دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمدنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمے براہ راست ذمہ دار ہوں گے.

مقررہ معیاد کے اندر منصوبے مکمل نہ کرنے اور غیرمعیاری مٹیریل ثابت ہونے پر تعمیراتی کمپنی بلیک لسٹ کر دی جائے گی.

افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں. انہوں نے یہ بات ترقیاتی منصوبو ں کے معائنہ کے دوران کہی.

کمشنر نے ڈیرہ غازیخان شہر میں پارکس کی بحالی، گرین بیلٹس، میڈینز کی تیاری کے علاوہ گلی محلوں میں صفائی اور سیوریج کے معاملات کاجائزہ لیا.

انہوں نے کارپوریشن، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اوردیگر محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ

سروسز کی بہتری کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے. افسران کی عدم دلچسپی پر باز پرس کی جائے گی.کمشنر نے صفائی اور سیوریج کے معاملات کی بہتری کیلئے ٹائم لائنز دیں


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ داخل

مریضوں کی عیادت کی. کمشنر نے مریضوں او رلواحقین سے ڈاکٹرز، سٹاف کے رویہ، ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں.

کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں حکومت پنجاب کی طرف سے بہترین مشینری اور آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں

مزید مشینری جلد فراہم کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مشفقانہ رویہ اور مرض کے بارے میں تفصیل جاننے سے

مریض مطمئن ہو جاتا ہے اور اس سے علاج معالجہ میں بہتری آتی ہے. انہوں نے کہاکہ مریضوں اور لواحقین سے نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا.

کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات بھی جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.

انہوں نے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ، آفیسرز کلب کی بحالی، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سردارفتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خطہ کے عوام کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا تحفہ ہے. انسٹی ٹیوٹ کی بروقت تکمیل کیلئے

ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر کو انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ

منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ کیے جار ہے ہیں جسے مرحلہ وار مکمل کیاجائے گا.

تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے. ڈپٹی کمشنر نے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ کے معائنہ کے دوران سپورٹس محکمہ کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے کی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آفیسرز کلب کے لانز، جاگنگ ٹریک اوردیگر رہ جانے والا کام جلد مکمل کیا جائے.

انہوں نے کہاکہ آفیسرز کلب کو معیاری تفریح اور سماجی سرگرمیوں کیلئے جلد کھول دیاجائے گا.
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کیے.

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے داخلی گیٹ پر ڈائس لگاتے ہوئے خود درخواستیں وصول کیں اور احکامات جاری کیے

انہوں نے مردوخواتین سائلین کے مسائل سننے کے ساتھ متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازیخان میں پرانی ٹیکنالوجی کے حامل اینٹوں کے بھٹوں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں کو سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے

کوٹ چھٹہ میں مزید تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ بھٹہ مالکان کو 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر

دیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے فلو رملز کا بھی دورہ کرتے ہوئے آٹا کی تیاری، پیکنگ، سیل پوائنٹس پر ترسیل سمیت دیگراقدامات کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بلاک نمبر 6اور چورہٹہ کے سہولت بازاروں اور آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹ کا معائنہ کیا.

انہوں نے دکانداروں کو ماسک لگانے سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں. انہوں نے گولائی کمیٹی میں آٹا سیل پوائنٹ کابھی دورہ کرتے ہوئے

ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو14500روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا رحجان تیزی سے بڑھنے لگا ہے.

ضلع میں 132بھٹوں میں سے 39کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیاگیا.25کا تعمیراتی کام جاری ہے.

رہ جانے والے اینٹوں کے بھٹوں کو منتقلی کیلئے رواں ماہ کی ٹائم لائن دے دی گئی

انسداد سموگ ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر چار بھٹہ مالکان کو دو لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق حسین بخاری نے بتایاکہ ضلع کی حدود میں تمام اینٹوں کے بھٹوں کو باقاعدگی سے چیک کرنے کے ساتھ

جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے معاونت اور ترغیب دی جارہی ہے

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بھٹہ مالکان نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے دشوار گزار اور کٹھن راستوں کو عبور کرتے ہوئے

محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے گھر کی دہلیز پر مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے. ویٹرنری آفیسر تحصیل کوہ سلیمان نجیب اللہ لغاری نے گزشتہ موبائل ویٹرنری ڈسپنری

کے ہمراہ تحصیل کوہ سلیما ن کے مختلف علاقوں میں جا کر مویشیوں کے علاج معالجہ اور ویکسی نیشن کی.

انہوں نے قبائلیوں سے ملاقات کے ساتھ مویشیوں کو موسم کی شدت سے بچانے،

خوراک، احتیاط اور علاج معالجہ کے حوالے سے رہنمائی دی.


ڈیرہ غازیخان

دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں تعلیمی سیشن 2021کے تحت یتیم اور مستحق بچوں کے کلاس ششم میں داخلہ کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیاہے.

پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ داخلہ فارم 27جنوری تک جمع کرائے جاسکیں گے. داخلہ فارم ادارہ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں.

تحریری ٹیسٹ کا اعلان ادارہ کی ویب سائیٹ کے ذریعے کیا جائے گا. انہوں نے بتایاکہ کلاس ششم میں داخلہ کیلئے یتیم اور مستحق بچے اہل ہیں.

لڑکوں کیلئے عمر کی حد دس سے بارہ سال اور لڑکیوں کیلئے دس سے تیرہ سال مقرر کی گئی ہے.

تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والوں کا انٹر ویو، میڈیکل ٹیسٹ،خاندان کے معاشی ذرائع کی تصدیق کے بعد داخلہ ہوسکے گا.

مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیاجاسکتاہے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری افسران کو ہراسمنٹ کی شکایات نمٹانے کیلئے تربیت کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے.

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم کی طرف سے سرکاری محکموں کے سربراہان کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملازمت کی جائے تعیناتی پر خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق قانون کی آگاہی

اور موصول شکایات کو قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے افسران کو تربیت دی جائے گی.

تمام محکمے فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے تربیت کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجوع

کریں.


 ڈیرہ غازیخان۔

کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے.ڈی پی او عمر سعید ملک

تفصیلات کے مطابق عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر پر دفتر پولیس

میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے

ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر

ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے. درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی جائے ۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے مزید کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

ترجمان پولیس


ڈیرہ غازیخان۔
ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے یہ بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے

دوران وزٹ صرافہ بازار میں تاجروں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

شہر میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس دوران صرافہ بازار کے تاجروں نے امن و امان کے قیام اور

شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق

اس ڈسٹرکٹ میں کراٸم کو ختم کرنا ہے اور قانون،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لٸے آپ لوگوں کا پولیس سے بھر پور تعاون ہونا انتہائی ضروری ہے۔

ترجمان پولیس

About The Author