حکومت پنجاب نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی اجازت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ان ڈور پروگرامز کا سلسلہ بند، شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات اب صرف کھلے مقامات پر ہوں گی
اور کسی بھی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تین سو افراد کے اکٹھا ہونے کی اجازت ہو گی، پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوامی اجتماعات بارے مراسلہ جاری کر دیا
مراسلہ کے مطابق کھلی جگہ پر تقریب میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا،
اس کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہو گا،
حکومت کی جانب سے پابندی تو عائد کر دی گئی، تاہم شہری اس فیصلے سے خوش دکھائی نہیں دیتے
احمد، رضا، اگر انہیں کوئی کورونا کا شک ہے بھی تو یہ ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کی اجازت دے سکتے ہیں، ان کے اپنے جلسے دیکھیں کتنا مجمع ہوتا ہے
ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پابندی پنجاب امتناع وباء ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے،
جو اکتیس جنوری تک لاگو رہے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،