دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

"سی ڈی آر ایس ” کی فلاحی سرگرمیاں ،2ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم

پیکج میں راشن ،گرم کپڑے ،لحاف اور کمبل شامل ، 9 اضلاع میں تقریبات کا انعقادمستفید ہونےوالے خاندانوں میں ہندو ،سکھ اور خواجہ سراء برادری کے مستحق افراد بھی شامل

پیکج میں راشن ،گرم کپڑے ،لحاف اور کمبل شامل ، 9 اضلاع میں تقریبات کا انعقاد

مستفید ہونےوالے خاندانوں میں ہندو ،سکھ اور خواجہ سراء برادری کے مستحق افراد بھی شامل

بڑے شہروں کی نسبت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن عبید الرحمان کی گفتگو

اسلام آباد… فلاحی تنظیم "سی ڈی آر ایس” کی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ، پاکستان بھر کے 9 اضلاع میں دو ہزار سے زائد مستحق افراد میں امدادی پیکج تقسیم ، راشن ،گرم کپڑے ،کمبل او رلحاف شامل ۔ بڑے شہروں کی بجائے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق عوام کو معاشی لحاظ سے پائوں پر کھڑا کرنا مشن ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن عبید الرحمان ظفر کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق متحرک فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس کی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ مہمات میں تنظیم نے پاکستان بھر کے 9 پسماندہ اضلاع کے 2ہزار ایک سو پچیس مستحق خاندانوں تک راشن ، گرم کپڑے ،کمبل اور لحاف پر مشتمل پیکج پہنچایا ہے ۔ پیکج کا انتظام سی ڈی آر ایس نے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم "APPNA” سے ملکر کیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید الرحمان ظفر کے مطابق حالیہ دنوں میں سی ڈی آر ایس نے آزاد کشمیر کی جہلم ویلی میں 290، میر پور میں 285 ،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 300 ،چترال میں 198 اور سوات میں 182 خاندانوں کو امدادی پیکج دیا ۔ انھوں نے بتایا کہ سی ڈی آر ایس کی خدمات کسی خاص مذہب ، رنگ نسل کی بجائے پوری انسانیت کے لئے ہیں ، حالیہ مہم کے دوران لاہور میں 250 ہندو اور ننکانہ صاحب میں 120 سکھ خاندانوں کو بھی امدادی پیکج دیا گیا ہے ۔ لاہور میں ہی 250 سٹریٹ چائلڈ کی مدد کی گئی جبکہ 250 سے زائد خواجہ سرائوں کو بھی راشن ،گرم کپڑے ،لحاف اور کمبل وغیرہ پہنچائے گئے ہیں ۔ عبید الرحمان کے مطابق امدادی پیکج کی تقسیم میں سی ڈی آر ایس کے یوتھ چیپٹر نے کلیدی کردار ادا کیا ،تنظیم کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں قائم ہے ، بڑے شہروں کی بجائے دور دراز اضلاع کے مستحق خاندانوں کی امداد ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا مقصد انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے ۔ عبید الرحمان نے کامیاب امدادی آپریشن پر یوتھ کوآرڈی نیٹر التمش سعید اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

About The Author