دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے

اسکرین پر اپنے فن کا خوب لوہا منوایا لیکن ذاتی زندگی میں پریشانیوں کا شکار رہیں

ماضی کی صف اول کی اداکارہ روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے، عظیم اداکارہ نے

اسکرین پر اپنے فن کا خوب لوہا منوایا لیکن ذاتی زندگی میں پریشانیوں کا شکار رہیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا،، اداکارہ نے اپنے منفرد انداز اور لب و لہجے سے کیرئیر کے آغاز

میں ہی لاکھوں دلوں میں گھر کرلیا

روحی بانو نے ڈرامہ ‘ زیر زبر پیش’ کرن کہانی، سانول موڑ مہار، کارواں، پھول والوں کی سیر، کانچ کا

پل، زرد گلاب اور دروازہ سمیت مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھا کر ہمیشہ کے لئے امر کر دیئے

انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے، فلم ‘ضمیر، پالکی، انسان ، اناڑی،

تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت، پہچان، بڑا آدمی، دل ایک کھلونا، گونج اٹھی شہنائی، راستے کا پتھر،

دشمن کی تلاش، آج کا انسان، ٹیپو سلطان اور فرشتہ سمیت کئی فلموں میں کام کیا
وی او
لاہورمیں ان کے اکلوتے جواں سال بیٹے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، اس صدمے نے انہیں جیتے جی

مار دیا، روحی بانو ذہنی توازن کھو بیٹھی اور بے گھر ہوکر زندگی کے کئی شب و روز فاونٹین ہاوس میں

گزارے
اپنے انداز اور کرداروں سے ہر دل پر راج کرنیوالی، اداکارہ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی

سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا،، روحی بانو پچیس جنوری کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔۔

About The Author