دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ڈی ایم نے حکومت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کی تاریخ دیدی

پی ڈی ایم جماعتوں نے اعلان لاہور کے اعلامیہ پر دستخط کر دئیے،، متفقہ طور پر عہد کیا کہ جمہوریت کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور ملکی سیاست میں اچھی جمہوری حکمرانی کا فروغ عمل میں لایاجائے گا،

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے حکومت کو اکتیس جنوری تک مستعفی ہونے کی تاریخ دیدی،،، مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ حکومت مستعفی نہ ہوئی ،،، تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیاجائےگا،،، مریم نواز بولیں کہ کہ سلیکٹرز سے اب بات نہیں ہوگی،، بلاول بھٹو نے فیصلوں کا سرچشمہ پی ڈی ایم کو قرار دے دیا،،

پی ڈی ایم کااہم ہنگامی سربراہی اجلاس چار گھنٹے تک جاتی امراء میں جاری رہا ،، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اکتیس دسمبر تک اپنے استعفے قیادت کو جمع کروائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن بھی دے ڈالی

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے کل کے کامیاب جلسے کے بعد ایوانوں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،،، سلیکٹرز سے بات کا اب وقت نکل چکا ہے

مریم نواز نے کہا عوام کی عدالت میں جا چکے ہیں سلیکٹرز کو پیچھے جاناہوگانیا ٹرینڈ مخالفین کو دشمنوں سے ٹریٹ کرنے کا طریقہ اپنایاہے عمران خان کی حکومت چلی جائے گی حریف ضرور ہیں دشمن نہیں سب پاکستانی ہیں۔

بلاول بھٹو بولے کہ جو بھی فیصلے ہونگے ،، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونگے ،، کہا شہباز شریف سے سیاسی ملاقات نہیں بلکہ تعزیت کےلئے جائیں گے۔سی ای سی میں فیصلے کریں گے ہم سب ایک ہیں جو فیصلے کریں گے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کریں گےاب عمران خان کا استعفی دینے کا وقت ہے اب بات چیت نہیں ہوگی

پی ڈی ایم جماعتوں نے اعلان لاہور کے اعلامیہ پر دستخط کر دئیے،، متفقہ طور پر عہد کیا کہ جمہوریت کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور ملکی سیاست میں اچھی جمہوری حکمرانی کا فروغ عمل میں لایاجائے گا،

اے وی پڑھو:

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(13)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(12)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(11)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(10)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(9)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(8)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(7)۔۔۔ نذیر لغاری

About The Author