لاہور۔
نیشنل ٹرائی اینگولر ویمن ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ 22 نومبر سے شروع ہو گی
بائیس نومبر سے یکم دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شرکت کریں گی
دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی
ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی
پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا
ٹورنامنٹ میں کُل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی
ایونٹ میں تقریباََ سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
ایونٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ اور رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گئی
ہر میچ کی بہترین کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی چیمپئن شپ کو 50 ہزار روپے کیش بطور انعام دیا جائے گا۔
پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض، ڈائنمائٹس کی رامین شمیم اور چیلنجرز کی کپتانی مبینہ علی کریں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،