دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلگت جی بی اے 3 میں کل پولنگ ہوگی

جی بی اے 3 میں پولنگ کا عمل 22 نومبر تک ملتوی کردیا گیا تھا

گلگت

گلگت جی بی اے 3 میں کل پولنگ ہوگی 41 ہزار سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے پولنگ کے لئے 73 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں

جبکہ سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 3 گلگت کے امیدوار سید جعفر شاہ کے وفات پر جی بی اے 3 میں پولنگ کا عمل 22 نومبر تک ملتوی کردیا گیا تھا

الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے 3 میں پولنگ کو پرامن و صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں

جی بی اے 3 میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 41360 ہے جن میں اے 22341 مرد ووٹر جبکہ 19019 خواتین ووٹرز موجودہیں ۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 73 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں

جبکہ سیکورٹی کے لئے پولیس رینجرز سمیت جی بی اسکاوٹس کے دستے بھی تعینات کئے گئےہیں

پولنگ کا اغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی

About The Author