دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاورضلعی انتظامیہ کاپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

پی ڈی ایم جماعتوں نے جلسہ ہرحال میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے

پی ڈی ایم جماعتوں نے جلسہ ہرحال میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر افس پشاور سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق

شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔عوامی اجتماع کے باعث کورونا مزید پھیل سکتا ہے

پی ڈی ایم کو عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔۔

دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پیپلز پارٹی

اے این پی اور مسلم لیگ ن نے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ہر قیمت پر جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے

اور کورونا وائرس کوجواز بنا کر اپوزیشن کی تحریک روکنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

About The Author