دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا

جمعرات سے ہفتہ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے،، جمعرات سے ہفتہ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،، جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ، زیارت، سبی،

تربت اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف شہروں میں بادل برسیں گے۔ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کو،، بارش خیبرپختون خوا میں رنگ جمائے گی۔

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، لاہور، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد اور

ملتان میں بھی بارش متوقع ہے۔ مری، گلگت بلتستان اور

کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

About The Author