دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے باوجود لاہور میں انٹرڈویژن چمپئن شپ کا انعقاد

ٹیم پرسوٹ میں فیصل آباد کی لڑکیوں نے میدان مار لیا

لاہور میں قائداعظم اوپن انٹرڈویژن اسپورٹس چمپئن شپ میں خواتین نے سائیکلنگ ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کیا

ٹیم پرسوٹ میں فیصل آباد کی لڑکیوں نے میدان مار لیا، کوچز نے دیگر شہروں میں بھی ویلوڈروم بنانے کا مطالبہ کر دیا

کورونا کے باوجود انٹرڈویژن چمپئن شپ کا انعقاد،، سائیکلنگ ویلوڈروم کی رونقیں بحال ہو گئیں، خواتین سائیکلسٹ نے حریف کھلاڑیوں کو پچھاڑنے کیلئے خوب زور لگایا

نوجوان اتھلیٹس نے دیگر ٹورنامنٹس میں بھی بہترین پرفارم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا

کہ سائیکلنگ صحت مندانہ سرگرمی ہے جو امیونٹی بھی بڑھاتی ہے
خواتین سائیکلسٹ ،،، "یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا ہے کافی اچھے کمپیٹیشن ہوئے ہیں

میں پاکستان میں گولڈ جیت چکی ہوں ،، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں”

ٹریک کی خستہ حالی کے باعث کئی سائیکلسٹ زخمی بھی ہوئیں،

کوچز نے ویلوڈروم کی تزئین و آرائش کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی سائیکلنگ کمپلیکس بنانے کا مطالبہ کیا
یہ ٹریک خستہ حال کل بھی اور اج بھی بچے انجریڈ ہوئے ہیں

فیصل آباد میں کوئی ٹریک نہیں ہے حالانکہ وہاں سے مختلف پلئیر پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ ہیں ،،، انڈیا میں انیس ویلوڈروم ہے اور یہاں صرف ایک ہے”

نو روانڈز پر مشتمل مقابلوں میں فیصل آباد کی ٹیم نے چھ منٹ پانچ سکینڈ اور اڑتالیس فریکشن کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

لاہور چھ اعشاریہ نو سکینڈز کے ساتھ دوسرے اور سرگودھا کی ٹیم چھ اعشاریہ پنتالیس سکینڈ سے تیسرے نمبر پر رہی

About The Author