دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا پوسٹ مارٹم مکمل

رپورٹ کے مطابق نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا

لاہور میں قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

رپورٹ کے مطابق نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا،،، مقتول کے اغوا کا مقدمہ دوروز قبل تھانہ شالیمار میں درج ہوا تھا۔

شالیمار کے علاقے بوگیوال کارہائشی چھبیس سالہ علی آن لائن ٹیکسی چلانے کے لیے گھر سے نکلا، لیکن واپس نہ آیا

نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاش ریواز گارڈن ویرانے میں پھینک دی،،،، پوسٹٓ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول کے غم سے نڈھال باپ کہتا ہے کہ اسکا اکلوتا سہارا چھین لیا گیا،، مقتول کی دوسال کی چھوٹی سی بیٹی ہے
والد ظہیر احمد (میرے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،،، مجھے انصاف دلایا جائے اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے)

پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے

جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا

About The Author