دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی لاہور میں خوشنما رنگوں کی بہار آگئی

شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی لاہور میں خوشنما رنگوں کی بہار آگئی

عروسی ملبوسات کے ایک فیشن شو میں ماڈلز نے دلربا اداؤں اور نزاکتوں سے مہمانوں کو گرویدہ بنائے رکھا

دیدہ زیب گہنے اور چہروں پر من بھاتا میک اپ کئے ناز و انداز دکھاتی ماڈلز نے مشرقی روایات کے عکاس ملبوسات کی نمائش کرکے سماں باندھ دیا

بہت اچھا لگا کہ اتنے عرصے بعد اتنے خوبصورت فیشن شو کا انعقاد ہوا ہے یہ ملبوسات ان سب لڑکیوں کے لئے لیے تجویز کروں گی جن کی شادی ہونے والی ہے

خوبصورت دلہنوں کا روپ دھارے ماڈلز داد و تحسین وصول کر کے خوشی سے نہال تھیں
بہت شاندار ملبوسات پیش کیے حقیقی دلہن کا گمان معلوم ہو رہا تھا

نہ صرف عروسی ملبوسات بلکہ مردانہ شیروانی پہنے گھبرو جوان بھی توجہ کا مرکز بنے رہے
ایسی کولیکشن تیار کی ہے جو ہر کسی کو پسند آئے گی ، ہماری روایات کے عین مطابق ہے

احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریب میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو شو کا حصہ بنایا گیا تھا

About The Author