نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

الخدمت فاونڈیشن بہاولنگر کی پروقار تقریب ، دس سالہ کارکردگی کو پیش کیا گیا، جنوبی پنجاب کے صدر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تفصیلات کے

مطابق بہاولنگر کے نجی ہال میں الخدمت فاونڈیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں انجمن تاجران، سیاسی ،مذہبی ،

تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق جنرل منیجر نوید الاسلام چودھری اور ضلعی صدر ریاض محمود نے مدلل اور

مفصل گفتگو کرتےہوے الخدمت کی کورونا سمیت یتیم بچوں کی کفالت نادار اور ضرورت مند افراد کے بچوں کی تعلیمی،

صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی شرکا کو بتایا گیا کہ ایک سال میں تقریبا ایک کروڑ کی رقم ضلع بہاولنگر میں خرچ کی گئی 100 یتیم بچوں کی

ماہانہ کفالت، قربانی کے ایام میں 10 لاکھ روپیے، چولستان میں صاف پانی کے حوالے سے 50 لاکھ خرچ کیے گئے،

کورونا میں 30 لاکھ کا راشن نادار اور مستحق لوگوں میں الخدمت نے تقسیم کیا معزورافراکو 250ویل چیئزدی گئی

صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں پر سراہا گیا

جو ہمارے متعلقین، ورکرز اور محبت کرنے والوں کے لئے اعزاز ہے.

اس موقع پر پروفیسر شفیق، اشرف خان،سیدعبدالوسیم سید مسعود شاہ اویس خان ارشاد نثارسمیت الخدمت فاونڈیشن کے

ذمہ داران ،ورکرز بھی موجود تھے آخر میں شرکا کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا


.
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ تخت محل پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،370لیٹر شراب ولاہن معہ آلات کشید چالو بھٹی،ریوالور اور رائفل 7ایم ایم برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ تخت محل غلام نبی کی سربراہی میں محمد صدیق ASIنے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عاکوکا ہٹھاڑ سے منشیات فروش ملزم محمد مختیار کو گرفتار کرلی

ا جو شراب کشید کرنے میں مصروف تھا۔موقع سے 370لیٹر شراب ولاہن معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد ہوئی۔

ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر اسلحہ ناجائز ریوالور32بور اور رائفل 7mmبھی برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس قدوس بیگ نے کہا کہ

منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ

ضلع بہاولنگر کو منشیات سے پاک کرنے کو عزم کررکھا ہے۔ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔


(اگر کسان روٹھ گیا تو ؟)

خیال یار (کالم نگار ۔ خدا یار خان چنڑ

پاکستان میں میں تمام ادارے برادریوں  بلکہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اپنی اپنی یونینز بنائی ہوئی ہیں تاکہ  اپنے حقوق کے لیے اکٹھے ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں

بلکہ اب تو ہر برادری ہر قوم نے اپنی اپنی تنظیمیں بنا رکھی ہیں – سب کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان کے اندر کمزور آدمی کو حق نہیں ملتا – حق لینے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑتا ہے


سب سے بڑی طاقت افرادی قوت ہوتی ہے
رشوت اور سفارش سے بھی جو حق نہ ملتا ہو اس کا بہترین حل گٹھ جوڑ افرادی قوت ہے جسکی وجہ سے غصب کیے ہوئے حقوق اور ہر کام جلد از جلد ہو جاتا ہے

ورنہ یقین کریں جو لوگ کسی تنظیم کا حصہ یا افرادی قوت سے محروم ہوتے ہیں ساری عمر اپنے حقوق لینے کے لیے دھکے کھا کھا کر زندگی گزار کر قبروں میں چلے جاتے ہیں مگر اپنا حق نہیں لے پاتے –
پہلے تو زیادہ تر سول سوسائٹی کے لوگ یونینز بناتے تھے مگر اب تو سرکاری اداروں نے بھی یونینیں بنائی ہوئی ہیں  کیوں کہ اب سب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ حق لینے کا واحد حل مضبوط یونینیں ہیں – کتنی مثالیں آپ کے سامنے ہیں


کسی ایک ڈاکٹر کا مسئلہ ہو تو پورے پاکستان کے ڈاکٹرز اکٹھے ہو کر ہسپتال بند کر کے سڑکوں پر آ جاتے ہیں – اسی طرح کسی جگہ کسی وکیل کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو چاروں صوبوں کے وکلاء اکٹھے ہو جاتے ہیں

اور انکی ایک کال پر پاکستان کا عدالتی نظام مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے – محمکہ تعلیم میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے –

محمکہ انہار اور واپڈا بھی کسی سے پیچھے نہیں – انکی یونینز بھی اپنے حقوق کے لیے بھرپور رول ادا کرتی ہیں –

حتی کہ پٹواری کلرک چپڑاسی تک نے اپنی اپنی تنظیمیں بنائی ہوئی ہیں – سیدھے ہاتھ سے کام نکلے تو ٹھیک ورنہ احتجاجی دھرنوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑتے ہیں

-تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دھرنوں سے عوام کو شعور  ملا ہے اور وہ اپنے حقوق کے حصول کی خاطر پہلی دھمکی ہی دھرنے کی دیتے ہیں


ایک واحد طبقہ کاشتکاروں کا ہے جس کی کوئی مضبوط یونین نہیں – جس کی وجہ سے یہ طبقہ آئے روز مار کھاتا رہتا ہے –

پاکستان میں کئی بار کسان بچاؤ تحریکیں شروع ہوئی مگر کسانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بری طرح فلاپ ہوئیں کیوں کہ تحریکیں افرادی قوت سے چلتی ہیں خالی خالی نعرے بازی سے نہیں


کاشتکاروں کی فلاح کے لیے جتنی بھی یونینیں کام کر رہی ہیں وہ بھی صرف اخبار اشتہار اور سوشل میڈیا تک محدود ہیں


عملی طور پر گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کا کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کسان بچاؤ تحریکیں چلنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتی ہیں –

دراصل کاشتکار کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونے کا شعور ہی کسی نے نہیں دیا – ورنہ پاکستان میں 70 فیصد افراد کاشتکاری کے شعبے کے ساتھ وابستہ ہیں

اگر کسان تنظمیں اکٹھے ہو کر نکل پڑیں تو پورا ملک بند ہو جائے گا –
کبھی کبھی تو کسانوں کی ذہنی کیفیت پر بڑا ترس آتا ہے کہ اگر کسی سیاسی پارٹی کا سربراہ اپنا اقتدار حاصل کرنے کے لیے کوئی کال دیتا ہے

تو یہی کسان اس کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر اپنے ٹریکٹر ٹرالیاں لوگوں کے ساتھ بھر بھر کر جلوسوں میں پہنچ جاتا ہے


حتی کہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا سرمایہ اور قیمتی وقت برباد کرتا ہے
ان سیاسی لیڈروں نے خالی خولی کھوکھلے نعروں کی علاوہ اور دیا کیا ہے ؟

پتہ نہیں کب کسانوں کو شعور اور عقل آئے گی ؟ جب کبھی کسانوں کے حقوق کے لیے کوئی تحریک شروع ہوتی ہے

تو تھوڑے سے لوگ اکٹھے ہو کر احتجاج کرتے ہیں – پولیس ان پر تشدد کرتی ہے اور بے عزت کر کے بھگا دیتی ہے –

باقی پورے ملک کے کسان اپنے بھائیوں پر تشدد ہوتا دیکھتے ہیں تو خاموش تماشائی بن کر گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں –

جس کی وجہ سے پاکستان میں کسان تحریکیں فلاپ ہو جاتی ہیں – پھر بھی ان تنظیموں کی ہمت ہے کہ کسانوں کی عدم دلچسپی کے باوجود اپنے اپنے حصے کا کام کر رہی ہیں –
لیکن آخر کب تک ؟؟؟؟؟
اگر کسانوں کی یہی صورت حال رہی تو یہ تنظیمیں بھی تھک کار کر گھر بیٹھ جائیں گی – موجودہ صورت حال کو دیکھتے انکو گراس روٹ لیول تک کام کرنا چاہیے

اور کسانوں میں یہ شعور پیدا کرنا چاہیے کہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ورنہ پہلے تو انکی فصلیں تباہ ہوتی تھیں اب بھوک افلاس غربت بے

روزگاری اور ناخواندگی کی وجہ سے انکی نسلیں تباہی ہو جائیں گی –
آج کا کسان بے حد پریشان ہے –

اس کے اندر بے پناہ غصہ پایا جاتا ہے – اسے اب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اٹھ کھڑا ہونا ہو گا


حکومت پاکستان اور تمام اداروں کو کسانوں کی طرف توجہ دینی چاہیے – اگر کسان روٹھ گیا تو پاکستان کی معیشت تباہ ہو جائے گی

کاشتکار مسلسل نقصان اٹھا کر اپنے وراثتی اثاثے بیچ کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے –

حکومت پاکستان کے لیے المیہ ہے کہ یہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود چینی اناج کپاس خشک دودھ اور گندم باہر سے منگوا رہا ہے –

حکومت کو فوری طور پر کسانوں کی فلاح کے لیے بہترین پالیسیاں بنانی ہوں گی مجھے ڈر ہے کہ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو یہ کسان کاشتکاری چھوڑ دے گا

جس سے ملک ترقی کی بجائے اور پیچھےچلا جائے گا –
آخر حکومت پاکستان کب تک اناج چاول چینی باہر سے منگوا کر قیمتی زر مبادلہ برباد کرتی رہے گی


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور عوام احساس ذمہ داری ،

احتیاطی تدابیر اور ماسک کا استعمال کرکے کورونا کی دوسری لہر سے بچ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر قدوس بیگ کے

ہمراہ ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انعام جمالی، ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندوں اور علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر انتظامیہ عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے گی

اور تاجران اور تمام طبقات اس ضمن میں تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اس وبا کا مقابلہ کرسکیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ماسک کے استعمال ، سماجی فاصلہ کی پابندی اور ہینڈ واشنگ سے

اس وبا کی روک تھام ممکن ہے۔ اجلاس میں ڈی ایچ او نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں 14408 ٹیسٹ کیے گئے ہیں

اور اس وقت 71کورونا پازیٹو ہیں اور 10844 کورونا نیگیٹو ہیں۔ کورونا کے مرض کو 476 افراد نے شکست دی ہے جبکہ ضلع بھر میں 12افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا کہ حکومت مصنوعی گرانی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں کو کنٹرول کرلیا ہے

اور مارکیٹ مافیاز کی اجارہ داری پر مضبوط ہاتھ ڈالا ہے تاکہ عوام کو لوٹنے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون، ڈی پی او قدوس بیگ،

اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی، جبکہ دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک اور مختلف محکموں کے افسران وانجمن تاجران کے

نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں

اور پرائس کنٹرول کےمیکانزم پر موثر عمل درآمد اسی طرح جاری رہے گا۔ اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت و دستیابی

سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سہولت بازاروں میں کنٹرول ریٹ پر اشیاء کی فروخت کا بھی جائزہ لیا گیا۔


بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کی روک تھام اور سدباب کے لیے حکومت کے ایس او پیز وضابطہ کار پر سختی سے

عملدرآمد کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب جدون ، ڈی پی او قدوس بیگ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی ایچ او نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر شدید ہے اور ضلع بھر میں ضلع بھر میں ابتک 14408 مریضوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں

جن میں سے 10844کورونا نیگیٹو ہیں جبکہ 3003 کے رزلٹ کا انتظار ہے اور ضلع میں موجودہ کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد71ہوگئی ہے۔

کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ہیلتھ کے افسران فیلڈ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی

سختی سے پابندی کروائیں اور کورونا پازیٹو مریضوں کی آئسولیشن اور نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے بازاروں ،

شاپنگ سنٹرز ، مارکیٹس اور دفاتر سمیت تمام مقامات اور رش کی جگہوں پر ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی بھی ہدایات جاری کیں۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

ڈونگہ بونگہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی،4شراب فروش اور4جواری گرفتار،بھاری مقدار میں شراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد کی سربراہی میں نسیم اقبال ASIنے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش محمد آصف کو گرفتار کیا جو

شراب کشید کرنے میں مصروف تھا۔موقع سے 28لیٹر شراب معہ آلا ت کشید چالو بھٹی برآمد ہوئی۔

دوسری کاروائی میں کھاٹاں سے ملزم حنیف منظور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے شراب24لیٹر برآمد کی جبکہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 4جواریوں کو

گرفتار کرلیاجو بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔اسی طرح مشتاق احمد ASIنے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے

ڈونگہ بونگہ سے ملزم محمد نوید کو گرفتار کرکے قبضہ سے 27لیٹر شراب برآمد کی جبکہ دوسری کاروائی میں

ملزم محمد شفقت کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانا اور منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔

About The Author