وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں، اگر صورت حال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جا سکتے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو اسکول بند کر سکتے ہیں۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد این سی او سی نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے
جب کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،