دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

نشتر اسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 6 افراد جاں بحق

یکم نومبر سے 26 نومبر تک 70 افراد کورونا کے باعث نشتر اسپتال میں ہلاک ہوئے، ترجمان

 نشتر اسپتال میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی، ترجمان

 اسپتال میں 101 کورونا کے مثبت کیسز زیر علاج ہیں

، 85 مریضوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، ترجمان نشتر اسپتال


ملتان

ملتان میں گرفتار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحب زادے موسی گیلانی سمیت رہنماؤں کی ضمانت منظور

انتظامیہ نے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گزشتہ رات 5 افراد کو گرفتار کیا تھا

3نومبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر گزشتہ روز ریلی نکالی

جس پر موسی گیلانی سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا آج ملزموں کو علامہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا

عدالت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کردیا ،،، اس موقع پر احاطہ عدالت میں کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی

اور پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

رہائی ملنے پر موسی گیلانی کا کہنا تھا حکومت جو مرضی کرلے 30 نومبر کو ہر

صورت ملتان میں جلسہ ہوگا

شہر اولیا کسی کی جاگیر نہیں تو ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت لینا پڑے۔

موسی گیلانی کی رہائی پر کارکنوں نے جشن بھی منایا۔

About The Author