دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورمیں سندر کے علاقے سے سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار

لاہورمیں سندر کے علاقے سے سات سالہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

بچی کے ورثاء کے مطابق گذشتہ روز اغوا ہوئی تھی، پولیس نے اغوا کا مقدمہ

تھانہ سندر میں درج کر رکھا تھا۔ ورثا کی جانب سے پولیس پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے بچی کی تلاش نہیں کی گئی

تاہم پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

جبکہ زیادتی اور قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سندر میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے

رپورٹ طلب کی گئی تھی

وزیراعلیٰ نے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

About The Author