دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں تبدیلی آگئی۔۔۔نئے سال کا آغاز بھی نئے انداز میں ہوا

ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی نے حالات میں مثبت تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔۔

کراچی میں ہوائی فائرنگ کے لحاظ سے سال نو کا آغاز گذشتہ کئی سال کی نسبت بہتر رہا۔

شہر میں اندھی گولیوں کی زد میں آکر محض تین افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے سات مقدمات درج

کر کے نو افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں تبدیلی آگئی۔۔۔نئے سال کا آغاز بھی نئے انداز میں ہوا۔۔۔۔
ماضی میں ہر بار سال نو کے آغاز پر گونجنے والی گولیوں کی تڑتڑاہٹ اس بار نہیں سنی گئی۔۔۔۔
دوہزار اکیس کے آغاز سے قبل شہر قائد میں موثر سیکیورٹی انتظامات اور شہریوں کی سمجھداری کے باعث ہوائی فائرنگ سے کسی شخص کی جان نہ گئی۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی نے حالات میں مثبت تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا میں میں خاص طورپرپولیس اور رینجرزکی تعریف کروں گی

جنھوں نے اس بار جتنی دانش مندی سے ہینڈل کیا کاش پہلے بھی ایسا ہوجاتا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ شہریوں نےاس دفعہ سنجیدگی کامظاہرہ کیا۔

جہاں سوسوکیسز آتے تھےوہاں 2مریض آئے وہ بھی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہیں۔۔۔
سال نو کے آغاز پر کروڑوں کی آبادی والے شہر میں

محض تین افراد فائرنگ سے جبکہ ایک شخص آتشبازی کے دوران زخمی ہوا۔۔

جن منچلوں نے نیو ائیر نائٹ پر اسلحہ چلانے کی کوشش کی انہیں حوالا ت کی سیر کرنا پڑگئی۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں ہوائی فائرنگ کی کوشش پر

سات مقدمات درج کرتے ہوئے نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔۔۔

قانون شکن افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت اقدام قتل کی سنگین دفعہ کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔۔۔

About The Author