دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ کے تجارتی مراکز ، اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے تجارتی مراکز ، اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، تجاوزات سمیت پارکنگ ایریا ختم کرنے کا مطالبہ،ٹریفک جام کے مسائل نے عوام کا جینا دوبھر کر

رکھا ہے،شہریوں کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی سمیت ٹریفک پولیس کے بلند و بانگ دعوﺅںاور انتظامات کے باوجود شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا نہیں مل سکا

ہے ،انتظامیہ بلخصوص بلدیہ ڈیرہ کی عدم توجہی اور مجرمانہ غفلت کے باعث تجارتی مراکز اور سڑکوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ و تجاوزات کے باعث مصروف ترین تجارتی مرکز توپانوالہ چوک ،ٹانک اڈہ

،ہسپتال روڈ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے نا صرف پیدل چلنے والوں بلکہ تجارتی و کاروباری مراکز میں خریداری کے لئے آنے والوں کو بھی آمدورفت

و خریداری میں شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں نے بتایا کہ ہسپتال روڈ اور سرکلر روڈ سمیت مختلف علاقوں کی سڑکوں کو پارکنگ ایریا موجود نہ ہونے اور بلدیہ

ڈیرہ کی ملی بھگت سے سڑک کے کنارے غیر قانونی پارکنگ ایریا قائم کرکے گاڑیاں کھڑی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا ہے ٹریفک اہلکار اور بلدیاتی ملازمین گاڑیوں کی پارکنگ میں مالکان

کی معاونت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، بلدیہ ڈیرہ کے حکام، ڈی پی او ڈیرہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکے شہر میں ٹریفک کے

بڑھتے ہوئے مسائل انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فی الفور شہریوں ک ٹریفک کے

مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرکے شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔
٭٭٭
آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں آنے والا موسمی سسٹم رخصت ہوگیا ہے

البتہ سسٹم کے اثرات جنوبی حصے میں سرد ہواو¿ں کی صورت میں نظرآرہے ہیں۔ترجمان کے مطابق چند دنوں میں درجہ حرارت مزید گرنیکا امکان ہے اور رواں سال سردیاں معمول سے طویل اور درجہ حرارت

معمول سے کم رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔
٭٭٭
رہائشی و کاروباری علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہ کرائے جانے پراحتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے شہریوں نے رہائشی و کاروباری علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہ کرائے جانے پر بلدیہ ڈیرہ اور محکمہ ہیلتھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے موسم سرما کی آمد کے

کیساتھ ہی شہر بھر میں مچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لیکن کئی روز گذرنے کے باوجود ابتک متعلقہ محکموں کی جانب سے شہر کے مختلف رہائشی و کاروباری مراکز میں مچھر مار اسپرے کرانے کا عمل شروع

نہیں کیا جاسکا ہے جس کے نتیجے میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے انہوںنے مزید کہا کے ایک جانب حکومت کرونا سے بچاو¿ کے سلسلے میں سختی حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے آگاہی دے

رہی ہے تو دوسری جانب نچلی سطح پر متعلقہ محکموں کی اس حوالے سے کارکردگی دیکھائی نہیں دے رہی ہے شہر میں صفائی کے فقدان کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں نکاسی آب مفلوج ہونے کی وجہ نالیوں

اور گٹروں کا گندہ پانی جمع ہونا انتظامی امور پر سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں،شہریوں نے بالا حکام سمیت متعلقہ محکموں کے افسران سے شہر میں صفائی ستھرائی سمیت فی الفور مچھر مار اسپرے کراکے شہریوں کو

بیماریوں سے بچانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
چینی، ٹماٹر اور آلو کے سنچری بنانے کے ساتھ ہی مرغی کے گوشت کا ٹرپل سینچری عبور ہونے کا سلسلہ برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چینی، ٹماٹر اور آلو کے سنچری بنانے کے ساتھ ہی مرغی کے گوشت کا ٹرپل سینچری عبور ہونے کا سلسلہ برقرار ، شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ انتظامیہ

منگائی پر قابو پانے پر مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ،ڈیرہ انتظامیہ کی مہنگائی کے خلاف اقدامات صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے جبکہ حقائق اسکے برعکس ہیں.مرغی کا

گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا مرغی کا گوشت 300 روپے کلو سے 320 روپے اور اب 350 روپے ،آلو 110 سے لیکر 120 روپے کلو، چینی 105 روپے سے لیکر 110روپے تک ٹماٹر 140

روپے کلو سے 160 روپے تک فروخت ہورہے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے لگائے گئے سستا بازار میں جو چیزیں فروخت ہورہی ہیں انکی کوالٹی بھی معیاری نہیں

ہے اس لیے عوام گھریلو استعمال کی متعدد اشیاءسہولت بازار کی بجائے عام بازاروں سے مہنگے داموں پر خریدنے پر مجبور ہیں، مہنگائی سے تنگ عوام نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا تدارک مستقل

بنیادوں پر کیا جائے تاکہ مہنگائی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے،
٭٭٭
ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کی اہم سیٹ خالی ہونے اور ایڈمنسٹریٹر کی عدم توجہی کے باعث بیوائیں اور غریب افراد مالی امداد کے حصول کیلئے دربدر کر رہ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کی اہم سیٹ خالی ہونے اور ایڈمنسٹریٹر کی عدم توجہی کے باعث بیوائیں اور غریب افراد مالی امداد کے حصول کیلئے دربدر کر رہ گئے ہیں

جبکہ مقامی چیئرمینوں میں بھی تشویش پائی جانے لگی ہے ، تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرمین زکوة و عشر انور خان یوسفزئی ایڈوکیٹ کے استعفیٰ کے بعد تاحال ضلعی چیئرمین کی سیٹ خالی ہے ، جبکہ ڈی زیڈاو نے

ایڈمنسٹریٹر ضلعی عشر و زکوة کمیٹی ہونے کے باوجود دو ماہ سے کوئی اجلاس بلوایا اور نہ ہی مالی امداد کے کیسز پر کسی قسم کی پیش رفت ہوئی، جس کے باعث درخواست گزار جن میں زیادہ تر بیواخواتین شامل ہیں مقامی

چیئرمین کے گھروں کے چکر لگا لگا کر مایوس ہو کر رہ گئی ہیں، صورتحال پر عشرو کوة کے مقامی چیئرمینو ں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے ،یونین کونسل سطح پر مقرر چیئرمینوں کا کہنا ہے کہ قبل ازیں فی چیئرمین آٹھ افراد

کی نامزدگی کا شیڈول جاری تھا مگر اسکے باوجود مالی امداد کے کیسز پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو رہی، جس کے باعث غریب اور مستحقین کو شدید مالی مشکلات در پیش ہیں، انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود

خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،رواں سال کے دورا ن شوگر‘ بلڈ پریشر اور معدے کے علاوہ مختلف بیماریوں کیلئے استعمال

ہونیوالے ادویات کی قیمتوں میںاز خود اضافہ کو رجحان جاری ہے ، یہی نہیں مختلف ڈسٹری بیوٹر ز نے کمپنیوں کے لیبلز پر اپنے سٹیکرز لگا کر مختلف ادویات کی قیمتوں میں 8 سی15 فیصد اضافہ کر کے فروخت شروع

کر رکھی ہے مریضوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بلڈ پریشر اور معدے کیساتھ ساتھ شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ان کی ادویات میں اضافہ ان مریضوں کیلئے وبال جان بنتا جارہا ہے۔
٭٭٭
شادی میں شرکت کے لئے جانے والی تیز رفتار کار الٹ گئی ،تیس سالہ نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شادی میں شرکت کے لئے جانے والی تیز رفتار کار الٹ گئی ،تیس سالہ نوجوان جاں بحق،3بھائیوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے رہائشی افراد

شادی میں شرکت کیلئے ڈیرہ سے کلاچی جارہے تھے کہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر پوٹہ کے قریب کارکا ٹائر پھٹ گیاجس کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار

سلیمان ولد عبداللہ جا ن سکنہ شیخ یوسف نامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عرفان اللہ ،سبحان اور فرحان پسران عبدالرحمن سکنہ ٹانک اڈا، وسیم ولد کلیم نواز بستی درکھانوالی اور گاڑی کا ڈرائیور عثمان ولد خان زمان

سکنہ بستی کنیرانوالی شیخ یوسف اڈاشدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
٭٭٭
ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزمیں مشتبہ کورونا وائرس متاثرہ طلباءکی موجودگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سٹی کیمپس گومل یونیورسٹی میں مشتبہ کورونا وائرس متاثرہ طلباءکی موجودگی، گومل کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکو ایک ہفتے کیلئے بند

کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں قائم گومل کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میںمشتبہ کورونا وائرس متاثرہ طلباءکی موجودگی پر پرووسٹ/فوکل پرسن کورونا وائرس گومل

یونیورسٹی ڈاکٹرزاہد رسول نیازی نے 18نومبر2020سے 23نومبر2020ءتک گومل کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سٹی کیمپس گومل یونیورسٹی میں تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
٭٭٭
علاقائی امن و امان اور درپیش مسائل پر جرگے کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈی سی جنوبی وزیرستان کمپاو¿نڈ ٹانک میں محسود قوم کے مشران ،ریٹائرڈ بیوروکریٹس کے علاقائی امن و امان اور درپیش مسائل پر جرگے کا انعقاد کیاگیا ،جرگے میں قبائلی مشران ملک

اقبال خان،ملک دلاور خان،ملک راپہ خان،ملک سعید انور،ملک ایاز خان ،ملک فضل رحمن خان ،ملک بنوت خان،ملک رمتل خان،ملک احمد حسین،ملک اسماعیل،ملک ہمایون،ملک پیر محمد،ملک مہتاب،ملک

حیات اللہ،ملک گل شاہ عالم،ملک قیمت خان،ملک سیلا خان،ملک مصباح سمیت کئی مشران نے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ،جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کرنل(ر) یعقوب خان محسود نے کہا کہ

جنوبی وزیرستان کی ترقی کیلئے پائیدار امن اور باہمی اتفاق و اتحاد پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن راہ نجات کے بعد محسود علاقہ گونا گوں مسائل سے دوچار ہے، موجودہ وقت میں جنوبی وزیرستان میں حکومت

کو امن و امان کی بحالی پر توجہ دینی چاہئے جب تک علاقے میں امن نہیں ہوگا تب تک ترقیاتی کام ہونا ناممکن ہیں۔ انہوں کہا کہ محسود قوم کا پچھلے کئی عرصے سے محسود ایریا میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی تعمیر،مردم شماری

،مسمار گھروں کا معاوضہ کی بروقت ادائیگی اور جو علاقے سروے سے رہ گئے ہیں ،ان علاقوں میں جلد ٹیمیں بھیج کر معاوضہ دیا جائے تاکہ متاثرہ لوگ دوبارہ اپنے گھروں کی تعمیر کرکے اپنا علاقہ آباد کر سکے،انہوں

نے مزید کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں تمام ترسرکاری اداروں کی فعالیت کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی کیلئے ترقیاتی فنڈ اور میگا پراجیکٹس جیسے سڑکوں کی تعمیر،سپینکئی رغزائی میں صنعتی زون بناکر صنعت لگانا ،بجلی

کی بحالی اور نئے گریڈ سٹیشن کی تعمیر،موزوں جگہوں پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانا اورسیاحت کے فروغ پر کام کرنا چاہئے تاکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے،انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں زراعت کے

فروغ اور جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہئے، محسود قوم کے مشران ،ریٹائرڈبیوروکریٹس کے جرگے میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے اس بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام تر

وسائل کو بروئے کار لاکر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا،آئی جی ایف سی ساو¿تھ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
٭٭٭
واسا ڈیرہ کی جانب سے تصاویری البم کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ کو پیش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محرم الحرام2020ءمیں واسا(ڈبلیو ایس ایس سی) کی جانب سے فراہم کی گئی میونسپل سروسز کے شواہد پر مبنی تصاویری البم کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ کو پیش،کمشنر ڈیرہ نے واسا کی

خدمات کو سراہا، اسکے تسلسل کو جاری رکھنے اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروس کمپنی(واسا) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرچوہدری عطا اللہ نے گزشتہ روز کمشنر ڈیرہ یحییٰ

اخونزادہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں تھری ڈی تصاویر کا البم پیش کیا جس میں محرم الحرام2020ءکے دوران واسا کی جانب سے پیش کی گئی میونسپل سروسز کے تصاویری شواہد تھے۔ اس موقع پر کمشنر

ڈیرہ نے واسا کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسکے تسلسل کو جاری رکھنے اور اس کومزید بہتر کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
٭٭٭
پستول صاف کرتے ہوئے نوجوان اپنی ہی غفلت سے گولی کا نشانہ بن کر زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پستول صاف کرتے ہوئے نوجوان اپنی ہی غفلت سے گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا ، طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی

تحصیل درازندہ میں ساجدرحمن ولد شیر داد گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اپنی ہی غفلت کے باعث گولی چل جانے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔
٭٭٭
شتہاری ملزم کو پناہ و خوراک فراہم کرنے والے سہولت کار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پنیالہ پولیس کی وانڈہ کریم درکھان میںپولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ و خوراک فراہم کرنے والے سہولت کار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وانڈہ کریم

درکھان میں نواب شہید پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم فضل الرحمن کو پناہ و خوراک دینے والے اس کے سہولت کار شیر محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک رائفل اور13 کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس نے

سہولت کار کے خلاف اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور اسلحہ برآمدگی پر مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
گندم کے سفارش کردہ مقدار میں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے سے روکا جا سکتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت کے دوران سفارش کردہ مقدار میں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے سے روکا جا سکتاہے لہٰذاکاشتکار بیج کی مقدار میں کسی

غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ اگر کھیت میں گندم کے پودے زیادہ ہوں گے تو جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے میں مدد نہیں ملے گی اس طرح جڑی بوٹیاں از خود ختم

ہوجائیں گی تاہم اگر بیج کی شرح مقرر کردہ سفارش سے کم رکھی جائے تواس سے گندم کے پودے کم ہونے کے باعث خالی جگہوں پر جڑی بوٹیوں کو افزائش کا موقع مل سکتاہے جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی

نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام ہی استعمال کریںاور صرف تصدیق شدہ بیماریوں سے پاک بیج ہی استعمال کریں۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار اچھی شہرت

کی حامل پرائیوٹ سیڈ ایجنسیز کی طرف سے بھی فراہم کردہ معیاری اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کرسکتے ہیں۔
٭٭٭
یوٹیلیٹی اسٹورز شہریوں کے لئے وبال بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز شہریوں کے لئے وبال بن گئے، شہری گھنٹوں قطار میں کھڑی رہنے کے باوجود سستے آٹے اور چینی سے محروم ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سستا آٹا اور چینی

نایاب ہوگئے ہیں اور عوام کی پہنچ سے دور ہیں، اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز بند رہتے ہیں، انہوںنے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورتک چینی پہنچنے اور عوام میں تقسیم ہونے تک مانیٹرنگ کی جائے۔
٭٭٭٭٭٭

About The Author