دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سربراہی میں عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں ہفتہ شان رحمتہ العالمین کے سلسلہ میں کانفرنس سیرت النبی ﷺ کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے عبدالرزاق شہید پولیس لائن کے سبزہ زار میں ہفتہ شان رحمتہ العالمین کے سلسلہ میں

کانفرنس سیرت النبی ﷺ کا انعقادکیاگیا۔ جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مسعود الحق،ڈی ایس پی صدر سرکل عباس اختر اور ضلعی پولیس کے دیگر افسران و جوانان نے

شرکت کی جن میں ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی اور پروفیسر اجمل فریدی نے

سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ

خدائے رحمٰن و رحیم نے رسول اکرم ﷺ کو اپنی رحمت اورمحبت کا مظہر بنا کر دنیا میں بھیجا۔آپﷺ سب سے اعلیٰ،سب سے افضل،سب سے اکمل،سب سے ارفع،سب سے انور،سب سے احسب اور سب سے انسب ہیں۔تمام کلمات توصیف و مدحت ملکر

بھی آپ ﷺ کی شان کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔آپ ﷺ کی شان اقدس او رسیرت طیبہ کے بیا ن میں زندگیاں تمام ہوسکتی ہیں لیکن آپ ﷺ کی شان کا ایک باب بھی مکمل نہیں ہوسکتا۔رحمتہ العالمین ﷺکی ہر ادا اور ہر صفت اعلٰی اور خوب تر ہے۔

خورشید رسالت ﷺ میں اگرچہ کائنات کے تمام رنگ موجود تھے۔مگر رحمت کا رنگ سب پر غالب رہا۔جس نے تمام رنگوں کو اپنے اندر سمو کر دونوں

جہانوں کو اپنی روشنی سے منور کیا۔سیرت کانفرنس کے اختتام پر ملک پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔کانفرنس میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ حکومت پنجاب کا عزم ہے۔تمام ڈ ینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں فعال کردار ادا کریں۔

ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کی اینڈرائیڈ سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈینگی کنٹرول اقدامات سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے تمام افراد ذمہ دار شہری کے

طور پر اپنا ماحول خشک اور صاف رکھیں اور مچھروں کی بریڈنگ سائٹس اور ہاٹ سپاٹس کی کوریج اور انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کا موثر انداز میں ساتھ دیں۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ حکومت  مہنگائی میں اضافے کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے

اور اس پرجلدقابوپالیاجائے گا۔وہ آج ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے ہمراہ پرائس کنٹرول کے جائزہ سے متعلق ایک

اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں انجمن تاجران کے نمائندوں اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزید کہا

انجمن تاجران ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لیے اپنا کردار ادا کریں حکومت پنجاب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنا رہی ہے

اور کسی کو اشیا ضروریہ کی قلت پیدا کرنے نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں انجمن تاجران نے پرائس کنٹرول میکانزم میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے ہدایت کی کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔


بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ سہولت  بازاروں کے قیام کا مقصد عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی،

اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال پر لانا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کے ہمراہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی

کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی دیگر

افسران اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹ صاحبان نے بذریعہ وڈیو لنک بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزید کہا کہ

مصنوعی گرانی کی روک تھام کیلئے پوری سپلائی چین پر کڑی نظر رکھی جائے اور صارفین کا استحصال کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں

اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے۔صوبائی وزیر زکوۃ نے اجلاس میں کہا کہ
عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

عوام کو اشیا ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی اور مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

About The Author