مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ہائی ویز کے افسران کے ہمراہ پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کا

جائزہ لیا انہوں نے چوک کی کشادگی اور ڈرین کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سنگم چوک نہایت اہمیت کا حامل ہے چاروں صوبوں کے درمیان واقع

ہونے کی وجہ سے اسے سنگم چوک سے جانا جاتا ہے اور چاروں صوبوں کیلئے جانے والی ٹریفک اسی

چوک سے گزرتی ہے۔پل ڈاٹ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھ گئے تھے جس کا نوٹس لیتے

ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سنگم چوک کی کشادگی اور خوبصورتی کے

لیے میگا پروجیکٹ دیا۔مشیر وزیر اعلی نے پل ڈاٹ کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کے ساتھ پی ایچ اے

کے افسران کو چوک پر جاذب نظر مانومنٹ نصب کرنے اور مقام کو سرسبزو شاداب بنانے کی ہدایات

جاری کیں۔محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بہت جلد سنگم چوک ملک کا خوبصورت مقام بن جائے گا مشیر

وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ چوک کی کشادگی کے ساتھ رابطہ سڑکوں

کو بھی کشادہ کریں۔ تجاوزات ختم کی جائیں اور ٹریفک کی روانی کیلئے سائنیج نصب کرنے کے ساتھ

دیگر اقدامات بھی کیے جائیں اس موقع پر ایکسین ہائی ویز محمد گلفام اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور

متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمرا ہ شاہ سکندر روڈ، بھٹہ کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا صفائی،

سیوریج اور میونسپل سروسز کے معاملات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے

ہوئے محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ شہر کے ہر مقام پر صفائی اور سیوریج مسائل حل کیے

جائیں۔ میونسپل سروسز کی بہتری متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں عوام کو

بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیوریج،واٹر سپلائی اور صفائی سمیت دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی

شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان محمد حنیف پتافی نے لاہور اور ڈیرہ غازی خان کے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ٹیم کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر چوکوں کی خوبصورتی، گرین بیلٹس کی تیاری میں میڈینز بہتر کرنے اور پارکس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا

مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ جاذب نظر بنانے کے لیے

میگا پراجیکٹ شروع کیے گئے اب پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان اور لاہور کی ٹیموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ

وہ وزیراعلی کے وژن کے مطابق شہروں کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنائیں انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ وہ بھی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور اہل علاقہ سے بھی کہیں گے کہ وہ منصوبوں پر نظر رکھیں تاکہ

کڑی نگرانی کے ساتھ منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جا سکے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈی جی پی ایچ اے تنویر مرتضی اور ڈائریکٹر لاہور پی ایچ اے کے

ہمراہ پاکستانی چوک،ٹینکی چوک،ظفر چوک،پتھر بازار چوک،فوارہ چوک اور کھوسہ پارکس کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کروڑوں روپے اور محنت سے تیار کئے گئے جنرل بس سٹینڈ کے پبلک پارک کی ابتری کا نوٹس لے لیا انہوں نے متعلقہ محکموں کی سرزنش کرتے ہوئے

موقع پر پانی کا بور کر کے باقاعدگی سے پودوں کو سیراب کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر صبح سویرے معائنہ کے دوران پارک کی حالت زار دیکھ کر سخت برہم ہوئے

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اللہ بخش کورائی اور دیگر موجود تھے کمشنر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کے پہاڑ زیر زمین دفن کرکے رقبہ کو پارک کے لیے تبدیل کیا گیا تھا

تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے لگائے گئے پودے بھی سوکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کے معاملہ کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کرتے ہوئے صفائی، سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا

کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے.
3
کمشنر نے علی الصبح شہر  کے بلاک ایس، آر 30، 31، ریلوے روڈ، جیل روڈ، کالج چوک، دستی چوک، پل ڈاٹ، لاری اڈا کینٹین اور دیگر مقامات اور گلی محلوں کا پیدل جائزہ لیا

انہوں نے ٹوٹی ٹف ٹائلز مرمت کرنے،تجاوزات کے خاتمہ اور سیوریج معاملات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے شہر میں دوبارہ بھانے قائم ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے

انتظامیہ کو بھانے سیل کرنے کے ساتھ مویشی ضبط کرنے اور دیگر قانونی کاروائی کی بھی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے گوبر اور دیگر فضلہ سے سیوریج لائنز کی بندش سمیت دیگر مسائل بڑھ رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ ادوار میں نظر انداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دے رہی ہے

اور یہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے راستے پر گامزن کیاگیاہے. انہوں نے یہ بات یونین کونسل نمبر1ڈیرہ غازیخان میں ٹف ٹائلز روڈ کاسنگ بنیاد رکھنے کے

موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ یونین کونسل نمبر 1کی تمام گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب،

سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل حل کریں گے. عوام کے کام او رخدمت کو اولین فرض سمجھتے ہیں. قبل ازیں اہل علاقہ نے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کا پرتپاک استقبال کیا

اس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کی گئی. تقریب میں شیخ نقیب، ملک رمضان جڑھ، اللہ بخش کورائی، سردار احمد نیازی، مظفربھمبھانی، شملہ بھمبھانی، عباس چنڑ اوردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرتونسہ شہر کے ساتھ نواحی قصبوں اور علاقوں میں صفائی بہتر کی جائے گی

جس کیلئے لوڈر رکشے مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک راشد نعمت نے بستی سوکڑ کی صفائی کیلئے لوڈر رکشے حوالے کر دیئے.

اس موقع پرعلاقہ کے معززین اور نمائندگان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاذب سعید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمد حارث منیر،

سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر اعجاز ڈ اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انتظار گاہ،

ملاقات شیڈ، کچن،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور دیگر بیرکس کا معائنہ کیااور قیدیوں سے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو چیک کیا

اور جیل کے انتظا م کو سراہا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث تین قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہاکرنے کے احکامات بھی جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام نہم و دہم سالانہ امتحانات 2021کیلئے آن لائن داخلہ فارم بھجوانے کا نظر ثانی شیڈول جاری کر دیاگیاہے.

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کیمطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 29جنوری تک جمع کرائے جا سکیں گے

اسی طرح دوگنا فیس کے ساتھ 30جنوری سے 8فروری تک جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 9فروری سے 15فروری تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے. مجموعی طو رپر 100.78فیصد ٹارگٹ حاصل کیاگیا.

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پولیو مہم کے پانچویں روز جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کوریج رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ٹیموں کی محنت اور تعاون ناگزیر ہے.

پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلا کر عمربھر کی معذوری سے بچایاجاسکتاہے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ مہم کیلئے 697578بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا تھا

تاہم ٹیموں نے مہمان بچوں سمیت 703003 بچوں کو قطرے پلائے جن میں 9165خانہ بدوش شامل ہیں. مہم کے دوران 792260او پی وی ڈوز بھی استعمال کی گئیں. اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


: ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی،جواء کھیلنے والے 5 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور کو مخبر نے اطلاع دی کہ 05کس افراد مسکیٹوں کے جھنڈ میں مصنوعی لائٹ جلا کر جواء کھیل رہے ہیں

جس پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور انسپکٹر بخت بصر نے فوری ٹیم تشکیل دے کر جواء کھیلنے والے 05 کس ملزمان (1) محمد مہتاب ولد محمد اقبال قوم مجاور سکنہ محلہ قادری والا

(2) شہزاد ولد ارشاد حسین قوم مجاور سکنہ محلہ قادری والا

(3) اللّٰہ وسایا ولد مٹھہ خان قوم مجاور سکنہ محلہ قادری والا (4) ادریس خان ولد رب نواز قوم مجاور سکنہ محلہ قادری والا (5) محمد امجد ولد غلام سرور قوم مجاور سکنہ محلہ قادری والا کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 9150 روپے برآمد کر لیا۔

پولیس تھانہ سخی سرور میں جواء کھیلنے والے تمام ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور انسپکٹر بخت نصر کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ سخی سرور کے علاقے میں سماج دشمن عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس۔


ڈیرہ غازیخان۔
گمشدہ اسماء مجید کی تلاش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ڈیرہ غازیخان پولیس کی سپیشل ٹیمیں اسماء مجید کی تلاش میں صوبہ بلوچستان پہنچ گئ۔

سال 2015 میں علاقہ تھانہ کالا کی رہائشی اسماء مجید ولد عبدالمجید گم ہو گئی تھی۔

جس کی تلاش کے لئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش جاری ہے۔

ڈی ایس پی سرکل صدر نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبہ جات میں بھی اسماء مجید کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

جس کی تلاش کے لئے سپیشل ٹمیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں تلاشں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان پولیس


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وہوا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت وہوا میں اہم روڈ کی بحالی اور بہتری کے دومنصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے

جن پر 38 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹرز وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل،ایس ای ہائی ویز میاں اظفر محمود، ایکسئین محمد گلفام اور دیگر افسران موجود تھے کمشنرنے کہا کہ

نئے منصوبوں پر ابھی سے کام کا آغاز کردیا جائے تاہم میٹریل کے معیار اور منصوبوں کی مدت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

افسران کے دفاتر میں بیٹھنے سے منصوبوں کی ٹھیک طریقے سے مانیٹرنگ نہیں ہوسکتی متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور مٹیریل کے ساتھ کام کی رفتار پر نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ

وہ خود بھی منصوبوں کو مانیٹر کریں گے۔اجلاس میں جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں وہوا شہر میں دو رویہ رابطہ سڑکوں کی بحالی و تعمیر پر 19 کروڑ 22 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

اسی طرح وہوا تا کوتانی روڈ کی بحالی کی بھی منظوری دی گئی ہے جس پر18 کروڑ 80 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،چوک کی کشادگی

اور ڈرین کی بحالی و تعمیراتی کام کا جائزہ لیا کمشنرنے پل ڈاٹ کے توسیعی کام کاجائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے

انہوں نے کہا کہ ملک کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے پل ڈاٹ کو نمایاں مقام حاصل ہے۔چوک کی کشادگی سے بھاری ٹریفک کے بہاؤ میں مدد ملے گی.

کمشنر نے کہا کہ چوک کی کشادگی اور ڈرین کے تعمیراتی کام میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے۔افسران مانیٹرنگ جاری رکھیں


ڈیرہ غازیخان

چوٹی زیریں کی واٹر سپلائی اور سیوریج سکیموں کوفنکشنل کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دے دیا گیا،تحفظات دور ہونے پر لوکل گورنمنٹ لاہور کی ٹیم سکیم کا جائزہ لے کر ٹاؤن کمیٹی کے

ہینڈ اوور کرنے کے بارے میں رپورٹ دے گی.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے خصوصی اجلاس طلب کرکے محکموں کو مکمل تعاون کے ساتھ سکیموں کی خامیوں کو

دور کرنے کی ہدایات جاری کردیں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ،ایس ای پبلک ہیلتھ احسان الحق ایم او فنانس مختیار احمد جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نے چوٹی زیریں کی واٹر سپلائی اور

سیوریج سکیم پر افسران سے بریفنگ لی۔کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو ایک ہفتہ کے اندر سکیم کو فنکشنل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی کو بلاکر سکیم کا معائنہ کرایا جائیگا

اور ان کی رپورٹ پر سکیم ٹاؤن کمیٹی کو ہینڈ اوور کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ کمشنر نے کہا کہ پبلک ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ معاملات حل کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ سیوریج لائنز کی صفائی کرائیں۔پبلک ہیلتھ سیوریج سکیم چوٹی زیریں کی پائپ لائنز کی مرمت اور لیول کے تحفظات جلد دور کرے.

انہوں نے کہا کہ دونوں محکموں میں قریبی رابطہ نہ ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم فنکشنل ہونے سے چوٹی زیریں کے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔

اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے بتایا کہ واٹر سپلائی سکیم چوٹی کی موٹرز مرمت کرادی ہیں۔بجلی کے ٹرانسفارمر کیلئے میپکو کی طرف سے تاخیر ہے سیوریج پائپ لائنز کی ڈی سیلٹنگ سے مسائل حل ہو جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے غازی یونیورسٹی کا دورہ کیا

اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سے ملاقات کرتے ہوئے غازی یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

3
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ نوزائیدہ غازی یونیورسٹی تیزی سے ترقی کر رہی ہے نیو کیمپس سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ادارہ دیگر جامعات کے مساوی آجائے گا.

انہوں نے کہاکہ غازی یونیورسٹی میں سٹی کیمپس، روڈ سٹرکچر، فٹ پاتھ، تدریسی و انتظامی بلاکس کی تعمیر، موجودہ عمارت کی تزئین وآرائش،

پارکنگ، ماڈل لینڈ سکیپنگ سے یونیورسٹی کی آوٹ لک بہتر ہو جائے گی. انہوں نے گیسٹ ہاوس اور مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا.

وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت یونیورسٹی میں پودا لگایا. ملک و قوم کی سلامتی، استحکام پاکستان کیلئے دعا بھی کی گئی.

مشیر صحت نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس نزد ایئر پورٹ کا بھی دورہ کیا. زیر تعمیر مین گیٹ، چار

دیواری، چیک پوسٹ، فارمز اوردیگر منصوبوں کا جائزہ لیا.
علاوہ ازیں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بھی یونیورسٹی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا. فلٹریشن پلانٹس، کیفے ٹیریا،

گیسٹ ہاوس، سبزہ زار اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کیاگیا. دونوں مہمانوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی صلاحیتوں، انتظامی اور دیگر شعبوں میں گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے

ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاکہ خطہ میں علم کی پیاس بجھانے کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا. سیاسی قیادت اور ماہرین تعلیم کے تعاون سے غازی یونیورسٹی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں یکم سے پندرہ فروری تک ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کی جائے گی جس میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے.

مہم کے بارے میں آگاہی کیلئے سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے. محکمہ صحت کے زیر اہتمام تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں آگاہی سیمینار کا انعقا د کیاگیا

جس میں پی ایم اے ڈاکٹر نجیب الرحمن اوردیگر نے شرکت کی. محکمہ صحت کی نوشین زہرا نے بتایاکہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے.

ضلع بھر کے مراکز صحت کے علاوہ گھر، گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹارگٹ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائے جائیں. انہوں نے کہاکہ ٹائیفائیڈ
4
بخار کے بڑھتے ہوئے کیس باعث تشویش ہیں اس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے.مہم سے قبل عوام میں بھر پو رآگاہی دی جا رہی ہے تاکہ

مقررہ ایام میں تمام ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر ملک بالخصوص ضلع کا مستقبل صحتمند بنایا جاسکے.

سیمینار میں پی ایم اے، پاکستان پیڈیاٹریشن ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اکیڈیمی آف فیملی فزیشن کے نمائندے اورمتعلقہ مردخواتین موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں کھاد، ادویات او ردیگر زرعی لوازمات میں ملاوٹ پر بھر پور کریک ڈاون کا فیصلہ کیاگیاہے

جس کے تحت زرعی لوازمات کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں نمونے ناقص ثابت ہونے پر کاروباری مراکز سربمہر کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک کلیم کوریہ نے مانہ احمدانی اور ضلع ٹیکس کے کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کھاد کے نمونے حاصل کرنے کے ساتھ سٹاک رجسٹر، کیش میمو اور نرخنامے بھی چیک کیے. انہوں نے کہاکہ

فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی اورکھاد مہنگی فروخت کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گا.

ملک کلیم کوریہ نے زرعی کاروبار کرنے والے افراد سے کہا کہ وہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کیلئے ملاوٹ مافیا اور گرانفروشوں کا بائیکاٹ کریں.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان قومی پولیو مہم کے چار روز کے دوران 694291بچوں کو پولیو کے قطرے او روٹامن اے کی خوراک دی گئی

جن میں 56682این اے اور 9165خانہ بدوش بچے شامل ہیں. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پولیومہم کے چوتھے روز کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کوریج رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیمیں کیچ اپ ڈیز میں گھروں کا سروے کرتے ہوئے مہمان اور قطرے نہ پینے والے بچوں کو حفاظتی خوراک
5
دیں تاکہ تمام ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی خوراک دے کر پولیو کی عمر بھر کی معذوری سے بچایاجاسکے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ

مائیکرو پلان کے تحت ٹیمیں کام کر رہی ہیں کیچ اپ ڈیز میں ٹیمیں گھر گھر سروے کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ مہم کے

دوران 6035زیرو ڈوز اور 775220او پی ڈی ڈوز دی گئیں. اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات پر سیوریج لائنز اور مین ہولز کی صفائی کرنے والے سنیٹری ورکرز سے ملاقات کی او رسخت سردی میں مین ہول کے اندر جا کر

صفائی کرنے والے عملہ کو اپنی جیب سے نقد انعامات دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی. اس موقع پر ڈپٹی سی ای او کارپوریشن اور دیگر موجود تھے.

مشیر صحت نے بھٹہ کالونی اور سمینہ چوک پر وینچنگ مشین کے ذریعے پائپ لائن کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیا. انہوں نے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیانتداری سے فرائض کی انجام دہی دونوں جہانوں کی کامیابی کی ضمانت ہے.

بچوں کو رزق حلال دیا جائے.مشیر صحت کی آمد پر اہالیان علاقہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈیڑھ سال سے سیوریج کے پانی میں ڈوبے ہوئے تھے. وینچنگ مشین سے مین ہولز اورپائپ لائنز کی صفائی سے سیوریج مسائل حل ہو ں گے.


ڈیرہ غازیخان

حمید اللہ خان نے ریجنل آفس ڈیرہ غازیخان میں ایڈوائزر محتسب پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے. عملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

دفتر صوبائی محکمہ جات کے خلاف شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہرممکن کرداراداکرے گا انہو ں نے شہریوں سے کہاکہ

کسی بھی محکمہ سے متعلق بدانتظامی کی شکایات سادہ کاغذ پر دی جاسکتی ہیں کم سے کم وقت میں داد رسی کی کوشش کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید تین دکانیں سربمہر کر دیں.

انہوں نے علاقہ میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا.

ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ فنگر او ر ڈور مارکنگ کاجائزہ لیا.

انہوں نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی بھی چیک کی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈی جی خان آفیسرز کلب کا معائنہ کرتے ہوئے لیڈیز کلب کی عمارت کا جائزہ لیا.

انہوں نے عمارت کی بحالی اور کلب میں فیملیز کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کیں. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اوردیگر موجو دتھے.

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ڈی جی خان آفیسرز کلب میں بہترین سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے کم سے کم وقت میں کلب کو بہترین بنایا جائے گا

جس کیلئے کلب کے ممبران اہم کردارادا کرسکتے ہیں. انہوں نے کہاکہ کلب کی رکنیت کیلئے درخواستیں وصول کی جار ہی ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان عطا الرحمن نے کہا ہے کہ قائد اعظم ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 16جنوری کو ایک بجے دن آسٹروٹرف ہاکی

گراونڈ ڈیرہ غازیخان میں ہوں گے جس میں 23سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں. خواہشمندکھلاڑی شناختی کارڈ، ب فارم اور دو تصاویر ساتھ لائیں.

انہوں نے بتایاکہ ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹیم لاہو رروانہ ہو گی اور قائداعظم ہاکی لیگ میں شرکت کرے گی

جو 23جنوری سے پانچ فروری تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم نشتر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو گی.
7


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاہے کہ

شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے تمام طبقات کو کردارادا کرنا ہو گا.

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سنٹرز میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کر کے زیور تعلیم سے آراستہ کرے.

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی محمد یونس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

جنہوں نے ان سے ملاقات کی. ایم پی اے نے کہاکہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور نان فارمل سکولز وسائل سے محروم اور

دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں.

اس موقع پر ڈی او لٹریسی نے کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی.

%d bloggers like this: