دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہوش اڑاتی مہنگائی سے عوام مزید مشکلات سےدوچار

برانڈڈ کمپنیوں نےکھانے کے تیل کی ایک لیٹر قیمت میں 20 سے 25 روپے کا ہوشربااضافہ کردیا

ہوش اڑاتی مہنگائی نےعوام کومزیدمشکلات سےدوچارکردیا۔۔

منافع خوروں نے تیل گھی کےساتھ چینی کی قیمت بھی بڑھادی۔

برانڈڈ کمپنیوں نےکھانے کے تیل کی ایک لیٹر قیمت میں 20 سے 25 روپے کا ہوشربااضافہ کردیا۔

کھلا تیل اور گھی بھی پندرہ روپے مہنگا۔ دوسری جانب انڈے اورمرغی کا گوشت 50 سے70 روپےکلوتک سستا ہوگیا۔۔ کراچی سےغیاث الدین کی رپورٹ۔۔

مہنگائی سے پریشان عوام پرایک اوراضافی بوجھ۔۔ تیل، گھی اور چینی کی قیمت میں اضافہ ۔۔۔

وجہ پام آئل یا خام مال ہو یا کوئی اورجواز۔۔ برانڈڈ کمپنیوں نے ایک کلوگھی اور تیل کی قیمت دو سو اڑتیس روپے کلو سے بڑھ کر265 اور270 روپےکردی ہے

جبکہ کھلا تیل اور گھی پندرہ روپے کلو اضافے سے 230 سے 240 روپےتک مہنگاہوگیا ہے۔ دالوں کی قیمت میں بھی پانچ سے دس روپے کلو تک اضافہ ہوا ہے۔

فرید قریشی ۔۔ جنرل سیکریٹری آل کراچی ریٹیلرزایسوسی ایشن
(مہنگائی ہرطرف ہے،، من مانی بل اورقیمتیں وصول کی جارہی ہیں)

چینی کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔۔ ایک ماہ میں قیمت 5 روپے کلوتک بڑھ گئی۔۔ چینی مارکیٹ میں 80 روپےکلو جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورپر 68 روپےمیں فروخت ہورہی ہے۔۔

احمد۔۔ سرفراز۔۔ شہری
(مہنگائی نےپریشان کردیا ہےکیاکریں سمجھ نہیں آتا)
(کھانےپینےکی اشیا مہنگی ہوگئی ہیں انسان کیا خریدے)

دوسری جانب نئےسال کےآغازکےساتھ ہی مرغی کا گوشت اورانڈےکی قیمت میں 50 سے70 روپےکمی ہوگئی۔۔ انڈے 160 جبکہ مرغی کا گوشت 270 روپےکلوہوگیا۔۔

محمد منصور۔۔ جنرل سیکریٹری سندھ ایگ ڈیلرزایسوسی ایشن

عوام کہتےہیں حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنےکےدعوے توکیےلیکن اس پرعمل درآمد نہیں ہورہا ۔۔

About The Author