مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سرائیکی پارٹی کا بہاولپور روڈ فضل ماڈل ملتان کے یونٹ کا افتتاح

ملک مجاہد کو فضل ماڈل کا آرگنائزر مقرر کیا گیا

پاکستان سرائیکی پارٹی کا بہاولپور روڈ فضل ماڈل ملتان کے یونٹ کا افتتاح ہوا

اس موقع پر مختلف عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ملک مجاہد کو فضل ماڈل کا آرگنائزر مقرر کیا گیا

جو تنظیمی ڈھانچہ منظم کرے گا اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ

تخت لاہور سرائیکی خطے کے تمام وسائل ہڑپ کررہا ہے

جسکا پینتیس سالوں میں پنجاب میں نواز شریف دور میں تمام بیوروکریسی

اور جوڈیشنری اور دیگر انتظامیہ پنجاب کے پانچ اضلاع سے برتھی کیے جس کی آج تمام قوم سزا بھگت رہی ہے

موجودہ پنجاب میں تینوں بڑی جماعتوں نون لیگ، پی ٹی آئی،

پیپلز پارٹی کے پالیسی ساز ان پانچ اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں یونٹ کے آرگنائزر ملک مجاہد نے پی ایس پی کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کے

وہ پاکستان سرائیکی پارٹی کو فاعل کریں گے

اور مزید یونٹ بنائیں گے اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدر حاجی اللہ وسایا خاں لنگاہ

لائرز ونگ کے صدر ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ اور ضلعی صدر مہر ربنواز چاون بھی ساتھ موجود ہیں

%d bloggers like this: