مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پسماندہ علاقوں پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں، پاکستان سرائیکی پارٹی

موجودہ حکومت بری طرح عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے

ملتان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس،سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، لائرز ونگ کے صدر ملک محمد نعیم اقبال ایڈووکیٹ اور ڈپٹی آرگنائزر محمد اشرف خاں لنگاہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

موجودہ حکومت بری طرح عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپر پنجاب والوں کے نمائندے بن چکے ہیں

انہیں سرائیکی وسیب کے پسماندہ علاقوں کی کوئی فکر نہیں گزشتہ دنوں اپر پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا

مگر وزیر اعلیٰ کو سرائیکی بیلٹ نظر نہیں آرہا سابقہ حکومتوں کے ادوار میں جو علاقے پسماندہ تھے اب بھی موجودہ حکومت کی کوئی توجہ نہیں سرائیکی وسیب کے مرکز ملتان میں موجودہ حکومت کے دور میں کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹس نہیں دیا گیا

تمام صوبائی وزیر اور وفاقی وزراء کو صرف تنقید کرنے کے لیے بیٹھا دیا گیا ہے تمام محکموں میں کرپشن پہلے سے زیادہ ہورہی ہے پولیس کا محکمے کا پہلے سے بھی برا حال ہے مقامی وڈیرے اور جاگیرداروں کی آمریت اسی طریقے سے مسلط ہے

ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ سرائیکی وسیب کے وڈیرے اور جاگیردار سرائیکی وسیب کی پسماندگی کے زمہ دار ہیں ابھی تک سرائیکی وسیب سے سینٹ کے انتخابات کے لئے کسی کو فائنل نہیں کیا گیا موجودہ حکومت سرائیکی وسیب سے سب سے زیادہ ووٹ لے کر

بھی سرائیکی خطے کی عوام کو ریلیف نہیں دے رہی ہے تمام محکموں میں صرف پنجابی بیوروکریسی نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ

آئندہ ہفتے ملتان میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام سرائیکی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں وسیب بھر سے قوم پرست رہنماء اور دانشور حضرات شرکت کریں گے

جاری کردہ پاکستان سرائیکی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ

%d bloggers like this: