نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی شہرت یافتہ عرفان محسود کی کامیابی کا سفر بدستور جاری

عرفان محسود دنیا کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جس نے یہ ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کیا ہے

(عرفان اللہ محسود)
عالمی شہرت یافتہ عرفان محسود کی کامیابی کا سفر بدستور جاری 38 واں گینز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے پسماندہ ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے 60 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 سٹار جمپس

لگاکر22 سٹار جمپس کا ورلڈ کا ریکارڈ توڑ دیا عرفان محسود دنیا کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جس نے یہ ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کیا ہے

گینز ورلڈ ریکارڈ والوں کی جانب سے عرفان محسود کو اس کے 38 ویں ریکارڈ کا تصدیقی ای میل موصول ہوگیا ہے

عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ اس سے قبل انڈیا،

امریکہ،عراق، برطانیہ، فلیپائن، اٹلی کے ریکارڈ بھی توڑ چکا ہے عرفان محسود سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود ملک کا نام روشن کررہے ہیں

اگر حکومتی توجہ دی گئی تو اس ٹیلنٹ میں نکھار آنے کے ساتھ ساتھ یہ ملک کیلئے وہ کچھ کرجائینگے جس کا صرف خواب ہی دیکھا جا سکتا ہے

عرفان محسود کا پاکستان کیلئے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانا حیران کن عمل ہے لیکن حکومت کی خاموشی سوالیہ کن ہے، اور حکومت صرف ڈانس کلب والو کو

تمغہ حسن کارکردگی سے نوازتے ہیں اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود جیسے ہیروز سہولیات سے محروم دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،

کیا ان جیسے نوجوان قومی ہیروکو اگر

تمغہ حسن کارکردگی (Pride of performance) کا ایوارڈ دینے میں حرج کیا ہے،کاش کتنا اچھا ہوتا کہ جنوبی وزیرستان کے 38 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے

والے عرفان محسود کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ انڈیا کے ساتھ ہوتا تو آج یہ مقام نہ ہوتا؟؟؟

About The Author