دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: گارڈ نےٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی ماردی

نجی فلور مل میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی سے چل بسا

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی ماردی۔

نجی فلور مل میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی سے چل بسا۔ واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

گلشن معمار میں نجی فلور کے اندر سیکیورٹی گارڈ نے خود کی جان لے لی

سیکیورٹی گارڈ غلام شبیر اپنی ہی رائفل سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔

واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کےبعد پولیس نے رائفل قبضے میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران وڈیو بنانے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

زیر حراست گارڈ کے مطابق جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا۔

آج وڈیوں بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔۔۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متوفی گارڈ کا آبائی تعلق سانگڑ سے تھا جس کی تدفین آبائی گاوں میں ہی کی جائے گی۔

About The Author