دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل گرفتار

غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کوگرفتار کر لیا۔

سرفراز افضل نے اجازت کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کیے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں۔

ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان، چچا ملک غلام رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میو بھی ملزم نامزد ہیں۔

ان کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز، بلڈنگ انسپکٹر مقصود الحسن سمیت 10 ملزمان بھی ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں۔

About The Author