نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آدم زاد اور پری کی محبتوں کی امین جھیل سیف الملوک میں سیاحوں کی جان

خیبرپختونخوا کے پرفضا مقام جھیل سیف الملوک  کو وادی کاغان کا جھومر کہا جاتا ہے

آدم زاد اور پری کی محبتوں کی امین جھیل سیف الملوک میں سیاحوں کی جان ہے ۔

   ایک بار جو یہاں کا رخ کر لے بار بار آنے کا دل چاہتا ہے ۔ اس خوبصورت جھیل کی سیر کرا رہے ہیں

خیبرپختونخوا کے پرفضا مقام جھیل سیف الملوک  کو وادی کاغان کا جھومر کہا جاتا ہے ۔

ناران سے تیرہ کلومیٹر دور اور وادی کاغان کے انتہائی شمالی سرے پر واقع  یہ جھیل قدرت کا خوبصورت شاہکار ہے ۔

موتیوں کی طرح چمکتا جھیل کا پانی دلفریب نظارہ پیش کرتا ہے ۔

سطح سمندر سے ساڑھے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع جھیل کا ہر رنگ جدا ہے ۔

 کچے رستے پر جیپ ہی اس حسین جھیل تک پہنچاتی ہے ۔

دو ہزار سے پچیس سو کرائے میں جیپ ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں پہنچا دیتی ہے ۔

جھیل کی سیر کے لیے آئے سیاح کشتی کی سیر کرنا نہیں بھولتے ۔

ان یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ بناتے ہیں ۔

پہاڑوں کے دامن میں واقع جھیل سیف الملوک میں کشتی رانی  اور یہاں کے

خوبصورت نظارے سیاحوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔

About The Author