دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پنجاب پرائیو یٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن رولز 1984میں ضلعی رجسٹریشن اتھارٹی کے بارے میں کی گئی

ترمیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹیٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجن پور احمر نائیک کے احکامات پر کمیٹی بنا دی گئی ہے

۔جس کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر راجن پور جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم راجن پورکمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔ دیگر ممبران میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور،محمد عارف شبیر پرنسپل النور ہائر سکینڈری

اسکول راجن پوراور حاکم علی ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجن پور ہوں گے۔مندرجہ بالا کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں ضلع بھر کے 20پرائیویٹ سکولوں کی منظوری دی گئی ۔جن سکولوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی ان میں دی پنجاب سکول سسٹم لنڈی پتافی

روڈ جام پور،دی نالج سکول سسٹم اعجاز سرور کالونی جام پور،دی سبلائم گرائمر سکول کوٹلہ نصیر راجن پور،الرحیم ماڈل پبلک سکول عاقل پور روڈ راجن پور،خواجہ نور محمد مڈل سکول حضرت والا راجن پور

،النور انگلش میڈیم سکول فاضل پور ،راجن پور،الکمال بوائز ہائی اسکول جام پور سٹی،بلومز گرائمر سکول شیرو روڈ جام پور،الحسیب پبلک ہائی سکول شاہ نواز پورہ جام پور،المحسن پبلک سکول کوٹلہ پیرن شاہ جام پور،سائنس پبلک ماڈل پرائمری سکول کوٹلہ پیرن شاہ جام پور،ڈاکٹر پبلک سکول سدرہ گارڈن راجن پور،اقرا پبلک سکول محلہ جمن شاہ جام پور،علامہ اقبال پبلک ماڈل سکول ریخ باغ والا راجن پور،جناح پبلک سکول کوٹلہ روڈ جام پور،

ٹی سی ایف سکول سکھ چین کیمپس بستی سون میانی کوٹ مٹھن،نادر پبلک سکول لانگ کالونی راجن پور،الحمد پبلک سکول مرغائی راجن پور،لاریب پبلک بوائز ہائی سکول ہسپتال روڈ کوٹلہ مغلان اور لاریب پبلک گرلز ہائی سکول ہسپتال روڈ کوٹلہ مغلان جام پور شامل ہیں۔


جام پور

(بیورو چیف )

اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد نے کہا ھے کہ جام پور شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئیے پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے اصول کے تحت تما م ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا وہ کلین اینڈ گرین

جام پور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رھے تھے جسمیں چیف آفیسر بلدیہ محمود علی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر امجد اسلام پتافی مینیجر ماڈل بازار طاھر خان گوندل, اسسٹنٹ اے سی انجینئر رسلان حفیظ سب انجینئر مرزا تنویر اصغر خان ۔انفورسمنٹ آفیسر ظفر اقبال گدارا زراعت انسپکٹر ساجد رحیم بھٹی گردآور حلقہ جام پور جاوید اختر جتوئی سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی

مجاھد اقبال کے علاوہ سماجی تنظیم نیلاب کے صدر آفتاب نواز مستوئی سوشل ایکٹیویسٹ راشد ظہور ملک اور یاراں نال بہاراں میڈیا ٹیم کے روح رواں جام احمد علی ارائیں نے بھی شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مولانا عبید اللہ سندھی پارک کے بالمقابل سرکاری رقبہ پر چلڈرن پارک کی تعمیر

‘ کوٹلہ چونگی پر کلمہ چوک کی تعمیر نادرا آفس اور تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال کے سامنے پارکنگ اسٹینڈ ۔جنرل بس اسٹینڈ پر مارکیٹ کی تعمیر اور بس اسٹینڈ کی مکمل بحالی ۔سول کلب جام پور کی بحالی وتزئین و آرائش اور میونسپل پارک کے مین گیٹ کے سامنے ھنگامی بنیادوں پر ریڑھی بازار قائم کیا جائے گا جسمیں تمام سہولتوں کی فراھمی کے علاوہ مکمل سیکیورٹی فراھم کی جائے گی

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بلدیہ کے پاس فنڈز نہیں ھیں اسکے باوجود محدود وسائل اور عملہ کی کمی کے باوجود شہر کی بہتری کیلئیے اقدامات کیے جا رھے ھیں لیکن جب تک شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے اور مخیر حضرات کا تعاون شامل نہ ھو انتظامیہ اور بلدیہ جام پور تنہا

ان منصوبوں کو مکمل نہیں کر سکتے انہوں نے اس امر کی بھی یقین دھانی کرائی کہ میونسپل پارک کے ساتھ سیوریج کے مسلے کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا

نیز پبلک ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیوریج کی مین فورس لائن مکمل ھونے کے بعد شہر سے سیوریج کے پانی کا مکمل خاتمہ ھو جائے گا انہوں نے شہریوں اور دوکانداروں سے

اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے رضا کارانہ طور پر اپنا اپنا کردار ادا کریں اور جام پور کو خوبصورت صاف ستھرا شہر بنانے کیلیے

بلدیہ ملازمین سے تعاون کریں دریں اثنا آج بروز جمعرات 7 جنوری کو اسٹنٹ کمشنر فاروق احمد چلڈرن پارک اور کلمہ چوک کی مجوزہ جگہوں کا دورہ کریں گے to

About The Author