مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا دورہ ڈیرہ غازیخان متوقع ہے جس کے پیش نظر کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے

دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی وزیر اعلی پنجاب دورہ کے موقع پر آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ، آفیسرز کلب، بی ایم پی سرائے،

سٹی پارک کی بحالی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ و افتتاح کریں گے کمشنر نے کہاکہ

تمام محکمے انتظامات کو حتمی شکل دیں ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر تمام معاملات کی خود نگرانی کریں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سرکٹ ہاوس،

بی ایم پی سرائے، سٹی پارک، ہاکی گراونڈ، جناح پارک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا. اس موقع پر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کوورڈ19 جس کا انعقاد اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، کے نتیجے کااعلان

جمعرات 26 نومبر کو دس بجے کیاجائے گا اس سلسلے میں کوئی تقریب منعقد نہ ہو گی رزلٹ بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر دستیاب ہوگا

اورامیدوار800295 پر رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی انہوں نے بتایا کہ

خواہشمند امیدواروں پندرہ دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست آن لائن کے ساتھ ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کرا سکتے ہیں

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایا کہ رزلٹ کارڈز کی ترسیل جلد سے جلد ممکن بنائی جائیگی

اور رزلٹ کارڈز میں مکمل تفصیل درج ہو گی مذکورہ سپیشل امتحان میں پاس ہونے والے امیدوار اگر چاہیں

تو اپنے نمبر بہتر بنانے کی غرض سے سالانہ امتحان 2021 میں دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیرہ غازیخان کے شعبہ ویمن کرائسز سنٹر کے زیراہتمام خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا

جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، انچارج ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی سمیت دیگر مردوخواتین ملازمین،

سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ثریا مجیدرانا نے کہاکہ

حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ویمن کرائسز سنٹر کے قیام کا مقصد بھی تشدد کی شکار خواتین کو

مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ حقوق دلانے کیلئے کردارادا کرنا ہے چودھری اظہر یوسف نے کہاکہ

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام خواتین پر ہرقسم کے تشدد کے خاتمے اور آگاہی کیلئے دس روزہ تقریبات کا آغاز کر دیاگیا ہے

دس دسمبر تک کی تقریبات کے دوران خواتین پر ہر قسم کے تشدد، جنسی ہراسگی اور حقوق نسواں کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

الیکشن کمشن آف پاکستان نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں مقیم مقبوضہ کشمیر اور منگلا ڈیم کے متاثرین کے ووٹ کے اندراج کیلئے سہولت فراہم کر دی ہے

الیکشن کمشن کے مراسلہ کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر عبوری آئین 1974کے تیرہویں آئینی ترمیم کی رو سے مقبوضہ کشمیر

اور منگلا ڈیم کے متاثرین اپنے ووٹ کے اندراج کیلئے پندرہ دسمبر تک ضلعی الیکشن کمشنر خیابان سرور بلاک اے ڈیرہ غازیخان میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں

مزید معلومات کیلئے 064-9330109اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرکے نمبر 0333-7901111پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے

عمل کی مسلسل نگرانی جاری ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

سبزی منڈی سرور والی کا دورہ کیا پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ زمینداروں،

آڑھتیوں اور خریداروں سے ملاقات کی انہوں نے سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان

انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین ملک حسین بخش،سرپرست اعلیٰ نصیر آغا منعقد  ہوا اجلاس میں

نیو سبزی منڈی کے 6 دسمبر 2020 کو ہونے والے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے آڑھتیوں نے اپنی اپنی تجاو دئیں۔

چیئرمین ملک حسین بخش نے بتایا کہ آج صبح نو بجے انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کا ایک اور اجلاس منعقد ہو گا

جس میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گااجلاس میں حاجی غفا ر،

سجاد کریم رند،اقبال لا نگری،ملک ندیم،صادق خان لا نگری،قاضی اشفاق،قاضی احسان،ملک کاشف،

ملک عمران،ملک کامران،ملک حسنین،ملک اعجاز،ملک جاوید،ملک جمشید،امین اکبر پٹولی،

امین گاڈی،حاجی اللّہ بخش کلیری،حاجی اعظم،چیف آرائیں ملک یوسف،ملک  ایاز،ملک سرفراز،

جعفر گورمانی،عمر گجر،عثمان گجر،ملک نواز،امان اللہ پٹھان،لعلو جسکانی،شبیر جسکانی،عباس تونسہ،ملک ریاض بکی،اللّہ بچایا،فرید سیو ڑ ہ،

ریاض مومن،اصغر سجاد،اکبر اختر،ملک سجاد یونس،امجد ارشد،چودھری خالد،نورالدین پٹھان،شفو پٹھان،یوسف کلیری وہ دیگر آڑھتیوں نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

نقشہ فیس کی عدم ادائیگی پر 25سال قبل تعمیر ہونی والی اسٹیٹ لائف انشورنس بلڈنگ سیل،محکمہ کوروزانہ 2کروڑ کا نقصان،46 سو فیلڈ سٹاف بے روز گار،

بیمہ دار چکر پہ چکر لگا رہے ہیں،متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ،غیر قانونی طور پر سیل کی گئی بلڈنگ ڈی سیل کی جائے اور قومی ادارے کو مالی نقصان سے بچایا جائے۔

مظاہرین۔تفصیلات کے مطابق 15روز قبل میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پل ڈاٹ پر واقع پلازہ نقشہ فیس کی عدم عدائیگی پر سیل کر دیا تھا

یہ عمارت 25 سال پہلے تعمیر ہوئی تھی اس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور دیگر دفاتر کرایہ پر چل رہے ہیں گذشتہ روز اسٹیٹ لائف انشورنس کے فیلڈ سٹاف نے

دفتر کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین سے صدر فیلڈ ورکرز ایسو سی ایشن حافظ ذوالفقار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اسٹیٹ لائف زونل آفس ڈیرہ غازیخان کا 4لاکھ 60ہزار کرایہ ہر ماہ باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں پچھلے کئی روز سے ہم انتظامیہ کو اپنے مؤقف پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں

مگر شنوائی نہ ہوئی اسٹیٹ لائف ایک وفاقی ادارہ ہے جس سے لاکھوں پالیسی ہولڈر زاور ان کے خاندانوں کا مستقبل وابسطہ ہے

پالیسی ہولڈرز نے اپنی اقساط جمع کرا کے مالی تحفظ برقرار رکھنا ہوتا ہے بہت سے بیواؤں اور یتیموں کوکلیم کی ادائیگی کرنی ہوئی ہے

پچھلے15روز سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں بیمہ دار چکر پہ چکر لگا کردر بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں نومبر، دسمبر ہمارا Peak business monthہے

جس میں کروڑوں روپے کا بزنس جمع ہوتا ہے دوسری طرف ہزاروں کارکنان جو اس پیشہ سے وابسطہ ہیں

ان کی روزی روزانہ کی کارکردگی پر منحصر ہے وہ کئی روز سے بے روزگر ہو رہے ہیں اہداف کی تکمیل ہونے پر ان کی پرموشن اور کیریئر کا مسئلہ ہے

ادارے کو ان 15دنوں میں تقریباً25کروڑ کے بزنس کا نقصان ہو چکا ہے جو دن رات بڑھتا جا رہا ہے لہذا

دفتر کی تالہ بندی یا سیل کرنے کی جو بھی وجہ ہے اس میں نہ ہی اسٹیٹ لائف پارٹی ہے اور نہ ہی بیمہ دار اور فیلڈ ورکرہمیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے

اس لیئے ہماری اعلیٰ انتظامیہ ڈی جی خان سے پر زور اپیل ہے کہ دفتر کو DeSeal کیا جائے تاکہ بیمہ داروں کا مالی تحفظ برقرار رکھا جائے

فیلڈ ورکز کو بے روز گار ہونے سے بچایا جائے اور اتنے بڑے قومی ادارے کو مالی نقصان سے بچایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

غیر معیاری خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ڈیری شاپس،کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈیونٹس کی چیکنگ،

پنجاب پیورفوڈرولز کی خلاف ورزی 7فوڈپوائنٹس سربمہر، صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈپوائنٹس کو 1لاکھ33ہزار500روپے کے جرمانے

عائد،182شاپس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری،200لٹر ملاوٹی دودھ،431ساشے گٹکا تلف، 50کلو پھپھوندی زدہ دال، 40کلو مٹھائی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان

اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ناقص خوراک فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے222فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 7 فوڈیونٹس سربمہر جبکہ 182 کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ ڈی جی خان میں علی سویٹس کو مٹھائی کی تیاری میں پھپھوندی زدہ دال اور گڑ کا استعمال کرنے،

مظفرگڑھ میں المدینہ بیکری کو خوراک کی تیاری میں امونیم پاؤڈر کااستعمال کرنے،خواجہ اعجاز کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے اور

العمار ملک کولیکشن سنٹر کو چلر میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر سیل کردیا گیا۔ اسی طرح بہاولپور میں پاشا ڈرنک کارنراینڈ پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیاگیا۔ مزید برآں لیہ میں عارف سویٹس اور بہاولنگرمیں

عثمان کریانہ اینڈ ملک شاپ کو لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہرکیا۔علاوہ ازیں ڈی جی خان میں بیہاری فش شاپ کو پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 15ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

مزید صفائی کے ناقص انتظامات،حشرات کی بہتات، ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر رحیم یارخان میں سرسبز ضیاء بیکرز،

حیدری سویٹس اور لیہ میں عمران کریانہ سٹور کو 12،12ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 200لٹرملاوٹی دودھ، 431ساشے گٹکااور 55لٹر غیرمعیاری مشروبات تلف

جبکہ 50 کلو پھپھوندی زدہ دال، 40کلو مضرصحت مٹھائی اور 15 کلو گڑ برآمد کیاگیا۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں پولیس تشدد،نجی ٹارچر سیل اور غیر قانونی حراست ناقابل برداشت ہے،

قانون شکنوں کو قانون کی طاقت سے گرفتار کرنے کے لئے کومبنگ اور سرچ آپریشن کئے جائیں جن کا نتیجہ خیز ہونے کے لئے انٹیلی جینس بیسڈ (آئی بی او) ہونا ضروی ہے،

بچے اور بچیوں سے زیادتی کے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار بچوں کے تحفظ کے لئے جس مشنری جذبے سے کام کر رہے ہیں

اس کی روشنی میں ڈی جی خان ریجن میں ”ہر بچہ اپنا بچہ“ کی پالیسی کے تحت بچوں کی حفاطت کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار

انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،

مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے ڈی پی اوز عمر سعید ملک،حسن اقبال،ندیم رضوی اور فیصل گلزار نے شرکت کی،اجلاس میں آر پی او نے چاروں اضلاع میں کرائم اور

امن او امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،آر پی او فیصل را نا نے کہا کہ پولیس کا عوام دوستی والا مثبت چہرہ پیش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ

عرف عام میں پولیس کے بارے میں تشدد،نجی ٹارچر سیل اور غیر قانونی حراست کے حوالے سے جو رائے معاشرے میں پائی جاری ہے

اسے عملی طور پر ختم کیا جائے،ریجن کے کسی تھانے یا چوکی میں غیر قانونی حراست،

پولیس تشدد یا نجی ٹارچر سیل کو قطعی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسلہ میں ہر سطح کے مانیٹرنگ افسران ذمہ دار ہیں اگر کسی علاقہ میں اس نوعیت کی

شکایت انکوائری میں ثابت ہو گئی تو پھر نیچے سے اوپر تک سارے ذمہ دار پولیس والوں کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ریجن کو قانون شکنوں،سماج دشمنوں اور شرپسندوں سے پاک کرنے کے لئے سرچ اور کومبنگ آپریشن ضروری اور ناگزیر ہیں،حالات کا تقاضا ہے کہ

یہ آپریشن ہر حوالے سے نتیجہ خیز ہوں جس کے لئے ڈی پی اوز لیول کے افسران قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے

بعد انٹیلی جینس بیسڈ (آئی بی او) ہوں،فیصل رانا نے کہا کہ ہمیں خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے بچانا ہے جس کے لئے ریجن کے ہر ضلع میں قانون پر عمل داری کے

حوالے سے پولیس کو متحرک اور پرجوش نظر آنا چاہیے خواتین کو احساس تحفظ ہو کہ کوئی شخص باپ،بیٹا،بھائی شوہر بن کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنی انا کی

جھوٹی تسکین حاصل نہیں کر سکتا،انہوں نے مظفر گڑھ کے علاقہ میں غیر قانونی جرگہ کے ذریعے 9بچوں کی ماں ماڑنہ بی بی کا کاری قرار دے کر قتل کرنے کا فیصلہ دینے والے سرپنچ سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری پر

مظفر گڑھ پولیس،ماڑنہ بی بی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی،

آر پی او فیصل رانا نے خطرناک اشتہاری ملزمان اور مقدمات میں مطلوب ڈاکوؤں کی گرفتاری پر ڈی جی خان پولیس سمیت ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو

شاباش دیتے ہوئے اس تسلسل کو قائم رکھنے پر زور دیا انہوں نے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح اور دوٹوک انداز میں کہہ دیا ہے کہ

پولیس پر میرٹ،میرٹ اور میرٹ کے سوا کوئی دباؤ نہیں،آر پی او نے عدالتی احکامات کی فوری تعمیل،

عدالتوں میں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان بھجوانے،کچہریوں میں مؤثر اور نظر آنے والی سیکورٹی سمیت مختلف عنوانات سے پولیس افسران کو ہدایات دیں


ڈیرہ غازیخان

تھانہ دراہمہ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے 13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ دراہمہ کو محمد ارشد نے بتلایا کہ

میرے کزن (ع) کے ساتھ اللہ بچایا نے زبر دستی زیادتی کی جبکہ ملزم ابو بکر اور دیگر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ سے دھمکایا اور زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے

ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ 13 سالہ بچے (ع) سے زیادتی کرنے والے ملزم اللہ بچایا کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے

ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی شروع ہے ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کا کہنا تھا کہ

پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحرک کر رہی ہے اور وہ بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، تھانہ سٹی پولیس نے بدنام زمانہ سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر کے شراب کی 91 بوتلیں برآمد کر لی، دو ملزمان گرفتار،

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوۓ شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اور شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے کہا کہ شراب فروش ندیم اختر ولد محمد رحیم سے 46 بوتل شراب جبکہ وحید نواز

ولد ولی محمد کو 45 بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا ملزمان شراب فروخت کرنے جا رہے تھے کہ

پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزمان بھاگ جانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف خصوصی مشن کو جاری رکھتے ہوۓ

بھر پور کارواٸیاں جاری ہیں جبکہ جراٸم پیشہ عناصر کا صفایا اور ان کا قلع قمع کرنا میرا عزم ہے۔


ڈیرہ غازیخان

دو دن قبل شادی پر جانے والا نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ، والدین پریشان ،تفصیلات کے مطابق
محمد عرفان بعمر 22/23 سال جو راول ڈیجیٹل ایکسرے بلخ سرور سٹی پر جاب کرتا ہے

اور مورخہ 23.11.2020 کو سخی سرور شادی پر جانے کا کہہ کر گیا

اور تاحال واپس نہ آیا ہے اور اس کا کہیں پتہ نہ چل رہا ہے

محمد عرفان کی گمشدگی کے متعلق اگر کسی کے پاس معلومات ہوں

تو وہ 0649260100، 0649260101، 03322375555 پر اطلاع دے

کیو نکہ ان کے والدین اور رشتہ دار بہت پریشان ہیں


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ

کسی بھی معاشرے میں خواتین پر جسمانی ، جنسی ، ذہنی اور جذباتی تشدد اس معاشرے کے چہر ے پر بدنما داغ ہوتا ہے ۔

وہ خواتین پر تشدد کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہی تھی انہوں نے مزید کہا کہ

خواتین کی متوازن خوراک اور انکی صحت کا خیال ، انکی تعلیم و تربیت کا انتظام ، تشدد سے بچانا ،

حکومت اور معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے خواتین کے حقوق کا تحفظ نہ کرنے والے معاشرے آئندہ نسلوں کو کمزور اور غیر مستحکم بنا رہے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ حکومت اور سول سوسائٹی مل کر ایک ایسا پر سکون اور خوبصورت معاشرہ تشکیل دینگے

جہاں تمام طبقات خاص طور پر خواتین کو انکے ©حقوق بنا مانگے مل جائےں گے

بلکہ معاشرے کے کمزور طبقہ کے لیے احسان کی روش اپنائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین پر تشدد کے خلاف نہ صرف سخت قوانین لا رہی ہے

بلکہ ان پر عمل درآمد کے لیے محکمہ پولیس کو خصوصی تربیت بھی دی جا رہی ہے ۔

نیز معاشرے کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک وسیع البنیاد لایا جا رہا ہے ۔


ڈیرہ غازیخان

مستحق اور ضرورت مندوں کی ہر صورت امداد کی جائے گی کسی بھی حقدار کا حق انکی دہلیز پر پہنچائیں گے

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازی خان کے نوید عباس کلاچی معذور افراد کے ورثا کو امدادی چیک دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان اور ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کے حکم پر معذور لوگوں کی مالی امداد کی گی ہے

اور پاکستان بیت المال ہر حال میں علاقی کی محرومیاں ختم کرنے میں ایم کردار ادا کر رہے ہے

اور ہمارے ادارے کی کوششش ہے کہ معذور یتیم بیواہ عورتوں کی امداد سے لوگوں کے بہت سے مالی مسائل حل ہو گے اور پاکستان بیت المال کا ادارہ انشا ءاللہ ایم ڈی کی

کوشش سے مزید فعال ہو رہا ہے اور انشاءاللہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق غریبوں کی پیش پیش ہے

اس موقع پر ممبر عبدالرحمن چوہدری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

%d bloggers like this: