دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں گٹار پر دھنیں ملاتے نوجوان فنکار

جب ایک تان پر سب مل کر ردھم جماتے ہیں تو خوب صورت ساز کی کہکشاں چھا جاتی ہے

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں گٹار پر دھنیں ملاتے نوجوان فنکار ۔۔

اسد خان

موسیقی کے میدان میں نام کمانے کا خواب سجائے

لاہور کے نوجوان، گٹار لئے الحمرا آرٹس کونسل میں ڈیرے لگاتے ہیں

جب ایک تان پر سب مل کر ردھم جماتے ہیں تو خوب صورت ساز کی کہکشاں چھا جاتی ہے

الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس لاہور، جہاں فنون لطیفہ کی مختلف اصناف کے ساتھ گٹار کی خصوصی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی پریکٹس کے دوران جب نوجوان یکجا ہو کر گٹار کی تاروں کو چھیڑتے ہیں تو

سب سریلی دھنوں مں کھو جاتے ہیں ۔

 ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل ثمن رائے کہتی ہیں کہ الحمرا نوجوانوں کو فنون لطیفہ کے لئے

پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے،، یہاں نوجوانوں کو گٹار کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے

اس کے ساتھ مختلف تقریبات میں نوجوانوں کو پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ

موسیقی کے آلات پر مہارت حاصل کرنے کے بعد یہ نوجوان فن کے افق پر روشن ستاروں کی طرح چمکیں۔۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل کے مطابق الحمرا پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی انتہائی کم بجٹ میں کام کر رہی ہے

اس اکیڈمی کو مزید توسیع دی جائے گی،، اس وقت الحمرا اکیڈمی میں سینکڑوں طلبہ فنی تربیت حاصل کر رہے ہیں

جو کہ موسیقی، گٹار، تبلہ، ڈرائنگ، ستار ، سارنگی ، بانسری کہ مہارت حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔۔

نوجوانوں کو گٹار کی تربیت دینے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار سجاد طافو کہتے ہیں کہ

آرٹ ایک بہت بڑا میڈیم ہے ،، سجاجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ گٹار سیکھ رہے ہیں

یہاں سے تربیت حاصل کر کے طلبہ اپنے تعلیمی اداروں میں پرفارم کرتے ہیں

نوجوانوں میں بہت دم ہے ،، شہر میں ہونے والے ثقافتی میلوں میں ہمارے نوجوانوں کو خوب پذیرائی ملتی ہے ۔

الحمرا اکیڈمی میں آنے والے نوجوان پرامید ہیں کہ یہاں سے تربیت حاصل کرنے کے بعد پیشہ وارانہ موسیقار بن کر ابھریں گے

اور موسیقی کے رموز پر مہارت حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

About The Author