دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

آوارہ کتوں کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر میں آوارہ کتوں کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ،شہر کے مختلف علاقوں میں گھومنے والے کتے اچانک تیز رفتار گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے سامنے آجاتے ہیں شہر

سمیت مختلف مقامات پر آوارہ کتوں کے اچانک آنے سے حادثات میں اضافہ ہورہاہے ،موسم سرد ہونے کی وجہ سے رات میں سڑک پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں کا غول شاہراﺅں اور گلیوں میں

گھومتے رہتے ہیں جس کے باعث رات کو ڈیوٹی سے وآپس آنے والے شہریوں بالخصوص موٹرسائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور سگ گزید کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہاہے ،شہر میں کتوں کی

بھرمار ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی میں ناکام ہوچکی ہے۔
٭٭٭
ٹی وی پروگرامزاور شوبز میں بے حیائی عروج پر ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شہریوں کا کہنا ہے کہ پیمرا نے گھرگھر فحاشی پھیلانے کا بیڑہ اٹھالیا ہے بھارت کے پروگراموں پر پابندی کے بعد نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانیوالے پاکستانی ڈرامے بے حیائی

اور بے ہودگی میں انڈیا کو بھی کراس کرگئے ہیں اس قسم کی بکواسات ڈراموں میں دکھائی جارہی ہے کہ کوئی بھی شہری گھر میں خواتین کیساتھ بیٹھ کر ٹی وی نہیں دیکھ سکتا جبکہ ٹی وی پروگرامزاور شوبز میں بھی بے حیائی

عروج پر ہے بات بات پر احتجاج کرنیوالی مذہبی اور سیاسی جماعتیں بھی اس بے حیائی کا حصہ بن رہی ہیں قبل ازیں کسی بھی ڈرامے میں کوئی بے ہودہ بات یا سین ہوتا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع

ہوجاتے تھے مگر اب ڈراموں میں جس طرح بے حیائی اور بے غیرتی دکھائی جارہی ہے لگتا ہے کہ ٹی وی چینلز مالکان کے گھروں میں بھی یہ کچھ ہوتا ہے جس کی تشہیر کرکے دوسرے لوگوں کو بھی اس ترغیب دے

رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار ہوش کے ناخن لے اور بے غیرتی اور بے حیائی والے ان ڈراموں کو بند کروانے کیساتھ ساتھ سنسر پالیسی سخت کرے۔
٭٭٭
سردی کی موجودہ لہر آئندہ ماہ تک جاری رہنے کے امکانات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت ملک بھر میں سردی کی موجودہ لہر آئندہ ماہ تک جاری رہنے کے امکانات ہیں ڈیرہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،جبکہ بارش اور پہاڑی علاقوں میں

برف باری کے باعث الرٹ جاری کردیاگیا ہے ،سائبرین ہوائیں اور سردی کی شدید لہر 25 اور 26 دسمبر سے پاکستان میں داخل ہورہی ہے ،سردی کی اس شدید لہر سے درجہ حرارت منفی ایک سے دو درجے تک

گر سکتاہے جس سے سردی کا باون سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتاہے ،ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبرین ہوائں 28 تک 29 دسمبر تک پاکستان اور ہندوستا کے اندر کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی

کو بری طرح متاثر کرسکتی ہیں ،اس دوران 26 دسمبر کو 8 بج کر 41 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا جو دن 10 بج کر 41 منٹ پر ختم ہوگا ،یہ بیس سال میں بدترین سورج گرہن ہوگا جس سے چمکتا سورج غائب

اور دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اس دوران درجہ حرارت مزید گرنے کا بھی خدشتہ ہے ،گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے اس کا زیادہ شکار ہوسکتے

ہیں ۔
٭٭٭
میڈیکل سٹورز پر نشہ آورانجکشن و ادویات سیرپ ٹیبلٹ,سپرے وغیرہ کی آزادانہ فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں کے اندر میڈیکل سٹورز پر نشہ آورانجکشن و ادویات سیرپ ٹیبلٹ,سپرے وغیرہ کی آزادانہ فروخت جاری ،جس کی وجہ سے کئی ماو¿ں کی گودیں اجڑ چکی

ہیں کئی بہنوں کے بھائی ا±ن سے جدا ہو چکے اور نہ جانے کتنی عورتیں اپنے سہاگ کھو چکی ہیں اور نہ جانے کتنے ہی بچوں کے سروں سے باپ کاسایہ چھن گیا ہے۔متعدد میڈیکل اسٹورز کے مالکان کو بااثر شخصیات

کا آشیرباد حاصل ہے جن کی پشت پناہی کی وجہ سے میڈیکل سٹورز کے مالکان نسلیں تباہ کرنے کا مکروہ کاروبار کر رہے ہیں۔متعدد بار کئی میڈیکل سٹورز سیل بھی ہو چکے ہیں لیکن چند ہی گھنٹوں بعد ڈی سیل کر

دیئے جاتے ہیں نوجوان نسل کو خاص طور پر تباہ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سماجی تنظیموں کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ

ان عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ میرے اس پاک وطن کا مستقبل تاریک اور تباہ ہونے سے بچ سکے۔
٭٭٭
احتجاجی مظاہرے بری طور پر ناکام ہونے لگے،سیاسی جماعتوں کے کارکنوںنے خودکو وٹس ایپ ،ٹویٹر اور فیس بک تک محدود کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)رواں گزرنے والا سال 2020 ءصوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور ووٹروں کے لئے بھی مایوس کن ثابت ہوا ،موروثی سیاست ،عدم سیاسی تربیت کی سیاست نے

تمام سیاسی جماعتوں سے نئے سیاسی کارکنوں کے لئے دروازے بند کردیئے ،سیاسی کارکنوں اور سرگرم ووٹرز کی اکثریت اب احتجاج ،جلسہ وجلسوں کی سیاست کی بجائے فیس بک ،یوٹیوب اور وٹس ایپ کی

سیاست کرنے لگی ہے ،سیاسی جماعتوں کے کارکنوںنے اب اپنے غصے اور سیاسی جماعتوں سے محبت کا احتجاج کا اظہار وٹس ایپ ،ٹویٹر اور فیس بک پر تبصرے کرنا شروع کردیاہے ،سیاسی جماعتوں کے کارکن اور

سرگرم ووٹرز موجودہ سردی میں گرم بستروں میں لیٹے ،چائے ،قہوہ ،سوپ ،یخنی اور بلیک ٹی کی چسکیاں لیتے ہوئے مرضی کے بیانات اور تبصروں سے اپنا سیاسی فرض پورا کرنے میں لگے ہیں جس کے باعث

سیاسی جماعتوں کے تمام ایشوز پر احتجاجی مظاہرے بری طور پر ناکام ہونے لگے ہیں ۔
٭٭٭
گوشوارے جمع کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک ہفتہ رہ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے پندرہ جنوری کے بعد اثاثوں کے

گوشوارے جمع نہ کرنے والے اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کردی جائے گی ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چودہ سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کیے ہیں

،جس میں بعض وزراءبھی شامل ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) ،اے این پی ،جے یو آئی (ف) ،پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی ایم میں شامل جماعتوں کے اراکین مستعفی ہوچکے ہیں جس کے باعث ان اراکین اسمبلی کی

جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے گئے ہیں ۔
٭٭٭
معروف زمیندار ملک قیوم نواز کھیارہ مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکیل ملک خلیل کھیارہ ایڈووکیٹ کے والد معروف زمیندار ملک قیوم نواز کھیارہ مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں ،ان کی نماز جنازی سٹی کیمپس ڈیرہ کے

سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز واقارب ،قریبی دوست احباب ،معززین شہر ، مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءنے کثیر تعداد میں شرکت کی ،بعدازاں

انہیں قبرستان اہل اسلام ڈیرہ میں سپرد خاک کردیاگیا ،مرحوم کے وفات پر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءپیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ ،پیر عدنان زکوڑی ایڈووکیٹ ،جمیل احمد ترک ایڈووکیٹ ،خیال محمد شیرانی

ایڈووکیٹ سعید اللہ مروت ایڈووکیٹ ،اورنور رحمان وزیر ایڈووکیٹ نے انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،بلندی درجات اور پسماندگان کے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔
٭٭٭
دنیا میں اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا میں اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کے

خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس جو کہ سب سے

پہلے اس ماہ ستمبر میں جنوبی برطانیہ میں سامنے آئی ، اب تک دنیا میں جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ صرف کورونا وائرس کی پرانی قسم کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ، اس صوتحال میں ویکسین کا کورونا وائرس کی نئی قسم پر کیا اثر

ہوتا ہے اس کے بارے میں تاحال کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چار سو وبا کی بادل چھائے ہیں ایک طرف جہاں ماہرین اس مہلک وبا کی موثر ویکسین

تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے۔انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں

تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ، اپنے بیان میں چیف میڈیکل ا?فیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر ہمیں تیزی سے کام

کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے ، اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاو¿ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب

کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاو¿ن کے چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کرادی ہیں ، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیئر فور کا

اطلاق لندن سمیت ساو¿تھ ایسٹ کے علاقوں میں اتوار سے ہوگا جبکہ کرسمس پر 5 روز کیلئے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی ، ٹیئر فور والے علاقوں میں غیر ضروری اشیاءکی دکانیں،

جم اور ہیئر ڈریسرز بند رہیں گے تاہم لوگ کام پر جانے، ورزش اور ایجوکیشن یا چائلڈ کیئر کیلئے گھر سے نکل سکیں گے ، ٹیئر فور والے علاقے کے لوگوں کو کرسمس ببل بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی تاہم دیگر علاقوں

میں صرف کرسمس والے دن 3 گھرانوں کے افراد مل سکیں گے۔
٭٭٭
25دسمبر کوکرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری ( جمعہ)25دسمبر کوکرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منائے گی۔کرسمس ٹریز کی تیاری

کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میںخصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات

کی ادائیگی اور عبادات کریں گے ،اس موقع پر ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔دنیا بھر کے مسیحی افراد ہر سال 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام (یسوع مسیح) کے یوم

ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔اس دن کو یسوع مسیح کی دنیا میں آمد کو امن و خوشی کے دن کی بشارت کی یاد تازہ کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ کیونکہ مسیحی عقیدے کے

مطابق یسوع مسیح کا دنیا میں آنا انسان کو نجات کی راہ دکھاتا ہے۔24اور 25دسمبر کی درمیانی رات مسیحی برادری کے افراد اپنی عبادت گاہوں میں جمع ہوتے ہیں جہاں اس دن کی یاد تازہ کی جاتی ہے اور مختلف

تاریخی واقعات کو چھوٹے چھوٹے ڈراموں کی صورت میں پیش کرکے دہرایا جاتا ہے۔ اس موقع پر معاشرے ،ملک ،دنیا بھر کے حکمرانوں اور عوام کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں تاکہ دنیا سے

جنگ نفرت دہشت گردی جھگڑے ختم ہوں اور تمام انسان خلوص پیار و محبت سے آپس میں مل جل کر رہتے ہوئے امن قائم کریں۔کرسمس کے اس پرمسرت موقع پر سانتا کلاز کے روپ میں ایک شخص بچوں میں

کھلونے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کرتا ہے۔ نیز مسیحی اس دن کو بڑا دن یا بڑی عید بھی قرار دیتے ہیں۔کرسمس کے موقع پر ڈیرہ سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عبادتگاہوں

میں آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔پولیس کی طرف سے مسیحی عبادتگاہوں کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ عبادتگاہوں کے اندر اور

چھتوں پر بھی سکیورٹی تعینات ہو گی۔پولیس افسران سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے پیٹرولنگ بھی کریں گے۔
٭٭٭
سرکاری ملازمین تین تعطیلات انجوائے کریں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یوم قائد اعظم پر عام تعطیل کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین تعطیلات انجوائے کریں گے۔حکومت کی جانب سے یوم قائد اعظم پچیس دسمبر کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا

ہے جبکہ اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار ملا کر سرکاری ملازمین تین تعطیلات انجوائے کریں گے۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے جمعرات کے روز ڈیوٹی ختم کر کے اپنے آبائی علاقوں کو

روانہ ہونے کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے۔
٭٭٭
گرجا گھروں کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کرسمس کی آمد کیساتھ ہی ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں کرسمس کی سروسز سے قبل تمام گرجا گھروں میں سپرے کیا جائیگا

جبکہ آنیوالے افراد کیلئے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ عبادت کیلئے آنیوالے لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے

کہ وہ مسیح برادری کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔
٭٭٭
حکومتِ پاکستان چین سمیت کورونا وائرس ویکسین ساز کمپنیوں سے رابطے میں ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان چین سمیت کورونا وائرس ویکسین ساز کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔ایک بیان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے ڈیٹا سمیت تمام پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔این سی او سی نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان میں کوروناوائرس کی

ویکسین کی دستیابی کے لیے حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔
٭٭٭
لوگوں سے کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈےرہ میں بسنے والے تمام لوگوں سے کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک

تھام کے لیے حکومتی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران تمام پبلک مقامات اور مارکیٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران دوران چیکنگ کورونا ایس او

پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں ،ریسٹورنٹس ،شادی ہالوں اور شاپنگ مالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے کہاہے کہ ماسک پہننے اور سینیٹائزر استعمال کریں اور ایس او

پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھیں۔
٭٭٭
آم کے درختوں پرموجودغیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجودغیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان حضرات فوری طورپر غیرضروری بورکاٹ کر ختم کردیں

اور درختوں کی جڑوں کیساتھ تنے تک چونالگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آم کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیساتھ ساتھ بہتر پیداوارکا حصول ممکن

ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ آم کے پودوں اوردرختوں کی بہترنگہداشت سے جہاں پودوں کو مختلف ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھاجاسکتاہے وہیں پھل کی صحتمند فصل بھی حاصل ہوسکتی

ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیابھرکے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھرپورلذت کے حامل آموں کی زبردست مانگ ہے لیکن باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے آم کی بہت بڑی

مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبان جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو انہیں آم کے بہتر دام مل سکتے ہیں۔
٭٭٭
گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی جس قدر نگہداشت کی جائے گی اسی

قدر بہتر پیداوارکاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ گندم کی زیادہ اگیتی اور زیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یوریاکی مناسب مقدار استعمال کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار کورا

پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کریں کیونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اور پودوں میں کورے کے خلاف قوت مدافعت بھی پیداہوجاتی ہے۔ انہوں

نے بتایا کہ اگر کاشتکار زمین کے وترآنے پرفوری گوڈی کریں تو کھیت میں محفوظ نمی اوپر آنے سے کھیت کا درجہ حرارت کم نہیں ہوگاکوراپڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کے کھیتوں کے کنارے مختلف جگہوں پر

گڑھے کھود کر ان میں بھوسہ وغیرہ بھردیں۔
٭٭٭
دنیا بھر کے صارفین نے نقدرقم اور ذاتی طور پر خریداری ترک کرکے آن لائن خریداری کی جانب رخ کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کووِڈ19-کے دوران دنیا بھر کے صارفین نے نقدرقم اور ذاتی طور پر خریداری ترک کرکے آن لائن خریداری کی جانب رخ کیا۔یہ بات اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے حال ہی

میں کیے گئے ایک عالمی سروے میں بتائی گئی ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے سروے کے تقریباً تین چوتھائی شرکائ( 75 فیصد)نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کووِڈ19-نے ان کے رجحان کو آن لائن

شاپنگ کی جانب مزید مثبت بنا دیا ہے لیکن انہوں نے اپنے اخراجات میں نہایت احتیاط سے کام لیا اور وہ ڈیجیٹل طریقے پر اپنے رقم کی ٹریکنگ کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے تھے۔اِس مطالعے میں ،

ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، کینیا، اصل چین(Mainland China)، ملائیشیا، پاکستان، سنگاپور، تائیوان، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت 12 مارکیٹوں کے تعلق رکھنے والے

12,000بالغ افراد نے شرکت کی۔یہ سروے تین حصوں میں کیا گیا جس کے دوسرے حصے کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کووِڈ19- کس طرح صارفین کے طرز زندگی میں تبدیلی کا باعث بناہے اور ان میں سے

کون سی تبدیلیاں برقرار رہیں گی۔سروے کے پہلے حصے میں لوگوں کی آمدنی پر وبا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دوسرے حصے نے صحت کا عالمی بحران کس طرح صارفین کے خرچ کرنے کی عادتوں پر اثر انداز

ہو رہا ہے۔ اِن 12مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے شرکاءنے اِس بات کی بھی توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ آن لائن خریداری زیادہ کریں گے۔پاکستان میں ،وباسے پہلے، 76 فیصد افراد ذاتی طور پر شاپنگ کو ترجیح

دیتے تھے اور صرف 24 فیصد افراد آن لائن شاپنگ کرتے تھے۔لیکن یہ رجحان تبدیل ہو گیا ہے اور اب ایک تہائی افرادسے زیادہ افراد (37 فیصد) مستقبل میں کی جانے والی خریداریوں کے لیے ذاتی کارڈ یا

نقد ادائیگیوں کے مقابلے میں آن لائن ادائیگیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔آن لائن ادائیگیوں کے لیے ترجیح میں یہ اضافہ خریداری کی وسیع رینج میں پایا جا تا ہے جس میں پرچون کے سامان سے لے کر سفر اور

ڈیجیٹل ڈیوائسز کی خریداری شامل ہے۔نتیجتاً، پاکستانیوں کی تقریباً تین چوتھائی (75 فیصد) اب آن لائن شاپنگ کے بارے میں مثبت رجحان رکھتی ہے۔ اِس کے باوجود صرف 39 فیصد پاکستانیوں کا خیال

ہے کہ مستقبل میں آن کا ملک مکمل طور پر نقدی کے بغیر (cashless) کاروبار کرنے والا ملک بن جائے گا۔یہ تناسب ، سروے میں شامل ممالک میں، سب سے کم ہے ۔
٭٭٭
ٹیکس گزار ٹیکس تخمینہ کے لئے درخواست برائے تصفیہٰ فائل کر سکتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ حکومت نے فنانس ایکٹ 2020 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 میں نئی شق 112D-کا اضافہ کیا

ہے۔ جس کے تحت ٹیکس گزار ٹیکس تخمینہ کے لئے درخواست برائے تصفیہٰ فائل کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں ایف بی آر نے تمام ذیلی دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ قانون کے تحت نگران کمیٹیوں کی تشکیل

کریں۔وہ ٹیکس گزار جن کے کیسز کو آڈٹ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے اور ان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے وہ آن لا ئن طریقے سے ٹیکس تخمینہ کے لئے درخواست نگران کمیٹی کو پیش کر سکتے ہیں کمیٹی

درخواست دائر کرنے کے تیس دن کے اند ر فیصلہ کر دے گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جانچ پڑتال کے لئے منتخب کیسز والے کثیر تعداد میں ٹیکس گزار اِس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اِس اقدام کی

بدولت ایف بی آر پر بے جا بوجھ کم ہو گا جو کہ غیر ضروری قانونی چا راجوئی میں صرف ہو رہا ہے اور ٹیکس گزاروں کو فوری ریلیف ملے گا
٭٭٭
سوشل ڈسٹنسنگ بنیادی ضرورت ہے تبھی آپ اس موذی وائرس سے بچ سکیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماسک کا استعمال ضروری مگر اس کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ بنیادی ضرورت ہے تبھی آپ اس موذی وائرس سے بچ سکیں گے۔ماہرین صحت کے مطابق یہ سال تاریخ میں رقم

رہے گا کیونکہ ایک عرصے بعد ایسی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے کہ جس کی ہر آنے والی لہر پہلی سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے اور یہ ایسی وبا ہے جو ایک ملک سے دوسرے ملک اپنی ہیئت تبدیل کرنے کی

صلاحیت بھی رکھتی ہے۔جب سے کورونا آیا ہے اس سے بچاﺅکے لیے آغاز ہی میں دو چیزوں کا پتا چل گیا تھا کہ ایک تو ماسک لازمی پہننا ہے اور دوسرا سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کرنا ہے۔اس کے بعد جیسے جیسے

تحقیق آگے بڑھتی گئی ویسے ویسے ہدایات ملتی گئیں کہ اس موذی وبا سے بچنے کے لیے عوام کو کیا کرنا ہے۔لہٰذا اگلی اہم ہدایت سوشل ڈسٹنسنگ کی تھی جس میں اس بات کی تاکید کی گئی کہ ایک دوسرے سے کم سے کم

چھ فٹ کا فاصلہ ضرور رکھنا ہے۔لہٰذا اب نئی تحقیق میں ماہرین نے پانچ قسم کے ماسک پر تجربہ کیا کہ یہ ماسک پہن کر کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کی استطاعت رکھتا ہے یا نہیں۔ان ماسک

میں این 95، سرجیکل ماسک،کپڑے کا ماسک،کپڑے کا ڈبل تہہ والا ماسک اور ڈبل تہہ والا نمی والاماسک شامل تھا۔ان ماسک کو بار بار ایک مشین کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا جس نے فضا میں ڈراپلیٹ پھینکے۔یہ

ڈراپ لیٹس ایسے تھے جو ناک یا منہ میں گھسنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔اس تجربے میں این 95 نے سو فیصد ذرات کو منہ اور ناک میں جانے سے روک لیا جب کہ کپڑے کے ماسک نے چھیانوے فیصد ذرات کو

اندر جانے سے روکا۔جبکہ ڈبل تہہ والے ماسک نے ساٹھ فیصد ذرات کو کامیابی سے روکا۔جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا محض ایک ڈراپ بھی وائرس کے ملین اجزا لیے ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کو اپنی لپیٹ

میں لینے کے لیے اس موذی وائرس کا ایک ڈراپ بھی کافی ہے۔لہٰذا آپ نے اگر ماسک پہنا بھی ہے اور آپ سماجی فاصلہ اختیار نہیں کرتے تو آپ کا ماسک آپ کو کبھی بھی وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتا۔اس

لیے ماہرین کی تجویز ہے کہ بلاضرورت گھر سے باہر نہیں جانا چاہیے اور رش والی جگہ پر جانے سے ویسے ہی گریز کرنا چاہیے۔گھر کے افراد اور دیگر لوگوں سے سوشل ڈسٹنس پر رہنا اپنی عادت بنا لیجیے کیونکہ ماسک

استعمال کرنے اور لاکھ احتیاط کے باوجود بھی آپ اس وبا سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔ماسک کا استعمال ضروری ہے مگر اس کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ بنیادی ضرورت ہے تبھی آپ اس موذی وائرس سے بچ سکیں

گے۔
٭٭٭
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی سی ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ نے کہا ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان

خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سطح پر عوامی نمائندوں کو عوامی مسائل اور مشکلات کے ازالے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے سلسلے میں کوارڈینیشن میکنزم کے

حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ، نمائندہ برائے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور ،

نمائندہ برائے ممبرقومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئرز شیخ یعقوب، نمائندہ برائے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور،نمائندہ برائے ممبر صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈہ پور کے علاوہ محکمہ تعلیم،

ڈبلیو ایس ایس سی، تحصیل میونسپل آفیسرز، لوکل گورنمنٹ ، پبلک ہیلتھ، واپڈا، سی اینڈ ڈبلیو،ایریگیشن، سوئی ناردرن گیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ نے کہا کہ کوارڈینیشن میکنزم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جا نب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ عوامی نمائندوں اور لائن ڈیپارٹمنس کے درمیان ہم آہنگی لاتے

ہوئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور جاری سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں یا درپیش مشکلات کا باہمی تعاون سے ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔اس

موقع پر نمائندوں کی جانب سے چند منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کا ذکر بھی کیا گیا جن میں رنگپور تا پہاڑپور سڑک کی تعمیر کیلئے درختوں وغیرہ کی کٹائی میں تاخیر ، دین پور واٹر سپلائی سکیم میں تاخیر، تجاوزات ، اڈوں

کی منتقلی و دیگر معاملات شامل تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر ماہ تسلسل سے اجلاس کا انعقاد کیا جائیگا اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائیگا ۔ انہوں نے

ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے اگلے اجلاس کیلئے ایک ہفتہ قبل ڈاکومنٹیشن اور بریفنگ تیار کر یں اور جو کسیز عدالتوں میں ہیں یا التواءکا شکار ہیں ان سے متعلق بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ عوامی مفاد کے

منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
٭٭٭
گرانفروشی کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،عارف اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے ، محکمہ مال سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے ، کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور

گرانفروشی کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں

تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے تاکہ باقی رہ جانے والے موضع بھی جلد

کمپیوٹرائز ہو جائیں اور عوام کو ریکارڈ سے متعلق درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تجاوزات کیخلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے

میں ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ شدت سے اثر انداز ہو رہی ہے اور کیسز زیادہ شرح میں مثبت آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ

خطرناک ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر بھی پہلے سے زیادہ عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے سے وضع کردہ ایس او پیز بالخصوص ماسک کا استعمال، ہاتھوں

کا بار بار دھونا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا پر عملدرآمد کریں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گزیر کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے

کنٹرول کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں سمیت بازاروں میں موجود دکانوں کا تسلسل سے معائنہ کریں تاکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوام کو مہنگائی سے حوالے سے درپیش مشکلا ت کا ازالہ کیا جا

سکے۔
٭٭٭
بجلی جرمانہ بل صرف50فیصد ہی معاف کئے جائیں، مقامی حکام کو ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی، ڈپٹی کمرشل منیجر(ڈی سی ایم) پیسکو بنوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے صارفین بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ناجائز جرمانوں کی معافی کے تین ماہ سے

ڈی سی ایم کمرشل پیسکو بنوں کو بھجوائے گئے کیس پیسکو ڈیرہ کو واپس بھجوادئیے،جرمانہ بل صرف50فیصد ہی معاف کئے جائیں، مقامی حکام کو ہدایت، یونٹ تقسیم کیسز سے بھی یکسر انکار کردیا۔تفصیلات کے

مطابق عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان کے صارفین بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ناجائز جرمانوں کی معافی کے تین ماہ سے ڈپٹی کمرشل منیجر(ڈی سی ایم) پیسکو بنوں کو بھجوائے گئے کیس

ڈی سی ایم کمرشل پیسکو بنوں نے پیسکو ڈیرہ کو واپس بھجوادئیے اور مقامی افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کے صارفین بجلی کے جرمانہ بل صرف50فیصد ہی معاف کئے جائیں اور پھر ان کو ریکارڈ واپس

بھجوایا جائے، اسی طرح ڈی سی ایم کمرشل پیسکو بنوں نے یونٹ تقسیم کیسز سے بھی یکسر انکار کردیا ہے۔ عوامی، سیاسی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے ڈی سی ایم کمرشل پیسکو بنوں کے رویئے اور صارفین کو ریلیف فراہمی سے انکار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور اور مقامی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
بینک میں نقب زنی کے ذریعے چوری کی کوشش ناکام،ملزمان فرار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) حبیب بینک کوٹجائی برانچ میں نقب زنی کے ذریعے چوری کی کوشش ناکام، بینک کے سیکورٹی الارم بجنے پر چور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کے گاﺅں کوٹجائی

میں ڈیرہ چشمہ روڈ پر قائم حبیب بینک کوٹجائی برانچ میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں بینک کی دیوار میں نقب لگاکر چوری کی کوشش کی، تاہم بنک کے سیکورٹی الارم بجنے پر نامعلوم چور فرار ہو نے میں

کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
تحصیلدار پروآ کا دفتر 5روز کیلئے سیل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے تحصیل پروآ کے تحصیلداراسلم بلوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، گھر میں کورنٹائن، اسسٹنٹ کمشنر پروآ کی ہدایت پر تحصیلدار پروآ کا

دفتر 5روز کیلئے سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے تحصیل پروآ کے تحصیلداراسلم بلوچ کورونا وائرس کی جاری حالیہ دوسری لہر میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرتحصیلداراسلم بلوچ گھر میں کورنٹائن ہوگئے ہیں۔ادھر اسسٹنٹ کمشنر پروآ کی ہدایت پر تحصیلدار پروآ کا دفتر حفاظتی اقدامات کے تحت 5روز کیلئے سیل کردیا گیا ہے۔
٭٭٭
سرچ آپریشن، 5افراد گرفتار،2پستول، دو بندوق،1کلاشنکوف اور65کارتوس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 5افراد گرفتار،2پستول، دو بندوق،1کلاشنکوف اور65کارتوس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز

وزیر کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر پولیس نے گمل کلاں، گمل خورد اور جبار والا میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے2پستول، 2

بندوق،1کلاشنکوف اور65کارتوس برآمد کرلئے۔ صدر پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
جاویدمنصور چکڑیال ایڈوکیٹ وفات پاگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) معروف آرتھو پیڈک سرجن پروفیسرڈاکٹر شہاب الدین کے بھائی جاویدمنصور چکڑیال ایڈوکیٹ مختصر علالت کے بعد پشاور کے نجی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم شاہد

منصور، جمشید منصور اورصلاح الدین کے بھائی جبکہ معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر فصیح شہاب کے چچا تھے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز علی مسجدحیات آباد فیز4 پشاورمیں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹرز،

سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاءبرادری سمیت ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں حیات آباد سے ملحقہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم

کی روح کے ایصال وثواب کیلئے قرآن خوانی آج بروز جمعہ25دسمبر2020ءکو علی مسجدحیات آباد فیز4 پشاورمیں ہوگی۔
٭٭٭
عمر ٹاﺅن میں چھاپہ مار کر چھ جواریوں کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یونیورسٹی پولیس نے عمر ٹاﺅن میں چھاپہ مار کر چھ جواریوں کو گرفتار کرلیا ،، ملزمان کے قبضہ سے 37ہزار روپے سے زائد نقدی اور3 عدد مکمل تاش برآمد کرکے مقدمہ درج

کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے عمر ٹاﺅن میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مار کر ساجد نواز، ذوالفقار، عبدالستار، زین العابدین، طارق رضا اور اسلم کوگرفتار کرکے 37ہزار 220روپے کی

داﺅ منی اور3تاش برآمد کرکے اس واقعہ کا مقدمہ قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔

٭٭٭٭٭

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

بہاولنگر کی خبریں

راجن پور کی خبریں

About The Author