں شروع کررکھی

ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کے داماد فیض علی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جنہیں 28 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
٭٭٭
ہو میو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ہو میو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ایلو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں 2بار اضافہ کے بعد ہو میو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے

ہو میو پیتھک 10سے زائد مختلف کمپنیوں نے مختلف بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد تک اضافہ کرد یا ہے ،شہر کے مختلف مقامات پر ہو میو پیتھک ادویات فروخت کرنے والے تاجروں نے ادویات پر

نئے اسٹریکرز قیمتوں کے لگا دیئے ہیں ہو میو پیتھک ادویات کے کاروبار سے وابستہ ڈیلرز کے مطابق مختلف میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے تاہم شہر میں زیادہ تر ہو میو پیتھک

ادویات فروخت کرنے والوں کے پاس قانونی کاغذات موجود نہیں ہے۔ہو میو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ہو میو پیتھک کے علاج کے لئے آنے و الے مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا

ہے ہو میو پیتھک ادویات کے بعد حکمت کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے
٭٭٭
پی ایچ ڈی اسکالرز پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ہائرایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی اسکالرز پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی، پی ایچ ڈی یافتہ افراد پر 2 سال تک ملک چھوڑنے پر پابندی عائد ہوگی، نئی پی ایچ ڈی

پالیسی2021ئسے ہی نافذ العمل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی2021ءکا نفاذ کردیا ہے، جس کے تحت پی ایچ ڈی اسکالرز پر ملک سے باہر جانے پر پاپندی عائد کردی

گئی ہے۔نئی پالیسی میں پی ایچ ڈی ڈگری کرنے کے بعد دو سال تک پاکستان میں ہی رہنے کی شرط عائد کر دی گئی۔ اسی طرح چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کاپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ تعلیمی نظام اورصنعتی ضروریات کے مابین موجود تفاوت نے پاکستانی جامعات کے فارغ التحصیل طلباءمیں ضروری صلاحیتوں کے فقدان سے متعلق خدشات کو درست طور پر جنم دیا ہے۔انڈرگریجوایٹ تعلیمی

پالیسی اِن خدشات کو دور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی طلباء میں عملی اور عمومی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ضابطہ جاتی نصاب کے معیار کی بہتری پر توجہ

مرکوزکرے گی۔ ”طلباء میں عملی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے جامعات کو یہ بات یقینی بنانا ہو گی کہ ا±ن کے طلباء ڈگری حاصل کرنے سے پہلے نو ماہ کی انٹرن شپ کرنے کے علاوہ غیر نصابی تربیت کے عمل سے

گزر رہے ہیں۔“چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو اعلیٰ تعلیم یافتہ گریجوایٹس، جن کی تعلیمی سطح مجموعی طور پر معیار کے مطابق ہو، پیداکرنے کے لیے پ±رعزم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ ضابطہ جاتی تعلیم

کے معیار میں بہتری کے لیے پیشہ ورانہ کونسلز کو مزید مستحکم بنایا جا رہاہے۔ ”ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم اپنے فارغ التحصیل طلباءکے معیار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملازمت دہندگان کا اپنی ڈگریوں پر اعتماد بھی

بڑھاسکیں۔“انڈرگریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی کی ساخت کے حوالے سے چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ دو سالہ بی اے/بی ایس سی اور ایم اے/ایم ایس سی پروگرام بند کرکے چار سالہ بی ایس پروگرام اختیار کر

لیا گیا ہے۔ کریڈٹ آورز پر مبنی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام نے دو سالہ بی اے/بی ایس سی پروگرام کی جگہ لے لی ہے، تاہم وہ طلباء جو ایسوی ایٹ ڈگری کے بعد تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں ا±ن کے پاس چار

سالہ پروگرام کی طرف جانے کے راستے بھی موجود ہیں۔پی ایچ ڈی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ پی ایچ ڈی پالیسی کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بہتر

بنادیا گیا ہے اور اس پالیسی کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔ بی ایس کے گریجوایٹس اب براہ راست پی ایچ ڈی میں کسی مختلف ضابطے میں داخلہ لے سکتے ہیں، تاہم جامعات ان طلباء کی تیاری اور عزم کو

پرکھ کر داخلہ دے سکیں گی۔چیئرمین نے وضاحت کی کہ تیاری سے مراد یہ ہے کہ آیا داخلہ کے خواہشمند طلباءکے پاس اتنا علم اور صلاحیت موجود ہے کہ وہ پی ایچ ڈی پروگرام میں کامیاب ہوسکیں گے۔ جامعات

درخواست دہندگان کے عزم اور ارادے کو بھی پرکھیں گی۔ داخلے کے معیار پر پورا اترنے کے علاوہ پی ایچ ڈی کے طلباءکو اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے امتحانی عمل سے بھی گزرنا ہو گا۔اسی طرح ±پی ایچ ڈی طلباء

کے لیے تدریس و راہنمائی کے نظام کو بھی پرانے صوفی نظام العلم کے طرز پر از سرنو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ طلباء اساتذہ سے بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ جامعات بی ایس یا ایم ایس / ایم فل

میں سے کسی بھی سطح کی تعلیم کو پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے کم از کم معیار کے طور پر اختیار کرسکتی ہیں۔ تاہم پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے کم از کم معیار بی ایس ہے۔اگر طلباء بی ایس کے بعد براہ راست پی

ایچ ڈی میں داخلے کے لیے آتے ہیں تو انہیں ایم ایس/ایم فل کے مقابلے میں زیادہ کریڈٹ آورز مکمل کرنا ہوں گے۔ پی ایچ ڈی اسکالرز کو 50 فیصد کورس یونیورسٹی کے اندر ہی مکمل کرنا ہو گا جو کہ دو سالہ رہائش

پر محیط ہو گا تاکہ طلباءاپنے س±پروائزرز سے قریبی رابطہ رکھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں پالیسیوں کی تشکیل سے قبل وسیع غورو خوض اور اسٹیک ہولڈرز جن میں وائس چانسلرز، پروفیسرز، اور ماہرین تعلیم شامل ہیں

سے مشاورت کی گئی۔
٭٭٭
اسٹیٹ بینک کی سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغام کی سختی سے تردید

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغام کی سختی سے تردید کردی ہے۔اس ضمن میںترجمان نے زیر گردش پیغام کی تردید کی ہے جس میں اسٹیٹ بینک سے یہ ہدایت منسوب

کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کی حدایک ہزار روپے تک محدود کردی گئی ہے ،ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی لمٹ پر کوئی حد مقرر نہیں کرتا،اس حد کا فیصلہ بینک کرتے

ہیں۔
٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سموسے، پکوڑے اور فرنچ فرائز سمیت دیگر تلی ہوئی غذائیں کھانے سے امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جرنل ہارٹ نامی جریدے میں

شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تلی ہوئی اشیاءدل کی شریانوں سے متعلق بیمایوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، ان امراض میں ہارٹ اٹیک اور فالج نمایاں ہیں۔تحقیق کے مطابق تلی ہوئی غذاوں سے فالج کا

خطرہ 28 فیصد، امراض قلب کا 22 فیصد جبکہ ہارٹ فیلیئر کا 37 فیصد بڑھ جاتا ہے اور اگر کوئی شخص اوسطا ہر ہفتے 114 گرام مذکورہ غذاوں کا استعمال کرتا ہے تو اس میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 12، امراض قلب 2

جبکہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 3 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق تلی ہوئی غذاوں میں چکنائی جذب ہوجاتی ہے جو کیلوریز میں اضافہ کرتی ہے جبکہ بازار میں دستیاب فرائیڈ اور پراسیس غذاوں میں

ٹرانس فیٹس کا استعمال دیکھا گیا۔
٭٭٭
خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبہ کے تمام علاقوں میں خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ خربوزے کی اقسام ٹی96 اور راوی کو 21سے

35ڈگری سنٹی گریڈ پر ماہ مارچ کے آخر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ خربوزے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جا سکتا ہے تاہم اگر ذرخیر میرا اور

پانی کے مناسب نکاس کے نظام پر مشتمل زمین ہو تو خربوزے کی کاشت نہائت ہی موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خربوزے کی کاشت اور بہتر فصل کے حصول کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک بیج کا

استعمال ہی کافی ہوتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ زمین کی تیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے، اس کے بعد تین دفعہ عام ہل پھیرنے اور ہر مرتبہ ڈھیلے توڑنے، زمین کو نرم کرنے و بھر بھر ی بنانے کیلئے سہاگہ

بھی چلاناچاہیے کیونکہ اس کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مشورے سے متوازن کھادوں کا استعمال بھی مو¿ثر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔
٭٭٭
فیس بک کے دنیا بھر میں موجود صارفین کے اکاونٹس گذشتہ رات اچانک لاگ آوٹ ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معروف سماجی ویب سائٹ فیس بک کے دنیا بھر میں موجود صارفین کے اکاونٹس گذشتہ رات اچانک لاگ آوٹ ہو گئے جس پر صارفین نے پریشانی کا اظہار کیا۔ مائیکروبلاگنگ

ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے اپنے فیس بک اکاونٹس لاگ آوٹ ہونے پر ایک ہی سوال گردش کر رہا تھا کہ فیس بک نے میرا اکاونٹ لاگ آوٹ کیوں کیا جبکہ کئی صارفین نے اپنے ٹویٹر

پیغامات میں کنفیوڑن کا اظہار بھی کیا اور دریافت کیا کہ آخر ایسا کیونکر ہوا ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے فیس بک اکاونٹس خود بخود لاگ آوٹ ہو گئے اور فیس بک اکاونٹس نے لاگ ان کے لیے دوبارہ

پاسورڈ مانگنا شروع کر دیا تھا جو غیرمعمولی بات تھی۔ جبکہ کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ انہیں پاسورڈ ری سیٹ کرنے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔جس نے فیس بک صارفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ یہ

مسئلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا جبکہ گیارہ بج کر بیس منٹ تک 4,800 ایسی شکایات موصول ہو چکی تھیں۔صارفین کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول ہونے کے

تقریباً 14 گھنٹوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب فیس بک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس مسئلے سے متعلق بیان جاری کیا۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صارفین کو درپیش اس

مسئلے کا علم ہے۔ ہم صارفین کی جانب سے اکاونٹس لاگ آوٹ ہونے اور فیس بک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دوبارہ لاگ ان کرنے کی ضرورت پیش آنے کی شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فیس بک

انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہم اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ سب کے صبر و تحمل کا بے حد شکریہ۔
٭٭٭٭٭٭
دھان، کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80سے 90دن بعد لگائیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دھان، کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80سے 90دن بعد لگائیں جبکہ پچھیتی کاشت کیلئے پہلا

پانی شاخیں نکلتے وقت بوائی کے 20سے 25دن بعد، دوسرا پانی 70سے 80دن بعد گوبھ کے وقت اورتیسرا پانی 110سے 115دن بعد دانے کی دو دھیا حالت میں دیا جائے۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ

گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق جڑی بوٹیوں کی وجہ سے 14سے42فیصد پیداوار کم ہو جاتی ہے اور اگر جڑی بوٹیوں

کی بر وقت تلفی کر دی جائے تو پیداوار میں 15فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی آبپاشی کے بعد کھیت وتر حالت میں آنے پر دوہری بار ہیرو چلائیں نیزجڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئے

100سے120لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے صاف اور خوشگوار موسم میں کی جائے۔انہوں نے کہا کہ دھند، بارش اور تیز ہواکی صورت میں سپرے ہر گز نہ کریں اور خیال رکھا جائے کہ دوران

سپرے فصل کا کوئی حصہ دوہری بار سپرے نہ ہو اور کوئی حصہ سپرے سے رہ بھی نہ جائے۔
٭٭٭
نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنما ریحان ملک ایڈووکیٹ نے نے کہا ہے کہ ڈیرہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے ہمیں یہ توقع ہے کہ مقامی صحافی برادری کے مسائل کے حل اور

انہیں ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لئے وہ مثبت پیش رفت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان ایڈیشنل جنرل

سیکرٹری محمد ریحان نے انہیں خوش آمدید کہا سابق صدر محمد یاسین قریشی اور ممبر عثمان اعوان۔ سماجی سیاسی شخصیات حاجی اللہ نواز کھرل۔ شیخ محمد عارف بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پریس کلب کی

سابقہ کابینہ نے اس ادارہ کو جس بلندی تک پہنچایا ہے ہمیں یقین ہے کہ نو منتخب عہدیداران اسے مزید آگے لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی طرح گیس کی

طویل لوڈشیڈنگ کا بھی شدید مسئلہ عوام کو درپیش ہے صحافیوں کو ان مسائل کو مثبت انداز سے اجاگر کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ڈیرہ پریس کلب ڈیرہ کے مسائل

کے حل کے لیے غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے گا اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان نے انہیں صوبائی حکومت اور خصوصا وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے تعاون سے پریس کلب

کی خوبصورتی۔ ترقی اور صحافی برادری کو جدید سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم مثبت سوچ سے آگے کی جانب بڑھنے کے جذبہ سے سرشار ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے
٭٭٭
صوبے بھر میں دس روزہ خصوصی صفائی مہم شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی حکومت اور محکمہ بلدیات خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر 25جنوری2021ءسے 3فروری 2021ءتک صوبے بھر میں دس روزہ خصوصی صفائی مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس

حوالے سے واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی(واسا) کے سی ای او چودھری عطااللہ اور جنرل منیجر ایڈمن محمد احسن اقبال نے فیلڈ سپروائزر سٹاف کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دس روزہ صفائی مہم کا

جائزہ لیا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر یہ دس روز صفائی مہم ڈیرہ اسماعیل خان کی آٹھ یونین کونسل میں مکمل کی جائے گی ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او چوہدری عطا اللہ نے عملہ کو ہدایت کی کہ 25جنوری سے

3فروری تک یہ مہم جاری رہے گی جس میں ڈی آئی خان کو صاف رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور بھرپور کوشش کی جائے گی۔
٭٭٭
سلیم خان مروت کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کی دعائیہ تقریب کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معروف کاروباری شخصیت وسٹی پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدرسلیم خان مروت کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں معروف کاروباری شخصیات

،سیاسی اکابرین ،اعلیٰ سرکاری عہدیداران ، رشتہ داروں ، دوستوں اورصحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءنے مرحوم سلیم خان مروت کی دکھی انسانیت کی خدمات پران کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے

مرحوم کے فرزند فیصل سلیم مروت اوران کے دیگرلواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعامانگی گئی اورخیرات کا اہتمام بھی کیاگیا۔ مرحوم کے فرزندفیصل سلیم مروت نے تمام شرکاء

کاآمدپر شکریہ اداکیااورکہاکہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے آنے والے ،بذریعہ ٹیلیفون تعزیت کرنے پرتمام افراد کے مشکورہیں ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

 

About The Author