مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پل ڈاٹ کی ڈرین میں ناقص مٹیریل کا نوٹس لیتے ہوئے خستہ اینٹیں فوری طور پر اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے. انہوں نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں سیوریج لائن کی تنصیب میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا

اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران محکموں کو باقاعدہ ٹائم لائنز دیں۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی

کشادگی اور توسیعی منصوبہ کو جلد مکمل کرنے اور پی ایچ اے کو علاقہ سرسبز و شاداب بنانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے معائنہ کے دوران تعمیراتی کمپنی آئی ڈیپ اور دیگر محکموں سے بریفنگ لی.کمشنر نے کہا کہ دل ہسپتال وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے طرف سے ڈیرہ غازیخان کے عوام کے لئے تحفہ ہے اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے ہر

ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے منصوبہ کی تکمیل کے لیے تمام محکمے مل کر کام کریں انہوں نے بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی بحالی کے کام کا بھی معائنہ کیا۔خالی رقبہ کولان میں تبدیل کرنے کیلئے گھاس لگانے، شجرکاری اور گملوں کی مدد سے عمارت کو خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کیے. کمشنر نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب صحت یاب ہونے پر جلد ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے بی ایم پی سرائے سمیت متعدد پراجیکٹس کا افتتاح کیا جائے گا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ بلاک 17 میں سیوریج اور صفائی سمیت دیگر معاملات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن اورسالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کو موقع پر طلب کرکے پانچ گھنٹے کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے گھنٹہ گھر تا اے پی ایس سکول دورویہ روڈ پر کارپٹ اسی ہفتہ کے اندر شروع کرنے کے بھی احکامات جاری کیے

انہوں نے کہا کہ تار کول کے مٹیریل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ ان معاملات کی کڑی نگرانی کریں۔کمشنر نے شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے تکمیل کے لیے محکموں کو ٹائم لائنز بھی دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید، سی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

اسد مگسی، سی او کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے. کمشنر نے تھانہ سول لائن تا امام بارگاہ زیر تعمیر روڈ اور بلوچ لیوی لائنز کا بھی معائنہ کیا.
)


ڈیرہ غازیخان :

گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان کے شعبہ تاریخ کے استاد اور پی ایچ ڈی اسکالر پروفیسر فرخ فہیم نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی اقوام کو مقبوضہ کشمیر میں

نہتے اور مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی طرف سے تاریخ کے بد ترین ریاستی تشدد اور ظلم و بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے۔انہوں نے یہ بات پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام کشمیری بھا ئیوں کے یوم خود ارادیت کے موقع پر آن لائن لیکچر دیتے ہوئے کہی

۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کا دیس اور وطن ہے جس پر بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے نہ صرف نا جائز قبضہ کر رکھاہے بلکہ اس نے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کابازاربھی گرم کر رکھا ہے

اور لاکھوں کی تعداد میں کشمیری مسلمانوں کو شہید کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کے مسلمانوں کو ان کا حق نہ دیا گیا تو خطے کے حالات خراب ہو کر عالمی منظر نامے پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ

اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں میں مظلوم کشمیری مسلمانوں کے استصواب کے حق کو تسلیم کر چکی ہے لیکن بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان قرار دادوں پر عملدرآمد سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہا کہ

پاکستان ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ڈی جی خان آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل نے کہا کہ بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیر کی حسین وادی کا

حسن گہنا گیا ہے وہاں کے شہری مسلسل کرفیو کا عذاب میں مبتلا ہیں اور انہیں بنیادی شہری حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیری مسلما نوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئیے.
ھینڈ


ڈیرہ غازیخان

حکومت نے متروک اور مستقبل میں بھی استعمال میں نہ آنے والی سرکاری اراضی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ڈویژنل سطح پر سرکاری رقبہ کی نشاندہی کیلئے کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مظفرگڑھ اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین، اظفر ضیاء،اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ،دونوں اضلاع کے اکاؤنٹس آفیسرز اور محکمہ انہار افسران شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان
3
ڈویژن میں از سر نو سروے کیا گیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال،موقع کامعائنہ اور ضروری دستاویزات کی

تکمیل کے بعد بیس سے زائد جگہوں پر محکمہ انہار کے سرکاری رقبہ کی نیلامی کیلئے متعلقہ محکموں سے این اوسی لے لیا گیا ہے۔رقبہ کی نیلامی

اور دیگر فیصلہ کیلئے کیس بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ متروک رقبہ کی نیلامی کا مقصد ریونیو حاصل کرکے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا ہے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سخی سرور کے مزار کے زائرین کمپلیکس کی بحالی شروع کر دی گئی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی

ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے اوقاف اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ حضرت سخی سرور ؒکے دربار پر حاضری دی اور زائرین کمپلیس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے

کمپلیس کی بحالی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کردی اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ کمپلیس میں لگائی جانے والی

ٹائلز پرانی ٹائلز سے مشابہت نہیں رکھتیں۔چاردیواری کا پینٹ اتر چکا ہے۔داخلی راستہ سمیت بیشتر جگہوں پر مرمت کا کام

شروع نہیں کیا جاسکا۔
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور میں تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا

اور تعمیرات مسمار کردیں۔ مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد اور اشیاء کے نرخ چیک کرتے ہوئے جرمانے بھی عائد کیے.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر نگرانی کپاس کی بحالی اور بہتر مینجمنٹ کیلئے ڈی جی خان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈویژن بھر سے محکمہ زراعت توسیع،پیسٹ وارننگ اور اڈاپٹیو ریسرچ کے فیلڈ افسران کو کاٹن کیلنڈر2021 کے مطابق سرگرمیاں سرانجام دینے بارے تربیت دی گ

ئی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے
4
کہا کہ پہلی مرتبہ کاٹن کیلنڈر تیار کیا گیا ہے تاکہ سفید مکھی،گلابی سنڈی،تھرپس اور چست تیلہ کو بہتر انداز سے کنٹرول کیا جاسکے۔

کاٹن کیلنڈر کی تیاری میں زرعی ماہرین ودیگرمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت،یونیورسٹیز اور ریسرچ اداروں میں ہونے والی تحقیقات اور بین الاقوامی ایگرانومک پریکٹسزکو مد نظر رکھا گیاہے۔

انہوں نے شرکا سے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاٹن کیلنڈر کے مطابق فصل کی پری و پوسٹ مینجمنٹ سرگرمیاں جاری رکھیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کاٹن کیلنڈر میں کپاس کے مفید مشورے سادہ زبان میں مرتب کر دئیے گئے ہیں جو کہ ہر کاشتکار تک پہنچائے جائیں۔اس سلسلہ میں پرنٹ،الیکٹرانک و سوشل میڈیاکا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

تربیتی پروگراموں میں بھی کاشتکاروں کو کاٹن کیلنڈر کی پرنٹ شدہ کاپیاں فراہم کی جائیں۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ سفید مکھی کے تدارک کیلئے بائیو پیسٹی سائیڈز کے استعمال کو بھی کاٹن کیلنڈر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک لیب بنائی جائے جن میں مفید کیڑوں ٹرائکوگراما اور کرائسوپرلا وغیرہ کی افزائش بڑھا کر کپاس کے ضرررساں کیڑوں پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

کپاس کی آئندہ فصل کی بہتر پیداوار کا تعلق براہ راست آف سیزن مینجمنٹ مہم سے منسلک ہے۔لہٰذا تمام فیلڈ فارمیشنز گلابی سنڈی اور سفید مکھی کی آف سیزن مینجمنٹ کیلئے کاٹن کیلنڈر پرمکمل عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ آف سیزن مینجمنٹ مہم کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ جننگ فیکٹریوں، آئل ملوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ

وہ کپاس کے کچرے کی بروقت تلفی کوہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ موثر آف سیزن مینجمنٹ کے تحت کپاس کی آئندہ فصل پر سفید مکھی،

گلابی سنڈی و دیگر ضرررساں کیڑوں کے حملہ میں کمی آنے سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ کپاس کی کاشت کی حوصلہ افزائی ہو گی۔


ڈیرہ غازیخان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پٹرولنگ پولیس نے 1611مقدمات درج کر کے 2086 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں 327ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کیاگیا

جبکہ دیگر ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں. ایس ایس پی
5
نے پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہائی ویز پر دوران سفر 6626پریشان افراد کو مدد فراہم کی گئی

جس میں 232زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی. گزشتہ سال کے دوران 6357لٹر شراب، 148کلو چرس، 4.6کلو گرام ہیروئن اور 99کلو بھنگ برآمد کر کے

مقدمات درج کرائے گئے. اس دوران پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج عامر محمود اور نائب ذیشان احمد نے 1516مختلف مقامات پر

ٹریفک قوانین، کورونا وائرس کی ایس او پیز بارے آگاہی لیکچرز دیئے اور ایک لاکھ سے زائد معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئےڈ


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ ریسکیورز روزانہ کم سے کم آدھا گھنٹہ ورزش کریں، پانی اُبال کر پئیں

، تازہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں، روزانہ کی بنیاد پر جسمانی ورزشیں کریں تاکہ وہ جسمانی طور پر فٹ رہ کر بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکیں

۔انہوں نے یہ بات ریسکیورز کی فٹنس کو جانچنے اور بہتر بنانے کے لئے جسمانی فزیکل ٹیسٹ کے دوران کہی جس کا انعقاد شاہین فٹبال گراؤنڈ سٹی پارک ڈیرہ غازیخان میں کیاگیا. اس موقع پرڈاکٹرحسین میاں نے

ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہکسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ان کا جسمانی طور پرفٹ ہونا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرا نجام دے سکی1ء


ڈیرہ غازیخان

:پرنسپل دانش سکول ڈیرہ غازیخان شبنم حسیب نے کہا ہے کہ تعلیمی سیشن 2020-21کیلئے داخلے کاشیڈول جاری کر دیاگیاہے جماعت ششم میں داخلہ کیلئے

فارم 27جنوری تک ادارہ میں جمع کرا ئے جاسکتے ہیں انگلش، اردو، سائنس،ر یاضی،اسلامیات اور معاشرتی علوم کے جماعت پنجم کے نصاب سے تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا اور تاریخ کا اعلان اشتہار اور ادارہ کی

ویب سائیٹ کے ذریعے کیاجائے گا. شبنم حسیب نے بتایاکہ لڑکے اور لڑکیوں کے داخلہ کیلئے فارم ادارہ کے ساتھ سی ای او ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنر ز آفس،

سنٹرز آف ایکسی لینس، ہائی سکول، نمبر دار، پٹواری اور تحصیل آفس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں. پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ
6
لڑکوں کیلئے 31مارچ 2021تک عمر دس سے بارہ سال اور لڑکیوں کیلئے دس سے تیرہ سال ہونی چاہئیے

. یتیم اور مستحق بچوں کو اوپن میرٹ پر داخلہ دیا جائے گاتاہم سیلف فنانس کیلئے دس فیصد کوٹہ بھی مختص کیاگیا ہے.

مزید معلومات کیلئے ادارہ، بوائز ونگ 0642474919اور گرلز ونگ کیلئے 0642474956پر رابطہ کیا جاسکتاہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان عمران رشید کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے

پاکستان چوک ڈیرہ غازیخان پر سب انسپکٹر ہیڈکوارٹر عاطف شاہ کی سربراہی میں واک کا انعقاد کیا

جس میں سموگ اور ہیلمٹ کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہی لیکچر بھی دیاگیا.

انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتےہوئے سڑک حادثات اور پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے. ں)

%d bloggers like this: