مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صدر سرائیکستان صوبہ محاذ خواجہ غلام فرید کوریجہ کو راجن پور پولیس نے گرفتار کر لیا

سرائیکی رہنماء ظہور دھریجہ نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،مریم نواز کا جلسہ ہو سکتا ہے،عرس کیوں نہیں؟

کوٹ مٹھن: جانشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف و صدر سرائیکستان صوبہ محاذ خواجہ غلام فرید کوریجہ کو راجن پور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حضرت خواجہ فرید کے عرس پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے پرانہیں گرفتار کیا گیاہے۔

سرائیکی رہنماء ظہور دھریجہ نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،مریم نواز کا جلسہ ہو سکتا ہے،عرس کیوں نہیں؟ حکومت کا یہ اقدام کروڑوں سرائیکی عوام کے خلاف بغض کینہ اور انتقامی کاروائی ہے اور اس اقدام سے اندرون و بیرون ملک خواجہ فرید کے کروڑوں عقیدت مندوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ہم خواجہ فرید کی فوری رہائی کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ عرس پر ناروا پابندیاں ہٹائی جائیں بصورت دیگر پورے وسیب میں حکمرانوں کے خلاف احتجاج ہوگا

%d bloggers like this: