مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

پولیو کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حساس علاقوں میں انجیکٹر گن کے ذریعے پولیو ویکسین لگائی جائے گی جس میں ڈیرہ غازیخان کی 16یونین کونسلز سمیت پنجاب کے حساس علاقے شامل ہیں مشیر صحت محمد حنیف پتافی

اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلعی ادارہ ترقی صحت ڈیرہ غازیخان میں جا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر انجیکٹر گن کے ذریعے بچوں کو پولیو کی ویکسین بھی لگائی گئی

مشیر صحت اور ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی فنگر مارکنگ کی اس موقع پر سیمینار کا بھی انعقاد کیاگیا مشیر صحت محمدحنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں بڑھتے پولیو کیس باعث تشویش ہیں ٹرائی بارڈر ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان حساس اضلاع میں شامل ہے بلوچستان،

خیبرپختونخواہ اور سندھ صوبوں سے بچوں کی آمدورفت، خانہ بدوش بستیوں سمیت دیگر وجوہات شامل ہیں

اس لیے ڈیرہ غازیخان کی حساس یونین کونسلوں میں یہ مخصوص مہم شروع کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی

مہم شروع کرنے سے قبل پولیو ٹیموں کی خصوصی تربیت کی گئی ہے علاقوں میں آگاہی کے ساتھ تعاون کیلئے بھی کردارادا کیا جائے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ 14دسمبر سے ایف آئی ٹی وی کمپیئن میں چار ماہ سے

پانچ سال تک کے 149820بچوں کو پولیو کے انجیکشن لگائے جائیں گے چھ روزہ کمپیئن اور دو کیچ اپ ڈیز کے ساتھ مہم 22دسمبر تک جاری رہے گی جس کیلئے 237ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

جن میں 25فکسڈاور 212موبائل ٹیمیں شامل ہیں مہم میں 48یو سی ایم اوز، 237انجیکٹراور 826سوشل موبلائزر سمیت محکمہ صحت کی دیگر ٹیمیں فرائض انجام دیں گی

انہوں نے بتایا کہ انجیکٹر گن کے ذریعے ویکسین لگائی جائے گی اس سے کسی قسم کا درد اور چبھن نہیں ہو گی یہ محفوظ عمل ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمدحنیف پتافی نے غازی پارک کا دورہ کیا انہوں نے پارک کی بحالی، جوگنگ ٹریک کو جلد بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے

انہوں نے کہاکہ غازی پارک کو جدید طرز پر بحال کرایاجائے گااور جلد عوام کیلئے اوپن کر دیا جائے گا

انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی معیاری تفریح کیلئے ہرممکن اقداما ت کرے گی

عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کرنے کے ساتھ آگاہی بھی دیں

پبلک پلیس پر ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے اس موقع پر پی ایچ اے کے افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان احمد حسن رانجھا نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار اوردیگر موجود تھے

احمد حسن رانجھا نے اجلاس میں مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہاکہ کوشش کی جائے کہ

پرچون سطح پر بھی سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیں

اسسٹنٹ کمشنرز سہولت بازاروں اور آٹا کے سیل پوائنٹس پر بھی نظر رکھیں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر کارروائی جاری ہے

چوٹی میں مزید تین دکانیں سیل کرنے کے ساتھ ماسک نہ پہننے والے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کو مجموعی طو رپر اٹھارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ اور سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض نے کارروائی کی

اسسٹنٹ کمشنر نے چوٹی میں کاروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر اور ماسک نہ پہننے والوں کو تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

سیکرٹری آر ٹی اے نے شاہراہوں پر چیکنگ کے دوران پبلک و نجی ٹرانسپورٹ میں ماسک نہ پہننے پر 14500روپے جرمانہ عائد کیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 19دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے دوپہر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی

زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا یہ بات ان کے آفس سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتا ب احمد پیرزادہ نے تحصیل کوہ سلیمان ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا انہوں نے مویشی پال حضرات،

قبائلیوں سے ملاقات، سول ویٹرنری ڈسپنسری اور فیلڈ میں مویشیوں کی ویکسی نیشن کا جائزہ لیا ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اوردیگر افسران ہمراہ تھے

سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب قبائلی علاقو ں میں ذرائع معاش بہتر کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں تحصیل کوہ سلیمان میں اکثریتی آبادی کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک ہے

مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال سے آمدن بڑھائی جاسکتی ہیں دورہ کامقصد پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں سہولیات، مسائل کا موقع پر جائزہ لینا اور بہتری کیلئے تجاویز لینا ہے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے

سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ ویٹرنری ہسپتالو ں میں حکومت کی طرف سے معیاری ادویات، ویکسین فراہم کی گئی ہے ڈاکٹرز اور معاون سٹاف خدمات کیلئے موجود ہے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کے ذریعے بھی دور دراز اور دشوار گزار راستوں کو

عبور کر کے گھر کی دہلیز پر مویشیوں کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے

مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال کر کے دودھ، گوشت کی پیداوار میں تحصیل، ضلع اور پنجاب کو خود کفیل بنایاجاسکتاہے انہوں نے مویشیوں کی نسل اوردیگر معاملات پر افسران سے بریفنگ لی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفئرایسوسی ایشن کے انتخابات ایمپلائز اتحادکا پورا پینل کامیاب ایسوسی ایشن کی کل گیارہ سیٹوں پر الفلاح گروپ اور ایمپلائز اتحاد گروپ کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوا 250 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

نتائج کے مطابق ظفر اقبال کھوسہ صدر جبکہ محمد بلال جوئیہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اسی طرح محمد انور شاہین انصاری سینئر نائب صدر حاجی محمد ریاض

رخشانی نائب صدر سید اعجاز مہدی شاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد عابد جتوئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الرحمن آصف فنانس سیکرٹری اسد احمد شیروانی پریس

سیکرٹری محمد نعیم ناز قیصرانی کوآرڈینیٹر سیکرٹری نجیب جتوئی آڈیٹر اور مظہر احمد خان شیروانی آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے پولیس تھانے قانون کا ”بیس کیمپ“ ہیں،یہاں پر قانون کے سوا کسی کی بھی حکمرانی قانون کے

ساتھ بدترین مذاق ہے،تھانوں میں غیر قانونی حراست اور پولیس تشدد پولیس کے امیج کو خراب کرنے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں،اس حوالے سے کسی قسم کی قانون شکنی نہ صرف ناقابل برداشت بلکہ

ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا تقاضا کرتی ہے جس سے ”مو“ برابر بھی انحراف نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان کے تھانہ جھوک اترا کا معائنہ کے دوران کیا،آر پی او نے تھانہ کے ریکارڈ،

صفائی ستھرائی اور حوالات کو چیک کیا،انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے سوالات بھی کئے،آر پی او فیصل رانا نے پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ تھانہ کا ماحوال قانون کے اسقدر تابع بنا دیا جائے کہ قانون پسند آنے سے گبھرائے نہیں جبکہ قانون شکنی تھانے کا نام سن کر سخت سردی میں بھی خوف اور شرمندگی کے پسینے میں شرابور ہو جائے،

فیصل رانا نے کہا کہ قانون کو جرم سے نفرت ہے انسان سے نہیں،حوالات میں بند ملزمان کے انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے،

قانون ملزمان کو جو سہولیات دینے کا تقاضا کرتا ہے وہ انہیں دی جائیں،انہوں نے کہا کہ تھانوں کی داخلی اور بیرونی سیکورٹی کو مکمل طور پر فول پروف بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کے حکم پر ”کالا پتھر“ فروخت کرنے والے2افراد گرفتار،کالے پتھر کے160پیکٹ بر آمد،”کالا پتھر“ ملتان سے سپلائی ہونے کا انکشاف،آر پی او نے کالا پتھر ذخیرہ کر کے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق

سخت کارروائی کا حکم دے دیا، ایک ملزم کی طرف سے فروخت کئے گئے کالا پتھر کے پینے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،

مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں انسانی جانوں کا ضیاع کالے پتھر کے استعمال سے ہو رہا تھا،جس پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے قانون کے مطابق کالے پتھر کی روک تھا م کا حکم دیا،

جس کے تحت گزشتہ روز ضلع لیہ کے تھانہ کروڑ کے علاقہ میں پولیس نے ”کالا پتھر“ فروخت کرنے والے ملزمان جاوید اقبال اور طلحہ زبیر کو گرفتار کر کے

ان سے مجموعی طور پر کالے پتھر کے160پیکٹ بر آمد کئے،ملزم جاوید اقبال نے 5/6روز قبل جو کالا پتھر فروخت کیا تھا اس کے پینے سے ایک خاتون شبانہ بی بی جاں بحق ہو گئی تھی،

ملزمان کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ڈی پی ا ولیہ ندیم رضوی نے آر پی ا وفیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہیں یہ کالا پتھر ملتان سے سپلائی ہوا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ چاروں ریجن کی پولیس کی کارکردگی چیک کرنے کا جو پیرا میٹر ہو گا

اس میں کالے پتھر کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے قانونی اقدامات کو بنیادی اہمیت حاصل ہو گی،انہوں نے کہا کہ

کالا پتھر جہاں سے سپلائی ہوتا ہے وہاں پر بھی قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ

وہ روزانہ کی بنیاد پر چاروں اضلاع سے کالے پتھر کو روکنے کے حوالے سے اٹھائے گئے قانونی اقدامات کا فالو اپ لیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے،درخواستوں پر دی گئی مدت میں قانونی کارروائی نہ ہوئی

تو اگلے روز پولیس آفیسر کو سائل کے سامنے کھڑا کر کے جواب طلب کروں گا،قانونی کاروائی کے لئے عوام کو ”جواب“ دینے والے پولیس افسران کو مجھے ”جواب“ دینا پڑے گا،سردی ہو یا گرمی میرے دفتر کے دروازے قانون پسندوں کے لئے بند نہیں،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اوپن ڈور پالیسی پر اس کے حقیقی سپرٹ کے تحت عمل کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار

انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے والے سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے کیاآر پی او نے کہا کہ میرے دفتر میں جو سائل آئے گا میں اس پر قانونی کاروائی کے احکامات دیتے ہوئے

مدت کا تعین کروں گا اگر اس مدت میں قانونی کاروائی نہیں ہو گی تو ڈیڈ لائن کے اگلے روز سائل میرے دفتر کی کرسی پر بیٹھا ہو گا اور ذمہ دار پولیس آفیسر کو میں اس کے سامنے کھڑا کر کے جواب طلب کروں گا،

آر پی او نے سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے متعلقہ پولیس آفیسرز کو ٹیلی فون بھی کئے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا

اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر

کیاڈی پی او عمر سعید ملک نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے مطابق عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے

درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

ڈی پی او عمر سعید ملک نے مزید کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

بی ایم پی راکھی گاج کی کاروائی،تین کروڑ روپے مالیت کی نو من چرس گاڑی سے پکڑ کر دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر رسالدار تمن لغاری اعجاز لغاری سرکل آفیسر عبد اللہ لغاری ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج اقبال خان لغاری نے دوران چیکنگ بین الصوبائی منشیات کی

بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑی سے نو من چرس یعنی تین سو ساٹھ کلو چرس برآمد کر کے دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا

دونوں بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں بلوچستان سے منشیات ویگو ڈالہ کے ذریعے پنجاب ڈیرہ غازی خان چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس نے

تین سو ساٹھ کلو چرس پکڑ کر دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

چرس بلوچستان کوئٹہ سے خرید سے پنجاب ڈیرہ غازی خان سمگل کی جانا تھی دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے

پکڑی جانیوالی منشیات کی مالیت تین کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے بارڈر ملٹری پولیس کی بھرپور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

%d bloggers like this: