جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا اپنے ایک اور فیصلے سے بڑا یوٹرن

اینٹوں کے بھٹوں اور خوشحالی سروے کے لئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی خدمات لی جائیں گی

پنجاب حکومت کا اپنے ایک اور فیصلے سے بڑا یوٹرن

اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

اینٹوں کے بھٹوں اور خوشحالی سروے کے لئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی خدمات لی جائیں گی۔

پنجاب حکومت سکول اساتذہ کے غیر تدریسی ڈیوٹیوں کے وعدے سے پھر گئی۔

اینٹوں کے بھٹوں اور خوشحالی سروے کے لئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ صوبہ بھر میں اساتذہ کو گھر گھر جاکر خوشحالی سروے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پہ منتقلی کے لئے قرضوں کا ڈیٹا بھی اساتذہ مرتب کریں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے متعلقہ محکموں کے کام کرنے کے لئے

اپنے اساتذہ پیش کردئیے۔ ترجمان وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ڈسٹرکٹ کمشنرز کی ماتحت ہوتی ہیں۔

ڈی سی جب چاہے کسی بھی سرکاری ادارے کے ملازمین کو بلا سکتا ہے۔

ضرورت پڑنے پر کسی اور محکمہ کے سٹاف کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تمام ڈیوٹیز سکول ٹائمز کے بعد منعقد کی جاتی ہیں۔

%d bloggers like this: