جامپور
(بیورو چیف )
عوامی شکایات کے پیش نظر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جام پور سبطین حیدر بخاری کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ھے
جبکہ ان کی جگہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خان پور ضلع رحیم یار خان محمود علی خان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ھے
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے چیف آفیسر محمود علی خان کو چیف آفیسر تحصیل کونسل جام پور چیف آفیسر
ٹاون کمیٹی داجل ‘چیف آفیسر ٹاون کمیٹی حاجی پور ا چیف آفیسر ٹاون کمیٹی کوٹلہ مغلان ‘ اسٹنٹ تحصیل آفیسر ریگولیشن تحصیل کونسل جامپور ا
سسٹنٹ میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کمیٹی جام پور کے اضافی چارج بھی دیا گیا ھے
شہری حلقوں نے سبطین حیدر بخاری کے تبادلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ھوئے نئے تعینات ھونے والے چیف آفیسر محمود علی خان سے توقع ظاھر کی ھے کہ
وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے بل بوتے پر شہر کی فلاح وبہتری کیلئیے موثر اقدامات کریں گے ۔
حاجی پورشریف
ملک خلیل الرحمن واسنی
میپکو سب ڈویژن فاضل پور کے فیڈر حاجی پورشریف میں میپکو اہلکاروں کی آشیر باد سےایجنٹوں کی چاندی پرانے چرخی والے میٹرزکی جگہ
نئے ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب کے دو سے تین ہزار روپے وصول کرنے لگے،میپکوحکام کے مطابق تبدیلی مفت کیجارہی ہے، اصلاح و احوال کا مطالبہ
تفصیل کیمطابق میپکو سب ڈویژن فاضل پور کے فیڈر حاجی پور شریف میں میپکو اہلکاروں نے اپنے ایجنٹوں کےذریعے
غریب اور سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے اگر کہیں بجلی کی فراہمی کا کوئی مسئلہ ہوتو خود آنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے
اور اپنے ایجنٹوں کےذریعے کام کراتے ہیں اور معاوضہ وصول کرتے ہیں اسی طرح اب میپکو کی پالیسی کے مطابق پرانے دور کے
چرخی والے میٹر تبدیل کیئے جارہے ہیں اور میپکو حکام کیمطابق یہ تبدیلی مفت کیجارہی ہے مگر بدقسمتی سے حاجی پورشریف فیڈر میں تبدیلی کے سرعام دو سے تین ہزار روپے
وصول کیئے جارہے ہیں جس سے غریب اور سادہ لوح عوام جہاں لٹ رہے ہیں
وہیں میپکو اہلکاروں اور انکے ایجنٹوں کی چاندی ہوگئی ہے اس سلسلے میں شہربھرکے عوامی سماجی حلقوں نے شدید تشویش کااظہار کیا ہے
اورڈیلی سویل کے توسط سے وفاقی وزیر توانائی ،چیف ایگزیکٹو میپکو ،جنرل منیجر میپکو،
ایس ای میپکو،ایکسیئن میپکو راجن پور،ایس ڈی او میپکو فاضل پور اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
اور ناجائز طور پر وصول کی گئی رقم کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ