موسم سرما کی راتوں میں تندوری چائے کے ساتھ دیسی گھی میں بنی میٹھی سوغاتیں لاہوریوں کو بھانے لگی
شہریوں کی کثیر تعداد نے گلبرگ میں واقعہ کیفے پوائنٹ کا رخ کرنا شروع کردیا ۔
چائے پینے کے شوق نرالے ،،، روایتی طریقے کار کے علاوہ تندور میں مٹی کے برتن کو گرم کرکےخالص دودھ اورالائچی سے مزئین چائے لاہوریوں میں مقبول ہونے لگی
ساتھ میں لذت سے بھرپور حلوہ جات، بسکٹس اور دیگر سوغاتیں مل جائے تو کھابوں کے شوقین لاہوریوں کو اور کیا چاہیے
سردیوں کی رات میں گھر سے باہر آنا بہت اچھا لگتا ہے دوستوں کے ساتھ چائے پینے آتے ہیں ہیں مٹی کے پیالوں کی خوشبو چائے کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے
کیفے پوائنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ خالص اجزا سے تیارکردہ اشیا نہ صرف صحت کے لئے بہتر بلکہ ذائقہ میں بے مثال ہے
موسم سرما میں چائے کی میز اور دوستوں کی کمپنی رات گئے تک جاری رہتی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،