نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کاروباری مراکز کو صبح 6 سے شام 6 تک کھلے رکھنے کی اجازت

سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم اسٹاف رکھنے کا حکم دے دیا ہے

سندھ میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر آج سےکاروباری مراکز کو صبح 6 سے شام 6 تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے

جب کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم اسٹاف رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ میں کورونا سے متعلق نئی احتیاطی تدابیرکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

جس کے مطابق دفاتر میں آدھے ملازمین روٹیشن کےتحت گھر سے کام کریں گے

جب کہ سینیما، مزارات اور  جم  بند کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں اِن ڈور شادیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے

جب کہ شادی ہالز میں تقریب رات 9 بجے تک ختم کرنا ہو گی اور صرف 200 مہمانوں تک کی اجازت ہو گی

اس کے علاوہ بوفے سسٹم پر پابندی ہو گی، مہمانوں کو کھانا پیکٹس میں فراہم کرنا ہو گا۔

دوسری جانب پنجاب کے دفاتر میں بھی حاضری 50 فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث حکومت کی جانب سے

ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

About The Author