دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان میں چور پولیس وین لیکر فرار ،،، ممتاز آباد کے قریب شہریوں نے گاڑی روک لی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ چوری کو پکڑ لیا گیا

ملتان میں سنٹرل جیل کے قریب چور پولیس کی گاڑی لے کر فرار ہو گیا

شہریوں نے ممتاز آباد کے قریب پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا –

چور نے بوکھلاہٹ میں گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے

جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا،حادثے کے بعد گاڑی بند ہونے پر چور کو پکڑ لیا گیا،

شہریوں نے چور کی درگت بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا،

عینی شاہدین کے مطابق پولیس ڈرائیور چائے پی رہا تھا جب چور گاڑی لے لیکر فرار ہوگیا۔


ملتان

ملتان میں تحریک انصاف کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

نئے نامزد چیئرمین ایم ڈی اے نے پابندی کے باوجود ریلی نکالی

ملتان میں نئے نامزد چیئرمین ملتان ترقیاتی ادارہ رانا جبار کی ریلی کی صورت میں دفتر پہنچے ریلی میں حکمران جماعت کے کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

کورونا ایس او پیز کے مطابق جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے

دوسری جانب انتظامیہ نے آج پی ڈی ایم جماعتوں کو بھی ریلی کی اجازت نہیں دی


ملتان،

ملتان پیپلز پارٹی کی ریلی

 جیالوں نے نواں شہر چوک جانیوالی رکاوٹیں ہٹادیں

 ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور قاسم گیلانی بھی کارکنوں کے ساتھ موجود

 پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی۔


ملتان

ملتان میں پیپلز پارٹی کی ریلی تھانہ لوہاری گیٹ کے باہر پہنچ گئی

کارکنوں کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پی ڈی ایم کے 30 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر احتجاج

 جیالوں کی جانب سے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے بیورو چیف عادل نظامی سے جانتے ہیں۔

عادل کارکن پولیس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ریلی کب اختتام پذیر ہوگی ؟


ملتان

پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کا معاملہ

 سابق وزیر اعظم یوسف رضا کے صاحب زادے عبد القادر گیلانی ، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی تھانہ لوہاری گیٹ پہنچ گئے

 تھانہ لوہاری گیٹ گرفتاری دینے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے پہنچے ہیں ، عبدالقادر گیلانی

 ہم نے پر امن احتجاجی ریلی نکالی ، جلسہ ضرور ہوگا ،عبدالقادر گیلانی

About The Author