مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں قائداعظم انٹرڈویزن سپورٹس چمپئن شپ کا رنگا رنگ افتتاح

پنجاب کی روایتی بھنگڑا اور تنبولا پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

لاہور میں قائداعظم انٹرڈویزن سپورٹس چمپئن شپ کا رنگا رنگ افتتاح کردیا گیا

کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ ،،، مشعل روشن ،،، سائیں ظہور،، صوفی رقص

پنجاب کی روایتی بھنگڑا اور تنبولا پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ،،، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا

پنجاب اسٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سجی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ،،، لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت نو ڈویژن کی ٹیموں کے مارچ پاسٹ سے ہوا

اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنیوالے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے قومی پرچم تھامے مارچ پاسٹ کو لیڈ کیا

نمایاں کھلاڑیوں نے گیمز کی مشعل روشن کرکے گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا

نوجوان فنکاروں نے صوفی رقص پیش کرکے تقریب کو خنکی میں بھی گرما دیا

ڈرم آرٹس حوریہ عصمت کی دم دار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

کشمیری لباس زیب تن کیئے نوجوان فنکاروں نے خوبصورت رقص پیش کیا

سائیں ظہور کی جانب سے اللہ ہو کے کانوں میں رس گھولتے کلام نے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے

پنجاب کی روایتی بھنگڑا نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا

تنبولا پرفارمنس تو شرکاء کو اسٹیج تک کھینچ لائی

تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا

تین روز تک۔جاری رہنے والی چمپئن شپ میں ٹینس، ارچری, اتھلیٹیکس

،بیڈمنٹن اور سائیکلنگ شامل ہے

%d bloggers like this: