دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی مثالی فضا موجو دہے

جسے برقرار کھنے کیلئے ہر ممکن کردارادا کیاجائے گا. قیام پاکستان اور ملک کی ترقی میں اقلیتی برادری کا بھی فعال کردار رہا ہے

جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سید ظفر عباس شاہ، قاری ذوالفقار احمد، اقلیتی برادری کے سلیم الیاس سمیت دیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے. ملک نازک دور سے گزر رہاہے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہر فرد کو کردارادا کرنا ہو گا. متحد ہو کر ایک قوم بنا جائے.

ملک دشمن عناصر اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم خا ک میں ملانے کیلئے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی ضرور ت ہے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا. بین المذاہب امن کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ملک ہم سب کا ہے پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ہرممکن کرداراداکیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی انسداد سموگ مہم کے تحت ڈیرہ غازیخان میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

تونسہ میں پابندی کے باوجود پرانی ٹیکنالوجی کے اینٹو ں کے بھٹوں پر کام جاری رکھنے پر 12مالکان گرفتار کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک راشد نعمت نے اینٹوں کے بھٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی. انہوں نے کہاکہ

بھٹہ مالکان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں کوتین روز کے اندر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا جائے گا.

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے پرانی
2
ٹیکنالوجی کے حامل اینٹو ں کے بھٹوں کو 31دسمبر تک بند کر دیاگیا تھا

تاہم کچھ مالکان نے پابندی پر عمل نہیں کیا جس پر کارروائی کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اردو سرکاری زبان کے نفاذ کیلئے سرکاری محکموں نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے.

دفاتر کے بورڈ اور افسران کے ناموں کی تختیاں اردو میں تحریر کرنے کے ساتھ قواعد و

ضوابط کے علاوہ مختصر نویسوں اور ٹائپ کاروں کی اردو میں تربیت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر آفس میں نفاذ اردو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی

ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے دفتر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کا بورڈ اردو میں تحریر کر کے نمایاں مقام پر نصب کر دیاگیا ہے

دفتر کے ٹیلیفون نمبر 064-9260363پر رابطہ کیا جاسکتا ہے. ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران رجسٹرار غازی یونیورسٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیمات کو ہدایات جاری کی گئیں کہ

وہ اس سلسلے میں آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھیں. پرنسپل کامرس کالج تمام سرکاری محکموں کے سٹینوگرافرز اور کمپیوٹر آپریٹرز کیلئے مرحلہ وار

اردو نویسی و ٹائپ کاری کا شیڈول جاری کریں. حکومتی اداروں سے جاری انگریزی مراسلات کی نقول پروفیسر (ر) ممتاز احمد کو فراہم کی جائیں تاکہ

وہ انگریزی الفاظ کے متبادل الفاظ تلاش کرکے اردو تحریر مکمل کریں. اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بھی مجلس زبان دفتری کا معاون رکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجازکی ذاتی دلچسپی سے دو معذورافراد برسرروزگار ہو گئے.

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر
نے تین فیصد معذور کوٹہ کے تحت دو نابینا افراد مزمل شریف اور

امجد غفار میں ملازمت کے تقررنامے تقسیم کیے. اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیاگیا.

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم اوردیگر موجود تھے.
3
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی

ہے. قواعد و ضوابط پر پورا

اترنے والے افراد کو سرکاری ملازمت میں اضافی کوٹہ سمیت دیگر مراعات فراہم کی جاتی ہیں. سپیشل پرسنز کی بہتر تعلیم و تربیت سے معاشرے کا فعال شہری بنایاجاسکتاہے.

انہوں نے تقررنامے اور مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ ادارے میں فرائض دیانتداری او رمحنت سے سر انجام دیں.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان کی حساس 16یونین کونسلوں میں ایف آئی پی وی مہم کے دوران 163433بچوں کو انجیکٹر گن کے ذریعے پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے.

مجموعی طو رپر 107فیصد ٹارگٹ عبور کیاگیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹیمو ں کی کارکردگی چیک کی.

انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردارادا کرنا ہو گا. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ

خصوصی مہم کے دوران چار ماہ سے پانچ سال تک کے 154281بچوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقر ر کیاگیا تھا تاہم ٹیمو ں نے سات فیصد زائد بچے کور کیے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم 11جنوری 2021سے شروع ہوگی جس

میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے 696578بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے. مہم میں 1755ٹیمیں کام کریں گے

جن میں 1611موبائل، 97فکسڈ اور 47ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں. 338ایریا انچارج اور 82یوسی ایم او ز فرائض انجام دیں گے.

یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہے. آنے والی مہم کی کامیابی
4
کیلئے ابھی سے کام کیا جائے. مائیکروپلان از سر نو ترتیب دینے کے ساتھ ایف آئی پی وی او رگزشتہ مہم میں سامنے آنے والی خامیو ں کو دور کرنے کیلئے

لائحہ عمل مرتب کیاجائے. ڈیرہ غازیخان تین صوبائی سرحدوں پر موجود ہونے
کی وجہ سے پولیو وائرس کی منتقلی کے حوالے سے حساس اضلاع میں شامل ہے

اس لیے ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو خصوصی طو رپر فوکس کرنا ہوگا. پولیو ٹیموں کی بہتر تربیت سے مہم کی کامیابی ممکن ہے

اس لیے اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل سطح پر پولیو ٹیموں کی تربیت کو خود چیک کریں.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ 15جنوری تک جاری رہنے والی قومی پولیو مہم میں چار ہزار کے قریب افرادی قوت حصہ لے گی.

مائیکرو پلان کے تحت ہرٹارگٹ بچہ کو کو رکیاجائے گا. اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر محمد ریاض ملک،

عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمار شاہ، یونیسف کے کلیم اللہ طاہر کے علاوہ قاری جمال ناصر سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف اور ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیر ہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انچارج موبائل

ایجوکیشن یونٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود اے ایس آئی نے سموگ اور دھند کے حوالے سے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پرلیکچرز دیئے، آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے.

موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ریجن بھر میں روڈ سیفٹی، حادثات سے بچاؤ، کورونا وائرس،سموگ،دھند کے حوالے سے ڈرائیورز اور عوام الناس کو لیکچرزدیئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حادثات کا سبب غفلت،

لاپرواہی، لاعلمی اور جلد بازی ہے 18سال سے کم عمر کے جوان ڈرائیونگ کے اہل نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہیلمٹ کا استعمال سر کی چوٹ سے ہونیوالی اموات کو روکتا ہے

انہوں نے کہاکہ تیز رفتاری خطرناک ہے جس میں کسی کی جان بھی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ زندگی ایسی نعمت ہے

جو ایک بار ملتی ہے اسے حادثات کی نذر نہ کریں. سموگ اور دھند کے حوالے سے مہم
5
کے دوران انچارج عامر محمود نے ڈرائیورز اور عوام الناس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر ماسک کا استعمال کریں

اور اپنے ہاتھوں کو ہینڈ سینیٹائزر سے بار بار دھوئیں انہوں نے کہا کہ دوران سفر فوگ لائٹ/پیپر کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے.

دوران سفر گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں
سڑک پر کسی صورت گاڑی کھڑی نہ کریں سموگ اور دھند کی صورت میں

اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین کو بار بار صاف کرتے رہیں.


: ڈیرہ غازی خان:
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار احمد ملکانی کو مخبر نے اطلاع دی کہ محمد رمضان ولد رسول بخش قوم لوہار سکنہ رکنی جو کہ

گاڑی APV نمبری 5455 کے ذریعے چرس سمگل کر رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے فوری ناکہ بندی کر کے ملزم محمد رمضان ولد رسول بخش قوم لوہار سکنہ رکنی کو 3 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ایسے جرائم جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس۔

About The Author