اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واٹس ایپ اور ٹیلی گرام میں سے کس کا انتخاب کریں؟

ٹیلی گرام میں چیٹنگ کے لیے ایک خفیہ فیچر بھی موجود ہے،حتیٰ کہ اگر کوئی آپ کے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا توآپ کو نوٹیفیکیشن کے ذریعہ مطلعہ کر دیا جائے گا۔

ٹیلی گرام منفرد فیچرز کے ساتھ ایک نئی میسجنگ ایپ متعارف کروا کر دیگر ایپس کے ساتھ مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔دونوں ایپس میں ہی پیغام رسانی کے فیچرز موجود ہیں لیکن ٹیلی گرام کی میسج ڈیلیوری اسپیڈ واٹس ایپ سے ذیادہ ہے۔

ٹیلی گرام صارفین آڈیو ویڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ ڈاکومنٹس،زپ فائلز اور پی ڈی ایف فائلز بھی بھیج سکتے ہیں۔

آج کل میسجنگ ایپس کا سب سے بڑا مسئلہ سیکیورٹی ہے۔حال ہی میں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے تھے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں صارفین کے پاس نیا ورژن ہونا ضروری تھا۔

لیکن ٹیلیگرام کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔اس کے سیکیورٹی فیچرز شروع سے ہی اپ ڈیٹ کر دئیے گئے ہیں۔

ٹیلی گرام میں چیٹنگ کے لیے ایک خفیہ فیچر بھی موجود ہے،حتیٰ کہ اگر کوئی آپ کے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا توآپ کو نوٹیفیکیشن کے ذریعہ مطلعہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:واٹس ایپ نئی پالیسی، صارفین پریشان

ٹیلی گرام کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ آپ اس کو ایک ساتھ کئی ڈیوائسز پر چلا سکتے ہیں۔جب کہ واٹس ایپ کو دوسری ڈیوائس پر چلانے سے پہلا اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے۔

ٹیلی گرام پر آپ 20000 بیس ہزار افراد کا بڑا گروپ بنا سکتے ہیں اور یہ گروپس واٹس ایپ کی طرح غیر منظم نہیں ہیں بلکہ آپ دوستوں کے کمنٹس لائک کر سکتے ہیں اور انہیں مینشن بھی کر سکتے ہیں۔

ٹیلی گرام میں پبلک اور پرائیویٹ چینل کا آپشن بھی موجود ہے۔پبلک چینل کو کوئی بھی سرچ کر کے جوائن کر سکتا ہے اور اس کا اپنا ایک خاص نام بھی رکھا جا سکتا ہے۔

ٹیلی گرام کثیر تعداد میں اسٹکرز اور جی آئی ایف بھی فراہم کرتا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو آن لائن ہونے کا وقت پوشیدہ رکھنے کا فیچر دے رہا ہے تو ٹیلی گرام میں منتخب لوگوں سے اپنے آن لائن ہونے کا وقت چھپا سکتے ہیں۔

صارفین کی ایک بڑی تعداد واٹس ایپ کو کسی بھی میسجنگ ایپ سے ممتاز کر سکتی ہے لیکن سیکیورٹی اور دیگر فیچرز میں واٹس ایپ کو شکست دینے والی ٹیلیگرام کچھ ہی عرصے میں کافی مقبول ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی میں کیا خاص ہے؟

%d bloggers like this: