اداکارہ ماہرہ خان دنیا کی سو متاثر کن اور بااثرخواتین میں شامل ہوگئیں
ماہرہ کو جنسی تشدد اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بولنے پر شامل کیا گیا،، بی بی سی کی فہرست میں پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنے والے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی شامل ہیں
بی بی سی نے دنیا بھرکی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی،
بااثر خواتین کی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان کو بھی شامل کیا گیا
ماہرہ کو جنسی تشدد اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بولنے پر شامل کیا گیا ہے
ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین میں خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں
جو پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی حالت زار سے متلعق آگاہی دیتا ہے
پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنے والے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی فہرست میں شامل ہیں
ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی صحت کے حوالے سے ایک اہم رہنما ہیں۔ 2018 سے
وہ پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے احساس پروگرام کی سربراہی کر رہی ہیں
جس نے پاکستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بہتر بنائی ہیں
مودی سرکار کے شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف پر امن آواز
بلند کرنے والی 82 سالہ بلقیس بانو کو بھی فہرست میں جگہ دی گئی
بلقیس بانو شاہین باغ میں ہونے والے سب سے طویل احتجاج کا چہرہ بن کر ابھریں تھیں۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،