دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ولایت حسین اسلامیہ کالج ملتان میں سرائیکی لیکچررکی سیٹ ختم کرنے پر قوم پرستوں کا احتجاج

تاہم ذرائع کے مطابق فرید شریف جو اس وقت ڈائریکٹر کالجز ملتان ہیں نے ڈائریکچر کالجز مقرر ہوتے ہی وہی سمری دوبارہ موو کی جو منظور کرلی گئی ۔

ملتان : گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں سرائیکی لیکچرر کی سیٹ ختم کرنے پر قوم پرستوں نے احتجاج کیا ہے ۔ ڈیلی سویل سے گفتگو میں سرائیکی قوم پرستوں نے کہاہے کہ گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں گزشتہ کئی برس سے سرائیکی لیکچرر کی سیٹ موجود تھی ۔ اس سیٹ پر الطاف ڈاہر بطور سرائیکی لیکچرر خدمات بھی انجام دیتے رہے ہیں۔

تاہم الطاف ڈاہر کے احمد پور شرقیہ تبادلے کے بعد اس وقت کے پرنسپل فرید شریف نے  محکمہ ایجوکیشن کے سیکرٹریٹ میں لکھ بھیجا کہ سرائیکی لیکچرر کی اسامی ختم کرکے کمپیوٹر سائنس کی اسامی منظور کی جائے۔مگر اس پر عمل نہ ہوا ۔

تاہم ذرائع کے مطابق فرید شریف جو اس وقت ڈائریکٹر کالجز ملتان ہیں نے ڈائریکچر کالجز مقرر ہوتے ہی وہی سمری دوبارہ موو کی جو منظور کرلی گئی ۔

سرائیکی قوم پرستوں نے کہاہے کہ گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں سرائیکی لیکچررکی آسامی فوری طور پر بحال کی جائے اور کمپیوٹر سائنس کی آسامی بھی تخلیق کی جائے۔

About The Author