نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل پیرول سے متعلق سب کمیٹی داخلہ کو وزارت داخلہ نے اپنی سفارشات بھجوا دی تھیں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

لاہور:

پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت کی کابینہ سب کمیٹی برائے داخلہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارشات بھجوائے گی اس سے قبل پیرول سے متعلق سب کمیٹی داخلہ کو وزارت داخلہ نے اپنی سفارشات بھجوا دی تھیں۔

محکمہ داخلہ نے محکمہ جیل خانہ جات کا بیان اور درخواستیں بھی بھجوا دیں اور سب کمیٹی داخلہ کی سفارشات کے بعد آج وزیر اعلیٰ پنجاب منظوری دیں گے۔

سب کمیٹی داخلہ کی سفارشات کی روشنی پر پیرول کی مدت کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی والدہ کی میت جمعرات کو لندن سے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی  ہمشیرہ  بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔

لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا

ہے۔

کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں

About The Author