دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

( بیورو چیف )

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب دانش سکول(بوائز اور گرلز) فاضل پور، ضلع راجن پور میں حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق

ادارہ پرنسپل پروفیسر رانا محمد اکرم کی سر براہی میں عقیدت و احترام کے ساتھ تقریب ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پرہاوس وائز اردو تقریری مقابلہ کرایا گیا۔

 

مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام قاسم مستوئی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رورل ہیلتھ سنٹر فاضل پور تھے۔ پرنسپل کے ہمراہ مہمان خصوصی کی آمد پر ادارہ ہذا کے،سٹاف اور طلباءنے پرجوش استقبال کیا۔ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریب میں ہاوس وائز مقابلہ میں لیاقت ہاوس کے

طالب علم یحیی مصطفی نے پہلی پوزیشن، اقبال ہاوس کے طالب علم محمد منیر نے دوسری اور محمد عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تمام مقررین نے اپنی خوبصورت آواز سے سامعین محفل کے دلوں کو مسحور کر دیا۔ پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر رانا محمد اکرم نے اپنے خطاب میں آپﷺکی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ: ” آپﷺ کا وجود مبارک پورے عالم انسانیت کے لیے رحمت کا باعث ہے۔

آپﷺ کی تعلیمات نے پوری کائنات کو روشنی اور تابش بخشی۔آپﷺ کی ذات مبارک ایسی جامع الصفات ہے جس میں ہر شخص کو راہنمائی مل سکتی ہے۔

خدا کی محبت کا اہل اور اس کے پیار کا مستحق بننے کے لیے ضروری ہے کہ پیغمبر خداﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی اور اتبا ع کو اپنا شعار بنا یا جائے۔آپ ﷺ کی سیرت پاک ترجمان قرآن اور لبریز ضیائے ایمان ہے۔


راجن پور

( بیورو چیف )

ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور میں محفل نعت اور مقامات مقدسہ و اسم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پوسٹر

ڈیزائننگ مقابلہ منعقد ہوئے۔ محفل نعت کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمدخلیل ناز تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد خلیل ناز نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمدﷺ تمام مخلوقات اور عالم کے لیے سراپا رحمت بن کر آئے

اور رحمت اللعالمین ﷺ ہیں۔ آپ ﷺ کی ذات ِ اقدس سے ہمیں زندگی کے تمام پہلوﺅں بارے روشن رہنمائی ملتی ہے۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور نوید قمر نے اپنے

خطاب میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے پر زور دیا اور تمام طلباءو طالبات کو دین ِ اسلام کے احکامات پرپوری طرح عمل پیرا ہونے کی تلقین کی


راجن پور

( بیورو چیف )

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے حوالے سے دفتر سوشل ویلفیر جام پور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تہمینہ امیر سوشل ویلفیر آفیسر،

رقیہ گڈن صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ،عبدالرزاق راجہ چئیرمین ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹی اور آفتاب نواز مستوئی صدر نیلاب سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نئی نسل کوحضوراکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ھونے اور سیرت النبیﷺ سے روشناس کرانے کیلیے

ہفتہ رحمت العالمین ﷺ کا شایان ِ شان طریقہ سے منانا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔اسلام امن، بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتا ھے۔

ہم سب کو اپنے رویوں میں برداشت اور نرمی لانی ہوگی اسی صورت ہی ہم ایک اچھا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔


راجن پور

دفتر سوشل ویلفئیر جامپور میں منعقدہ تقریب کے موقع پر سوشل ویلفیرآفیسر تہمینہ امیر گورمانی ۔

عبدالرزاق راجہ جام رقیہ گڈن اور آفتاب نواز مستوئی خطاب کر رھے ھیں

About The Author