دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کی نئی حکمت علمی

اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کی تشکیل نو کرتے ہوئے  سینٹرلائزڈ کردیا گیا۔

کراچی کے پوش علاقوں میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کی  نئی حکمت علمی۔

اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کی تشکیل نو کرتے ہوئے  سینٹرلائزڈ کردیا گیا۔

پچاسی سے زائد موٹرسائیکلوں پر  مشتمل اسکواڈ اب چوبیس گھنٹے    حساس مقامات پر تعینات رہے گا

شہر کے پوش علاقے میں بڑھتے جرائم کو  کنٹرول کرنے کے لئے کراچی ساؤتھ زون پولیس کی  پھرتیاں۔اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کو مزید منظم کرتے ہوئے حساس پوائنٹس پر پیٹرولنگ اورتعینات رہنے  کی ذمہ داری  سونپ دی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے سی ویو پہنچ کر  موٹر سائیکل اسکواڈ  اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا  کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل جوان اب ایس پی آفس میں رپورٹ کریں گے،کسی واردات  کی صورت میں اہلکاروں سے  جواب طلبی  ہوگی

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر
ڈیلی بریفنگ میں ہمیں پتا چلےگا کہ موبائل فون یوزکرتے ہیں یا ان ایکٹیو ہیں تو ایکشن لیں

ڈیفنس اور کلفٹن  کے مخصوص مقامات اور شاہراہوں پر چوبیس گھنٹے مختلف شفٹوں میں فرائض انجام دینے والے اسکواڈ کے جوان کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر

فوری رسپانس بھی کریں گے۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ موٹرسائیکل اسکواڈ کو متحرک کرنے سے جرائم کی شرح میں کمی آئے  گی۔

About The Author